اردو لائبریری سروے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت وقت سے خواہش تھی لائبریری میں ایک سروے کنڈکٹ کرنے کی ۔ اس پر کام اگر چہ شروع ہوا البتہ کچھ نہ کچھ وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی رہی۔ تاہم مجھے خوشی ہو رہی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ اُردو ڈیجیٹل لائبریری میں پہلا سروے ترتیب دیا ہے۔ سروے فارم موجودہ لائبریری اراکین کو ایمیل کر دیا جائے گا ۔ اراکین کی سہولت کے لیے یہ فارم یہاں فورم پر بھی اپلوڈ کر دیا جائے گا۔

اس سروے کو ترتیب دینے میں نبیل بھائی ، زکریا بھائی اور قیصرانی صاحب کی رہنمائی اور محنت مکمل طور پر شامل رہی ہے۔ نبیل بھائی نے ایک بار بھی نہیں ڈانٹا یا سخت سُست کہا جس طرح نبیل بھائی کی محنت پر پانی پھیر کر میں آسانی سے کہہ دیا تھا کہ نہیں نبیل بھائی اس شکل میں نہیں چاہیے ۔

سروے کے حوالے سے اعجاز اختر انکل آپ کی رہنمائی درکار ہے اگر آپ کچھ وقت نکال سکیں ۔

یہ سروے فارم ورڈ فائل کہ صورت میں ہے اور اس میں مختلف نوعیت کے سوالات شامل ہیں :

کچھ سوالات کے جوابات تحریر کرنا ہے ۔
ایسے ہر سوال کے ساتھ / سامنے جو شیڈڈ باکس آپ کو نظر آئے وہاں کلک کر کے سوال کا جواب تحریر کر دیں۔

کچھ سوالات کے جوابات ہاں یا نہیں کی صورت میں موجود ہیں ۔
کچھ سوالات کے جوابات متعدد مختلف آپشنز کی صورت میں موجود ہیں۔

ایسے ہر سوال کے جواب کے لیے آپ ہاں یا نہیں اور جہاں متعدد آپشنز جواب کی صورت میں ہوں وہاں اپنے منتخب جواب کو کلک کر دیں اور اسی ورڈ فائل میں سیو کر لیں۔

موجودہ لائبریری اراکین کے ایمیل ایڈریسز پہلے سے موجود ہیں تاہم اس فارم میں آپ اپنے اس ایمیل ایڈریس کی نشاندہی کریں جس کے ذریعے آپ لائبریری سے رابطے میں رہنا چاہتے / چاہتی ہیں۔

علاوہ ازیں آپ رابطے کے لیےاپنا ایک متبادل ایمیل ایڈریس بھی نشاندہی کر سکتے / سکتی ہیں۔

اس سروے فارم کو پُر کرنے کے لیے آپ کے سسٹم پر اردو کی بورڈ اگر پہلے سے موجود ہے تو آپ کو اردو تحریر کرنے میں دشواری نہیں ہو گی۔

اگر آپ کے سسٹم پر اردو کی بورڈ موجود نہیں ہے تو آپ نبیل بھائی کا لکھا ہوا اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ استعمال کر سکتے / سکتی ہیں اور اس میں لکھ کر کاپی پیسٹ کر لیں۔

ایڈٹ: ڈاؤنلوڈ کے روابط

اردو ایڈیٹر
اردو ایڈیٹر لائٹ

تمام اراکین کو سروے فارم ایمیل کر دیے جانے کی اطلاع یہاں اس تھریڈ پر دے دی جائے گی۔

سروے فارم موصول ہوجانے کے بعد ایک ہفتے کے اندر اس فارم کو پُر کر کے بھیج سکتے / سکتی ہیں۔

اگر آپ کو سروے فارم پُر کرنے میں کسی قسم کی تیکنیکی دشواری پیش آ رہی ہو تو اس تھریڈ پر اس کی نشاندہی کر سکتے / سکتی ہیں ۔

اگر آپ پہلے لائبریری رکن رہے / رہی ہوں اور فورم کی اپگریڈیشن کے بعد آپ کا نام موجود لائبریری اراکین کی فہرست میں شامل نہ ہو اور آپ دوبارہ اپنا نام اس فہرست میں شامل کرنا چاہیں تو اپنے نام کی نشاندہی یہاں اس تھریڈ پر کر سکتے / سکتی ہیں ۔ تاکہ آپ کو سروے فارم ایمیل کیا جا سکے۔

اگر آپ لائبریری رکن نہیں ہیں تاہم لائبریری میں شمولیت چاہتے / چاہتی ہیں تو دلچسپی رکھنے کی صورت میں یہاں اپنے نام کی نشاندہی کر دیں ۔ ایسے تمام اراکین کو بھی سروے فارم بذریعہ ایمیل بھیج دیا جائے گا۔
تاہم آپ سے درخواست ہے کہ اپنے نام کی نشاندہی جلد از جلد کر دیں۔

