اردو امیج ہوسٹنگ -- جی آپ بتائیں

ان میں سے بہتر آپ کے خیال میں کون سی سائٹ ہے؟

  • http://i.canvas.pk

    Votes: 12 75.0%
  • http://canvas.pk/ih

    Votes: 4 25.0%
  • http://canvas.pk/ih4

    Votes: 2 12.5%

  • Total voters
    16
اسامہ بھائی کچھ بتائیں گے کس طرح کی تصاویر تھیں یا سائز وغیرہ جو اپ لوڈ نہیں ہو سکیں http://i.canvas.pk پہ
یہ والی:
rakshyeqe.png
 
قیصرانی

لائبریرین
zeesh اور پردیسی بھائی والے سوال کو سامنے رکھ کر پھر پوچھوں گا کہ آپ کے پاس بینڈ وڈتھ اور ڈسک سپیس کتنی ہے؟ عام طور پر ملٹی پل فائل اپ لوڈنگ کا یہ نقصان ہے کہ میرے جیسے بندے اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ جو کم ہی استعمال ہوتا ہو، سے پورے پورے پچاس پچاس جی بی کے فولڈر کو اپ لوڈنگ پر لگا کر بھول جاتے ہیں۔ ڈراپ باکس پر میں اس وقت تقریباً چالیس جی بی جتنی تصاویر اپ لوڈ کر چکا ہوں اور بہت جگہوں پر ان کی ہاٹ لنکنگ بھی کی ہوئی ہے۔ اردو سائٹ کو میں ترجیح دوں گا لیکن پہلے تکنیکی طور پر جاننا بہتر رہے گا کہ یہ سائٹ کتنی فیزیبل ہے؟
 
پردیسی

محفلین
قیصرانی بھائی جی شئیر ہوسٹنگ والے ان لیمیٹیڈ بینڈ وڈتھ کا کہتے تو ہیں مگر اس میں حقیقت ایک پیسے کی بھی نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی جی شئیر ہوسٹنگ والے ان لیمیٹیڈ بینڈ وڈتھ کا کہتے تو ہیں مگر اس میں حقیقت ایک پیسے کی بھی نہیں۔
جی پردیسی بھائی، اسی وجہ سے میں یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ حقیقت میں سائٹ پر کتنی ٹریفک برداشت کرنے کی ہمت ہوگی
 
zeesh اور پردیسی بھائی والے سوال کو سامنے رکھ کر پھر پوچھوں گا کہ آپ کے پاس بینڈ وڈتھ اور ڈسک سپیس کتنی ہے؟ عام طور پر ملٹی پل فائل اپ لوڈنگ کا یہ نقصان ہے کہ میرے جیسے بندے اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ جو کم ہی استعمال ہوتا ہو، سے پورے پورے پچاس پچاس جی بی کے فولڈر کو اپ لوڈنگ پر لگا کر بھول جاتے ہیں۔ ڈراپ باکس پر میں اس وقت تقریباً چالیس جی بی جتنی تصاویر اپ لوڈ کر چکا ہوں اور بہت جگہوں پر ان کی ہاٹ لنکنگ بھی کی ہوئی ہے۔ اردو سائٹ کو میں ترجیح دوں گا لیکن پہلے تکنیکی طور پر جاننا بہتر رہے گا کہ یہ سائٹ کتنی فیزیبل ہے؟
قیصرانی بھائی کسی بھی کام کا دارو مدار اس کی کامیابی یا عوامی رسپانس پہ ہوتا ہے۔ میں یہ جانتا ہوں کہ میں اس نہج پہ تو نہیں پہنچ سکتا جس پہ ڈراپ باکس، امیج شیک یا ٹائینی پِک ہیں لیکن اگر دوسروں کی کامیابی کو خود سے بہت دور محسوس کے کے ہم ہمت چھوڑ دیں تو یہ مناسب نہ ہو گا۔
ظاہر ہے مجھے ابھی نہیں پتہ کہ ہزاروں یا لاکھوں رسپانس کے بعد سرور کا اور خاص طور پہ اس سکرپٹ کا رسپانس کیا ہو گا لیکن جہاں تک بات ہے کہ ہوسٹنگ کی تو فی الحال تو دو سال کے لیے ہوسٹنگ لی ہے۔
بینڈ وڈتھ اور ڈسک سپیس ان لمیٹڈ ہے ( دروغ برگردنِ راوی) اب اَن لمیٹڈ کی انہوں نے حد اپنی طرف سے کیا رکھی ہے یہ ابھی نہیں پتہ لیکن میں نے اس سے پہلے ایک دوست کے لیے اَن لمیٹڈ سپیس لی تھی تو ہم 150 جی بی ڈیٹا تک جا پہنچے تھے اب ظاہر ہے بینڈوڈتھ تو پھر کہیں کہیں زیادہ ہو گا۔
 
