اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

نبیل

تکنیکی معاون
میں جلد ہی اردو سلیکس کو ورچوئل مشین میں رن کرنے کے بارے میں ایک ٹیوٹوریل پوسٹ کر دوں گا۔ لینکس کو تجرباتی طور پر آزمانے کے لیے ورچوئل مشین کا استعمال بہتر رہتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر میں اردو سلیکس کو بطور ویب ڈیویلپمنٹ انوائرنمنٹ سیٹ اپ کرنا چاہوں تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟ یعنی میں اس پر اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کرکے اسے بطور ویب سرور استعمال کرنا چاہتا ہوں۔

میرا دوسرا اس سے متعلقہ سوال یہ ہے کہ ورچوئل مشین میں رن ہونے والے ویب سرور کو ورچوئل مشین کے باہر سے کس طرح ایکسس کیا جا سکتا ہے؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آج کل ویب سرورز کو ورچوئل مشین میں سیٹ اپ کرنے کا رواج ہو رہا ہے۔
 
مکی

معطل

سلیکس ایک ماڈیول بیسڈ سسٹم ہے، چنانچہ اس کے لیے متعلقہ اطلاقیوں کے ماڈیول درکار ہوں گے جو عموماً سلیکس کے ماڈیول سیکشن میں مل جاتے ہیں، جیسے مائی ایس کیوا یل کا ماڈیول وہاں پر موجود ہے.. البتہ اپاچی اور پی ایچ پی کے ماڈیول نہیں ہیں، تاہم xampp سرور کا ماڈیول دستیاب ہے.. نصب کرنے کے لیے انہیں ماڈیول کے فولڈر میں کاپی کردینا ہی کافی ہے.. ضرورت پڑنے پر دیگر درکار اطلاقیوں کے ماڈیول خود ہی بنائے جاسکتے ہیں..
 
محمدصابر

محفلین
اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر میں اردو سلیکس کو بطور ویب ڈیویلپمنٹ انوائرنمنٹ سیٹ اپ کرنا چاہوں تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟ یعنی میں اس پر اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کرکے اسے بطور ویب سرور استعمال کرنا چاہتا ہوں۔

میرا دوسرا اس سے متعلقہ سوال یہ ہے کہ ورچوئل مشین میں رن ہونے والے ویب سرور کو ورچوئل مشین کے باہر سے کس طرح ایکسس کیا جا سکتا ہے؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آج کل ویب سرورز کو ورچوئل مشین میں سیٹ اپ کرنے کا رواج ہو رہا ہے۔

آئی پی ایڈریس یا مشین کے نام کے ذریعے ویب سرورز تک پہنچا جا سکتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، سلیکس کو بطور سرور استعمال کرنے میں کیا ہرج ہے؟ میں اپنے لوکل سسٹم پر ویب ڈیویلپمنٹ کا کافی کام کرتا ہوں۔ اگر سلیکس صرف ڈیسکٹاپ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے تو میرے پاس اس کی انسٹالیشن محض نمائشی ہوگی۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
پی ٹی سی ایل وی وائرلیس کے ہواوی سیٹ کا ڈرائیور انسٹال کرنا چاہتا ہوں.
اگر آپ یہ بتادیں کہ آپ نے زید ٹی ای سیٹ کا ڈرائیور انسٹال کرتے ہوئے کیا طریقہ ا ختیار کیا تھا. توشاید کچھ مدد مل سکے.
 
طلحہ ہواوی کے سیٹس کا انحصار ان کے مختلف ماڈلوں پر ہے، لیکن میں فرض کر رہا ہوں کہ آپ کے پاس نئے والا سیٹ ہے، اسے کنیکٹ کریں اور /dev میں دیکھیں کہ کیا اسےکنکٹ کرنے پر ttyUSB0 ظاہر ہورہا ہے؟ اگر موجود ہے تو پھر /etc میں جاکر wvdial.conf کھول لیں اور جہاں ttyACM0 لکھا ہو اسے ttyUSB0 سے بدل لیں، باقی ترتیبات ویسی ہی رہیں گی، اس کے بعد wvdial ptcl لکھ کر کنیکٹ کرنے کی کوشش کریں، امید ہے کنیکٹ ہوجائے گا..
 
