آسان جواب: کوئی آسان طریقہ نہیں ہے۔
مشکل جواب: ٹیکسٹ پر 3D ٹیکسٹ ایفیکٹ ڈالنے کا آسان طریقہ یہی ہو سکتا ہے کہ اسے ٹیکسٹ ہی رکھا جائے۔ جب آپ نے اسے پی این جی فورمیٹ میں سیو کر دیا تو وہ ٹیکسٹ نہیں رہا بلکہ تصویر بن گئی۔ اب اگر آپ اس تصویر پر 3D ایفیکٹ ڈالیں گے تو وہ تصویر کا 3D ایفیکٹ ہو گا اور پوری تصویر پر لاگو ہو گا-
اگر کوئی پروگرام یہ کام کر بھی سکتا ہے تو وہ شاید ہی پی این جی فورمیٹ امپورٹ کرے، غالباً کسی ویکٹر فورمیٹ کی ضرورت ہو گی (مثلاً Xara 3D میں EMF اور WMF امپرٹ ہو سکتی ہیں)، اور اس فائل میں بِٹمیپ ڈیٹا نہیں ہونا چاہئیے۔
عام طور پر 3D ٹیکسٹ کے لئے لوگ آن لائن ٹولز استعمال کرتے ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی کسی اردو فونٹ کو سپورٹ نہیں کرتا، یہاں تک کہ بعض سائٹس Arial فونٹ استعمال کرنے پر بھی اردو ٹیکسٹ پر 3D ایفیکٹ نہیں دے سکتیں۔
اگر تو یہ صرف ایک دفعہ کی بات ہے تو بہتر ہو گا کہ ٹیکسٹ اور پی این جی فائل اپلوڈ کر کے اس کا ربط فراہم کر دیں، جو 3D ایفیکٹ اپلائی کرنا چاہتے ہیں اس کی مثال فراہم کریں(کسی ویب پیج کا ایڈریس جس پر یہ ایفیکٹ استعمال ہوا ہو)، اور لوگوں سے درخواست کریں کہ اس سلسلے میں آپ کی مدد کریں۔ لیکن اگر یہ ایک دفعہ کی بات نہیں ہے تو میں یہ مشورہ دوں گا کہ آپ گمپ(GIMP) استعمال کرنا سیکھیں اور اس میں پلگ انز استعمال کر کے اپنا کام سرانجام دیں۔ گمپ فری سوفٹویئر ہے، اس کے اپنے پلگ انز بھی ہیں اور یہ فوٹوشاپ کے بہت سے پلگ انز بھی استعمال کر سکتا ہے۔ بیشتر کمرشل گرافک ایپلیکیشنز کے بر عکس گمپ اردو کو مکمل طور پر سپورٹ کرتا ہے۔