اردوائے ہوئے سانچے

معراج خٹک

محفلین
السلام علیکم۔

وقتا فوقتا میں مختلف اردو بلاگز کو پڑھتا رہتا ہوں۔ ما شااللہ سارے ہی لکھنے والے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

ان بلاگزپر جا تے وقت میں نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ وقتا فوقتا یہ سارے بلاگرز اپنے بلاگز کے سانچے تبدیل کردیتے ہیں۔ اس سلسلے میں میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسی کوئی صورت ہے کہ یہ سب اردوائے ہو ئے سانچے کسی ایک جگہ پر مل سکیں؟ یا اگر ایسی کوئی کوشش نہیں ھورہی ہے تو ا ب ایسا ھو سکتا ہے؟ کیونکہ اس طر ح بہت سارے نئے لکھنے والے ان سانچوں کو استعمال کرسکیں گے۔

شکریہ۔
 
اگر آپ اردو ٹیک پر بلاگ بناتے ہیں تو وہاں کئی سارے سانچے آُ کے انتخآب کے لئے دستیاب ہیں۔ ویسے آپ کی مراد ڈاؤن لوڈ کرنے سے ہے تو اس بارے میں سوچا جانا چاہئے۔
 
ایسا کرتے ہیں کہ templates.urdutech.com نام سے ایک بلاگ ترتیب دے لیتے ہیں جہاں ایک ایک کرکے سارے سانچے، ان کے جملہ کوائف اور اسکرین شاٹس کے ساتھ لسٹ کر دئے جائیں۔ ساتھ ہی ڈاؤن لوڈ کا آپشن بھی ہو۔ دیکھتا ہوں اگر ایسی کوئی کوشش نہیں ہوئی ہے تو یہ ذمہ داری میں لئے لیتا ہوں۔

اگر کچھ اور احباب کا تعاون شامل رہا تو یہ کام مزید تیزی سے انجام پا سکتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
میرا سوال یہ ہے کہ ۔۔ ان سانچوں میں مستعمل تصویر ( ہیڈر / لوح) کیسے تبدیل کی جاسکتی ہے ؟؟
 

معراج خٹک

محفلین
ایسا کرتے ہیں کہ Templates.urdutech.com نام سے ایک بلاگ ترتیب دے لیتے ہیں جہاں ایک ایک کرکے سارے سانچے، ان کے جملہ کوائف اور اسکرین شاٹس کے ساتھ لسٹ کر دئے جائیں۔ ساتھ ہی ڈاؤن لوڈ کا آپشن بھی ہو۔ دیکھتا ہوں اگر ایسی کوئی کوشش نہیں ہوئی ہے تو یہ ذمہ داری میں لئے لیتا ہوں۔

اگر کچھ اور احباب کا تعاون شامل رہا تو یہ کام مزید تیزی سے انجام پا سکتا ہے۔

شکریہ ابن سعید صاحب۔ میری مرادبھی ڈاؤن لوڈ کئے جانے کے قابل سانچوں سے ہے۔ کیونکہ اردوٹیک پر موجود سانچوں کو تو وہی دوست استعمال کرسکتے ہیں، جوکہ وہاں رجسٹرڈ ہوں۔

سانچوں سے متعلق اس نئی سائٹ کا آئیڈیا بہیت اچھاہے۔ اس سائٹ میں اگریہ آپشن بھی ہوکہ اگر کوئی اس میں اپنا سانچہ جو کہ اردوایا گیاہوشامل کرسکے تو بہت اچھاہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اردو ٹیک والوں نے مختلف تھیمز کو ڈیمو کرنے کا انتظام کیا ہوا ہے اور غالباً ایک ڈاؤنلوڈ ایریا بھی اردو ٹیک پر موجود ہے۔ اس کے بارے میں بہتر تو اردو ٹیک کے منتظمین ہی بتا سکیں گے۔ میرے خیال میں بھی ورڈپریس کی اردو تھیمز کے لیے کوئی مرکزی جگہ ہونی چاہیے۔ اس کے لیے یہاں کے ڈاؤنلوڈ‌ سیکشن میں بھی ایک زمرہ موجود ہے۔ ورڈپریس کی اردو تھیمز وہاں بھی اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔

مغل صاحب، ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں جا کر تھیم تبدیل کی جا سکتی ہے۔
 

معراج خٹک

محفلین
محفل پر موجود زمرہ بھی اس سلسلے میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور کوئی اورنیا صفحہ بھی اس سلسلے کے لئے بنایاجاسکتا ہے۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ شائد یہ بھی ایک اچھا خیال ہےکہ اس زمرے کو ایک آسانی سےیاد کئے جانے والے پتہ سے پڑھا جاسکے، جیسا کہ ابن سعید صاحب نے سانچوں کےلئے ایک الگ سے سب ڈومین کے بارے میں ذکرکیا۔
 
جی محترم میں اس ہفتے خاصہ مسروف ہوں کہ ایک عدد آن لائن جریدہ اپنی اشاعت کے متعین دن سے خاصہ مؤخر ہوا جا رہا ہے۔ اس کے بعد اس طرف دھیان دیتا ہوں انشاء اللہ۔ اور ہاں نبیل بھائی کے بتائے ہوئے رسورسیز تک اردو ٹیک میں میری رسائی باوجود کوشش کے نہ ہو سکی۔
 

ساجداقبال

محفلین
توجہ دلانے کا شکریہ معراج بھائی۔ عمار نے بدتمیز سے بات کی ہے، اگر وہ متفق ہوں تو جو سانچے ان کے پاس اور جو ہمارے پاس ہیں ملا کر ہم اپنے یہاں شائع کر دیں گے۔ بی ٹی کے بعد قدیر سے بھی اسی بابت بات کرینگے۔
 
Top