محمد سعد

محفلین
جیسبادی، سلیکس کو بطور سرور استعمال کرنے میں کیا ہرج ہے؟ میں اپنے لوکل سسٹم پر ویب ڈیویلپمنٹ کا کافی کام کرتا ہوں۔ اگر سلیکس صرف ڈیسکٹاپ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے تو میرے پاس اس کی انسٹالیشن محض نمائشی ہوگی۔

اسے بطور سرور استعمال تو کیا جا سکتا ہے لیکن چونکہ اسے اس مقصد کے لیے تیار نہیں کیا گیا، چنانچہ پریشانیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس کی یہ صفت بھی مجھے پسند نہیں کہ ابتدائی طور پر روٹ (root) کا ہی کھاتہ استعمال کیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام وقت منتظم کا کھاتہ استعمال کرنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
اسی لیے میری رائے ہے کہ اگلی اردو لینکس ڈسٹربیوشن کی بنیاد کوئی ایسی ڈسٹربیوشن ہو جسے محفوظ بنانے کے لیےکوئی محنت نہ کرنی پڑے۔ فیڈورا، ڈیبین یا ابنٹو کو بطور بنیاد استعمال کرنا کافی مناسب رہے گا۔
 
مکی

معطل
سعد آپ کو روٹ کے اکاؤنٹ سے کیا خطرہ ہے؟ اصل سلیکس میں بھی روٹ کا اکاؤنٹ استعمال ہوتا ہے، میں نے کوئی الگ کام تو نہیں کیا!! لگتا ہے آپ سلیکس کو اچھی طرح سمجھے نہیں ہیں، آپ نظام میں کوئی خرابی پیدا کر کے دکھادیں!؟
 
میں نے یہ کب کہا کہ آپ نے خود روٹ والا کام کیا ہے۔ اصل سلیکس بھی میں نے استعمال کر کے دیکھا ہے۔ میں تو بس یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر لوگ مستقل طور پر روٹ کا کھاتہ استعمال کرنا شروع کر دیں تو لینکس اور ونڈوز میں بنیادی ساخت کے حوالے سے کچھ خاص فرق تو نہیں رہ جائے گا۔ آپ خود ہی سوچیں کہ ونڈوز میں زیادہ تر وائرسوں کا داخلہ ممکن کیوں ہوتا ہے۔ یہی وجہ تو ہے کہ تقریباً ہر لینکس ڈسٹربیوشن میں روٹ کا کھاتہ بلاوجہ استعمال کرنے کو مشکل سے مشکل تر بنایا جاتا ہے۔ یہ تو لینکس کے محفوظ ہونے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
جب باہر دشمن گھوم رہا ہو تو ہر ممکن حد تک احتیاط کرنی چاہیے چاہے خطرہ کتنا ہی کم ہو۔۔۔ :grin:
 
مکی

معطل
میں نے یہ کب کہا کہ آپ نے خود روٹ والا کام کیا ہے۔ اصل سلیکس بھی میں نے استعمال کر کے دیکھا ہے۔ میں تو بس یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر لوگ مستقل طور پر روٹ کا کھاتہ استعمال کرنا شروع کر دیں تو لینکس اور ونڈوز میں بنیادی ساخت کے حوالے سے کچھ خاص فرق تو نہیں رہ جائے گا۔ آپ خود ہی سوچیں کہ ونڈوز میں زیادہ تر وائرسوں کا داخلہ ممکن کیوں ہوتا ہے۔ یہی وجہ تو ہے کہ تقریباً ہر لینکس ڈسٹربیوشن میں روٹ کا کھاتہ بلاوجہ استعمال کرنے کو مشکل سے مشکل تر بنایا جاتا ہے۔ یہ تو لینکس کے محفوظ ہونے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔

اس بات میں دم ضرور ہے لیکن لینکس کے لیے وائرس ہی کتنے ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
اور بات صرف وائرس کی بھی تو نہیں۔ وائرس کا خطرہ تو تقریباً صفر کے برابر ہے۔
سیکیورٹی کے حوالے سے یہ بات بھی اہم ہوتی ہے کہ صارف کی ذرا سی غلطی اس کو بہت زیادہ نقصان نہ پہنچا دے۔ روز مرہ کے معاملات کے لیے روٹ کا کھاتہ استعمال نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ روٹ کے اختیارات کے ساتھ کی گئی غلطیاں بہت زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔
اس بات کا ذکر تو آپ کے فراہم کردہ سکرین شاٹس میں بھی جگہ جگہ ملتا ہے:
"انتباہ، آپ روٹ کا کھاتہ استعمال کر رہے ہیں، نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔" :grin:
 