سروے کے حوالے سے کچھ ضروری نکات اس پوسٹ میں شامل کر دیے ہیں مزید نکات ذہن میں آنے اور ضرورت پڑنے پر شامل کر دوں گی۔

آپ سے درخواست ہے کہ اس سروے فارم کو پُر کرنے کے بعد درج ذیل ایڈریس پر بھیج دیں۔

library@urduweb.org

شکریہ
 
Attachments

  • library_survey.zip
    8.5 KB · مناظر: 72

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ
مجھے بھی سروے فارم نہیں ملا ہے ابھی۔ اگر کل پرسوں تک مل گیا تو فوراً مکمل کر دوں گی لیکن اگر اس کے بعد ملے تو ہو سکتا ہے میں تھوڑا لیٹ ہو جاؤں واپس بھیجنے میں۔۔اس لئے میرے لئے واپسی کی مدت ایک ہفتے سے زیادہ رکھئے گا :س:
 
میرا ایک مشورہ ہے کہ یہ فارم ویب بیسڈ بنا لیں اس کے چند فوائد درج کرتا ہوں۔

- لوگوں کے فیڈ بیک ڈاٹا بیس میں محفوظ کئے جا سکیں گے جنھیں کاما سیپریٹیڈ فائل، ایکس ایم ایل فائل یا اسپریڈ شیٹ فائل فارمیٹس میں بآسانی منتقل کیا جا سکے گا۔
- فیڈ بیک کو ڈاٹا بیس میں نہ رکھنا چاہیں تو ای میل کی صورت میں بھی جمع کیا ج سکتا ہے۔
- فارم میں ویلیڈیشن لگائے جا سکیں گے۔
- لینکس یا ونڈوز کیمپیٹیبلٹی کے مسائل نہ ہوں گے۔
- فارم کی پہونچ بڑھ جائے گی۔
- جمع شدہ فیڈ بیک سے نتائج اخذ کرنا آسان ہوگا۔
- فیڈ بیک فائلوں کو کھول کھول کر کسی ایک شخص کو اکٹھا کرنے کی زحمت نہیں ہوگی۔

میرے خیال سے یہ بات تو نہیں ہونی چاہئے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون

ابن سعید، ہم ان نکات پر غور کر چکے ہیں۔ اس قسم کا سروے فارم یہاں موجود ہے۔ لیکن اس میں یہ بگ ہے کہ اس سے صرف مجموعی نتائج کا پتا چل سکتا ہے۔ اس میں انفرادی جوابات حاصل کرنے والا فنکشن کام نہیں کر رہا۔ اسی لیے مجبوراً ورڈفائل والا طریقہ استعمال کرنا پڑا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی ، آپ اپڈیٹڈ سروے فارم یہاں لائبریری میں سروے سیکشن میں اپلوڈ کر دیجیے ۔ شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر آپ کے سسٹم پر اردو کی بورڈ موجود نہیں ہے تو آپ نبیل بھائی کا لکھا ہوا اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ استعمال کر سکتے / سکتی ہیں اور اس میں لکھ کر کاپی پیسٹ کر لیں۔

اوپر پہلی پوسٹ میں اردو ایڈیٹر اور اردو ایڈیٹر لائٹ کے لنک بھی اگر شامل کر دیں ۔ شکریہ
 
ابن سعید، ہم ان نکات پر غور کر چکے ہیں۔ اس قسم کا سروے فارم یہاں موجود ہے۔ لیکن اس میں یہ بگ ہے کہ اس سے صرف مجموعی نتائج کا پتا چل سکتا ہے۔ اس میں انفرادی جوابات حاصل کرنے والا فنکشن کام نہیں کر رہا۔ اسی لیے مجبوراً ورڈفائل والا طریقہ استعمال کرنا پڑا۔

اوہ! در اصل سروے کے لئے جو موڈیول استعمال کیا گیا وہ شاید بنا ہی مجموعی نتائج دکھانے کے لئے ہے۔ میرے خیال سے بہتر ہوگا کے اسکریچ سے ایک ایپلیکیشن لکھ لیا جائے جو کہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
 