قیصرانی بھائی جی شئیر ہوسٹنگ والے ان لیمیٹیڈ بینڈ وڈتھ کا کہتے تو ہیں مگر اس میں حقیقت ایک پیسے کی بھی نہیں۔
دیکھیں :) میرا بھی اس میں اتنا تجربہ تو نہیں کہ سرور والوں کی جگہ میں کچھ وثوق سے کہہ سکوں کیوں کہ میں بھی ان کا ایک کسٹمر ہی ہوں ہاں یہ ضرور ہے کہ ایک پہلے سے لی گئی ہوسٹنگ کا تجربہ ہے کہ اس پہ تقریباَ 150 جی بی سے بھی زیادہ کی ویڈیوز اَپ لوڈ ہوئی تھیں اور وہ ایک ویڈیو اور آیڈیو سٹریمنگ سائٹ تھی اس کا بینڈوڈتھ مجھے یاد نہیں لیکن بہت ہوتا تھا ہر مہینے کیوں کہ ویڈیوز جو پلے ہوتی تھیں۔ اب یہاں پتہ نہیں کیا ماجرا ہوگا لیکن یہ سب سوچ کر کوئی تجربہ ہی نا کرنا بھی غلط ہے۔
 
پردیسی

محفلین
آپ صرف تجربے کی بات کر رہے ہیں۔۔تجربہ نہ کریں بلکہ عمل کریں ،ہمیں خوشی ہوگی ۔۔اور اگر ہمارے لائق کوئی خدمت ہو گی تو وہ بھی کریں گے۔
جیسا کہ قیصرانی بھائی نے بینڈ ویتھ کا پوچھا ہے۔۔وہ اس لئے ضروری ہے کہ جوں ہی آپ کے یوزر صرف 100 یا 200 سے اوپر ہوئے اور آپ کی ڈان لوڈ 5 سے 7 جی بی کے قریب شروع ہوئی اور ساتھ ساتھ سپامنگ ڈاؤنلوڈ بھی شروع ہوئی تو آپ کے سرور پر لوڈ بڑھنے کی وجہ سے سرور والے آپ کی سائٹ کو ڈاؤن کرنا شروع کر دیں گے۔تب وہ آپ کو اپنے ذاتی سرور کا کہیں گے۔۔۔اور پھر مشکل شروع ۔۔:)
کیونکہ کسی بھی سائٹ کے مسلسل ڈاؤن ہونے کا مطلب اس کا زوال پذیر ہونا ہے۔
میرے علم کے مطابق اس وقت پاکستانیوں کی کوئی فائل ہوسٹنگ کی ویب سائٹ نہیں ہے۔۔آپ نے یہ کام شروع کیا ہے تو ہمیں بے حد خوشی ہے۔اگر اس کام کو اچھے پیمانے پرکرنا ہے تو پہلے پلاننگ کر کے اس کو دھڑلے سے کریں۔
مطلب جب اوکھلی میں سر دے دیں تو پھر پورا اندر داخل ہونا ہے۔۔۔یہ نہ ہو کہ ۔۔۔۔ :LOL:
 
السلام علیکم،

یوں تو بہت سی امیج ہوسٹنگ سائٹس ہیں پر میں چاہ رہا تھا کہ ایک اچھی سی سائٹ اردو میں بناؤں ۔

میں نے درج ذیل فی الحال تین پروجیکٹس پہ کام کیا ہے آپ سے درخواست ہے کہ ٹیسٹ کر کے ضرورت اور آسانی، سپیڈ اور نقائص ان تمام لحاظ یہ تینوں پراجیکٹ چیک کر کے بتائیں کہ ان میں سے کون سا بہتر رہے گا تا کہ آپ سب بھی امیج شیک کے بجائے ملک شیک کا سوچیں۔

ان میں سے جو بھی فائنل ہو جائے گی اسے مستقل بنیادوں پہ کر دیا جائے گا۔ بہتر یہی ہو گا کہ ٹیسٹ کرتے ہوئے آپ تصویروں کا کوڈ کاپی کر کے ویسے ہی پیسٹ کر لیں تاکہ صحیح صورتحال کا پتہ چل سکے۔

نمبر ا)http://i.canvas.pk
نمبر 2) http://canvas.pk/ih
نمبر 3)http://canvas.pk/ih4

امجد بھیا السلام علیکم
پہلی ویب سائیٹ http://i.canvas.pk/ یوزر فرینڈلی ہے لیکن اس کا "لےآئوٹ" آنکھوں کو بوجھل سا لگ رہا ہے۔
دوسری ویب سائیٹ http://canvas.pk/ih/ کا "لےآئوٹ" بہت خوب ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ سمپل ہونے کی وجہ سے انفرمیشن کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔
دونوں ویب سائیٹس کو کمبائن کر کے دیکھیں۔
لوگو کا Idea خوب ہے لیکن فونٹ بہت بیکار سے لگ رہے ہیں، یا شاید drop shadow نے فونٹس کا حسن خراب کر دیا ہے۔
شکریہ۔
 