ابو کاشان

محفلین
اردو سلیکس2 سے علیک سلیک

کل ہی پہلی بار اردو سلیکس2 سے علیک سلیک ہوئی، مکی بھائی کے ہدایت پر اسپلیش اسکرین پر F1 دبایا لیکن کوئی ایسی چیز نمودار نہیں ہوئی جہاں میں slax from=slax لکھتا۔ F1دبانے سے الٹی گنتی پھر سے 9 پر آجاتی ہے اور کچھ نہیں ہوتا۔ آگے جانے دیا۔ ڈیسک ٹاپ آ گیا۔ سب صحیح چلا۔ برخاست کرنے پر دمیان میں ذیل کی ونڈو آگئی۔ جو کسی صورت بند / غائب نہیں ہو رہی تھی۔ لینکس کی کمانڈ میں ابھی کورا ہوں۔
20iylo9.jpg

اس کا کیا کرنا ہے۔ میرے کمپیوٹر میں آنے جانے کا کوئی پاس ورڈ نہیں ہے۔ مجبوراً کمپیوٹر کو دلاسہ دینا پڑا کہ کراچی میں لائٹ جاتی رہتی ہے۔:cool:

یہ جو سرخ فیتہ پر لکھا ہے "انتباہ، آپ روٹ کا کھاتہ استعمال کر رہے ہیں، نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔" اس کا کیا کروں۔
 
مکی

معطل
کاشان صاحب slax from=slax کی کمانڈ اور طریقہ اردو سلیکس 1 کے لیے تھا، اردو سلیکس 2 کے لیے یہ کارآمد نہیں ہے.. شٹ ڈاؤن اور ری سٹارٹ کرنے کے لیے برخاست کے بٹن کے ساتھ الگ بٹن موجود ہیں، برخاست کرنے پر آپ لاگ آؤٹ ہوجاتے ہیں اور لاگ ان سکرین نمودار ہوتی ہے جس کی آپ نے تصویر پوسٹ کی ہے، دوبارہ لاگ ان کی معلومات یہ ہیں:

لاگ ان: root
پاس ورڈ: toor

اس کے بعد ایک ٹرمنل ونڈو نمودار ہوگی اس میں ذیل میں سے کچھ بھی لکھ دیں آپ واپس ڈیسک ٹاپ پر پہنچ چائیں گے:
startxfce4
mki
 
خواجہ طلحہ

محفلین
طلحہ ہواوی کے سیٹس کا انحصار ان کے مختلف ماڈلوں پر ہے، لیکن میں فرض کر رہا ہوں کہ آپ کے پاس نئے والا سیٹ ہے، اسے کنیکٹ کریں اور /dev میں دیکھیں کہ کیا اسےکنکٹ کرنے پر ttyUSB0 ظاہر ہورہا ہے؟ اگر موجود ہے تو پھر /etc میں جاکر wvdial.conf کھول لیں اور جہاں ttyACM0 لکھا ہو اسے ttyUSB0 سے بدل لیں، باقی ترتیبات ویسی ہی رہیں گی، اس کے بعد wvdial ptcl لکھ کر کنیکٹ کرنے کی کوشش کریں، امید ہے کنیکٹ ہوجائے گا..
بھائی میں نے لائیو سی ڈی سے بوٹ کرکے وی فون کنکٹ کیا اور devکے فولڈ میں دونوں فائلیں ہی نہیں ملی.
 
محمد سعد

محفلین
یہ جو سرخ فیتہ پر لکھا ہے "انتباہ، آپ روٹ کا کھاتہ استعمال کر رہے ہیں، نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔" اس کا کیا کروں۔

اگر میں اس کے خطرات سے نجات حاصل کرنا چاہتا تو ایک نیا کم اختیارات والا کھاتہ بناتا اور اسے روز مرہ معاملات کے لیے استعمال کرتا۔ لیکن مجھے ڈر ہے کہ سلیکس ڈسٹربیوشن میں یہ کام شاید ایک نئے صارف کے لیے اتنا آسان نہ ہو۔ تو اگر آپ کو زیادہ پیچیدہ کام کرنے کا شوق نہیں تو اسے نظر انداز کر دیں۔ بس نئے تجربات میں تھوڑی احتیاط کریں کہ کہیں غلط کمانڈ چلانے سے ہر چیز کا صفایا نہ ہو جائے۔ باقی سب خیریت ہے۔ :biggrin:
 
Top