ابن سعید، اس موڈ میں انفرادی نتائج دکھانے کا فنکشن ہے لیکن یہ صحیح کام نہیں کر رہا ہے۔ میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ میں اس کی ڈی بگنگ کرتا۔
سروے کنڈکٹ کرنے کے لیے کئی فری سکرپٹس موجود ہیں لیکن وہ فورم سے علیحدہ استعمال کے لیے ہیں۔ ان میں علیحدہ سے یوزر رجسٹر کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ سکریچ سے اپلیکیشن لکھنے کے لیے بھی فارغ وقت چاہیے جو کہ ویسے ہی بہت کمیاب ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
موجودہ لائبریری اراکین کے نام یہاں بھی فہرست کر رہی ہوں ۔ اگر آپ کا نام اس فہرست مین شامل نہیں ہے تو نشاندہی کر دیں ۔

نبیل بھائی ، مجھے یہ فہرست کچھ نامکمل لگ رہی ہے اگر آپ یا قیصرانی صاحب چیک کر سکیں اس فہرست کو ۔

شکریہ

-------------------------------

*ساجد*

F@rzana

fahim

umeedaurmohabbat

ابوشامل
الف عین
امن ایمان
او؁یس احمد
ایم بلال
تلمیذ
جاویداقبال
جیہ
حجاب
حسن علوی
حسن نظامی
حمزہ کاظمی
خاور بلال
خرم
دوست
راہبر
رضوان
سارہ خان
سخنور
شاکرالقادری
صرف علی
ضبط
ظفری
فاتح
فاروق سرور خان
فرحت کیانی
فیصل عظیم
قسیم حیدر

محمد انیس الرحمن
محمد وارث
نوید صادق
وہاب اعجاز خان
گلفام مصطفی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سروے فارم یہاں موجود ہے ، اب آپ سب سروے فارم یہاں سے ڈاونلوڈ کر کے پُر کرنے کے بعد دیے گئے ایڈریس پر بھیج سکتے / سکتی ہیں ۔

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ
مجھے بھی سروے فارم نہیں ملا ہے ابھی۔ اگر کل پرسوں تک مل گیا تو فوراً مکمل کر دوں گی لیکن اگر اس کے بعد ملے تو ہو سکتا ہے میں تھوڑا لیٹ ہو جاؤں واپس بھیجنے میں۔۔اس لئے میرے لئے واپسی کی مدت ایک ہفتے سے زیادہ رکھئے گا :س:

فرحت ، سروے فارم یہیں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں ۔۔

آپ جب لیٹ ہونے کا لکھیں تو میں بھی ڈر جاتی ہوں :)
 
ماوراء

محفلین
موجودہ لائبریری اراکین کے نام یہاں بھی فہرست کر رہی ہوں ۔ اگر آپ کا نام اس فہرست مین شامل نہیں ہے تو نشاندہی کر دیں ۔

نبیل بھائی ، مجھے یہ فہرست کچھ نامکمل لگ رہی ہے اگر آپ یا قیصرانی صاحب چیک کر سکیں اس فہرست کو ۔
شگفتہ، کچھ نا مکمل۔۔؟؟ یہ تو کچھ مکمل ہے۔ اس لسٹ میں اپنا نام نہ دیکھ کر تو میری سانسیں رک گئی ہیں۔ :p
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

ماوراء ، کچھ ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوا فہرست دیکھ کر :) اور بھی بہت سے نام نہیں اس میں ، خود میرا بھی نہیں !

فورم کی اپگریڈیشن کے بعد سے مجھے نہیں معلوم ہوتا کہ لائبریری اراکین کی فہرست کیا ہے اور اس فہرست تک رسائی صرف منتظمین اعلی کی ہے۔ تو مجھے جب اپڈیٹ فہرست چاہیے ہوتی ہے لائبریری اراکین کی تو میں نبیل بھائی ، زکریا بھائی یا قیصرانی صاحب سے معلوم کر لیتی ہوں ۔ اوپر درج فہرست میں نے قیصرانی صاحب کے میسج سے کاپی کی ہے ۔ اس فہرست میں جو مجھے اندازہ ہے یہ ہوا ہوگا کہ قیصرانی صاحب نے لائبریری اراکین کی فہرست جب مجھے بھیجی ہو گی تو اس میں موڈریٹرز ، منتظم اعلی اور ناظم خاص سب کے نام شامل ہونے سے رہ گئے ہو ں گے ۔ مزید تصدیق قیصرانی صاحب کر سکیں گے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا نام غائب ہے لائبریری اراکین کی فہرست سے

اگر اس فہرست میں وہ نام شامل ہو جائیں جو منتظم اعلی ، ماڈریٹر اور ناظم خاص بھی ہیں تو کیا یہ فہرست مکمل ہو جائے گی ؟ اوپر درج فہرست آخری اپڈیٹڈ فہرست ہے میرے پاس لائبریری اراکین کی جو آپ نے حالیہ بھیجی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگرچہ میرا نام اس فہرست میں نہیں لکھا ہوا، پھر بھی میں نے فارم بھر کر بھیج دیا ہے۔ وصول فرما لیں۔
 
Top