آپ صرف تجربے کی بات کر رہے ہیں۔۔تجربہ نہ کریں بلکہ عمل کریں ،ہمیں خوشی ہوگی ۔۔اور اگر ہمارے لائق کوئی خدمت ہو گی تو وہ بھی کریں گے۔
جیسا کہ قیصرانی بھائی نے بینڈ ویتھ کا پوچھا ہے۔۔وہ اس لئے ضروری ہے کہ جوں ہی آپ کے یوزر صرف 100 یا 200 سے اوپر ہوئے اور آپ کی ڈان لوڈ 5 سے 7 جی بی کے قریب شروع ہوئی اور ساتھ ساتھ سپامنگ ڈاؤنلوڈ بھی شروع ہوئی تو آپ کے سرور پر لوڈ بڑھنے کی وجہ سے سرور والے آپ کی سائٹ کو ڈاؤن کرنا شروع کر دیں گے۔تب وہ آپ کو اپنے ذاتی سرور کا کہیں گے۔۔۔ اور پھر مشکل شروع ۔۔:)
کیونکہ کسی بھی سائٹ کے مسلسل ڈاؤن ہونے کا مطلب اس کا زوال پذیر ہونا ہے۔
میرے علم کے مطابق اس وقت پاکستانیوں کی کوئی فائل ہوسٹنگ کی ویب سائٹ نہیں ہے۔۔آپ نے یہ کام شروع کیا ہے تو ہمیں بے حد خوشی ہے۔اگر اس کام کو اچھے پیمانے پرکرنا ہے تو پہلے پلاننگ کر کے اس کو دھڑلے سے کریں۔
مطلب جب اوکھلی میں سر دے دیں تو پھر پورا اندر داخل ہونا ہے۔۔۔ یہ نہ ہو کہ ۔۔۔ ۔ :LOL:
بہت شکریہ پردیسی بھائی۔
پہلے کینیڈا سے ہوسٹنگ لی تھی تو اور اس پہ ویڈیو سٹریمنگ کی سائٹ بنائی تھی میں نے لیکن اس بار پاکستان کے ریسیلر سے ہی لی ہے اسپیس حالانکہ یہ مہنگی پڑی اس کی نسبت۔
 
امجد بھیا السلام علیکم
پہلی ویب سائیٹ http://i.canvas.pk/ یوزر فرینڈلی ہے لیکن اس کا "لےآئوٹ" آنکھوں کو بوجھل سا لگ رہا ہے۔
دوسری ویب سائیٹ http://canvas.pk/ih/ کا "لےآئوٹ" بہت خوب ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ سمپل ہونے کی وجہ سے انفرمیشن کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔
دونوں ویب سائیٹس کو کمبائن کر کے دیکھیں۔
لوگو کا Idea خوب ہے لیکن فونٹ بہت بیکار سے لگ رہے ہیں، یا شاید drop shadow نے فونٹس کا حسن خراب کر دیا ہے۔
شکریہ۔
بہت شکریہ راجہ بھائی۔ میں آپ کی تجاویز پہ عمل کروں گا۔
 
دوسری سائٹ پر یو آر ایل سے اپ لوڈ نہیں ہوا۔کم از کم اس جگہ سے تو نہیں ہوا جہاں سے میں نے ٹرائی کیا
یہ تصویر کمپیوٹر پر اتار کے پھر سے اپ لوڈ کی
155286.jpg
 
زبیر حسین

محفلین
بہت شکریہ پردیسی بھائی۔
پہلے کینیڈا سے ہوسٹنگ لی تھی تو اور اس پہ ویڈیو سٹریمنگ کی سائٹ بنائی تھی میں نے لیکن اس بار پاکستان کے ریسیلر سے ہی لی ہے اسپیس حالانکہ یہ مہنگی پڑی اس کی نسبت۔
امجد صاحب، یہ دیکھیں
Shared hosting Services described as "Unlimited" allow the Customer unlimited server space for normal routine non-file-distribution web usage. For websites that allow downloading of video, audio or other files we reserve the right to impose a bandwidth limit of twenty-five (25) gigabytes per calendar month. Non-file-distribution usage will remain unaffected by any limit imposed on downloading of video, audio or other files.

آپ کےمعاہدے میں اس طرح کی شک تو شامل نہیں ہے؟
 
ابھی تک تو ایسی کوئی شک نہیں نظر آئی دوست۔
زندگی بھائی آپ برین ہیکر تو نہیں، کیوں کہ میرے ذہن میں بھی یہ آئیڈیا تھا اور میں نے اس کے لیے ٹاپ ن بیسٹ کے نام سے ڈومین بھی رجسٹر کروا لیا تھا۔ میرا Q&A کی اردو ٹرانسلیشن کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، پر آپ کا سسٹم دیکھ کربہت اچھا لگا :) پھر میں چھوڑ دوں کیا؟
 
اگر آپ اردو جواب کو دیکھ کر یہ بات کر رہے ہیں تو عرض کرتا جاؤں کہ اردو جواب کو ایک سال سے اوپر ہو گیا ہے لیکن آپ اپنا کام جاری رکھئیے میں بھی اس وقت ایک اور سکرپٹ کی ٹرانسلیشن کر رہا ہوں کیوں کہ موجود سکرپٹ سائٹ کو صحیح فعال کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔آپ یہ بتائیے کہ آپ کون سے سکرپٹ کی ٹرانسلیشن کر رہے ہیں؟
 
Top