اداکارہ کہیں جسے ۔ ۔ ۔

یوسف-2

محفلین
actoress-1.gif


actoress-2.gif


actoress-3.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اداکارہ نے پھر اپنی ادائیں تو دکھانی ہی ہیں ناں۔

بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
 

یوسف-2

محفلین
اداکارہ نے پھر اپنی ادائیں تو دکھانی ہی ہیں ناں۔
بھائ ہم نے کب منع کیا ہے کہ وہ ادائیں شدائیں نہ دکھائیں :bee: ، بس ذرا ہم ’’زاہدانِ خشک ‘‘کی دور کی نظر کمزور شمزور ہوا کرتی ہے ا س لئے اگر ’’اُن کی اداؤں‘‘ اور ’’ہمارے ‘‘ درمیان یہ پردہ اسکرین جیسی فضول شئے حائل نہ ہوا کرے، تو ہم سنیما کے ٹکٹ لینے کی بجائے قاضی صاحبان کے فیس ہی ادا کردیا کریں ۔ :mrgreen:
 

شمشاد

لائبریرین
ہو سکتا ہے آجکل سینما کی ٹکٹ قاضی کی فیس کے برابر ہی پہنچ چکی ہو، مجھے اس کا صحیح علم تو نہیں، لیکن آپ کی بات سے اندازہ ہی لگا سکتا ہوں۔
 

عسکری

معطل
آپ نے تو قصہ ہی مکا دیا فلم انڈسٹری کا ۔:-( ویسے میں فلم نہیں دیکھتا پر ہاں سٹیج ڈرامے دیکھتا ہوں جس میں رقص ہوتا ہے اور اداکارائیں بھی پر میں نے کسی کو پسند نہیں فرمایا ابھی تک :biggrin:
 

یوسف-2

محفلین
آپ نے تو قصہ ہی مکا دیا فلم انڈسٹری کا ۔:-( ویسے میں فلم نہیں دیکھتا پر ہاں سٹیج ڈرامے دیکھتا ہوں جس میں رقص ہوتا ہے اور اداکارائیں بھی پر میں نے کسی کو پسند نہیں فرمایا ابھی تک :biggrin:
اگر میرا بس چلے تو پوری فلم انڈسٹری ہی قصہ پارینہ بن جائے، مگر افسوس صد افسوس۔۔۔ ’’میرا بس‘‘ تو دور کی بات ہے، ’’میری بس‘‘ بھی نہیں چلتی۔ :sad:
 

عسکری

معطل
اللہ آپ کو خوش رکھے، کہاوت اپنی جگہ خوب ہے اور آپ کا ’’اندازِ بیانِ کہاوت‘‘ اس سے بھی زیادہ خوب ہے، خاکسار محظوظ ہوا :D
شکریہ جناب ۔ ویسے یہ انڈسٹری تو پہلے سے بند پڑی ہے پاکستانی فلم کی اب بند کی ہوئی چیز کو دوبارہ بند کرنا کچھ زیادہ نہیں؟ ھھھھھھھھھھھ مطلب تالے کے اوپر ایک اور تالہ ؟
 
جب پتہ ہے کہ ہماری فلمیں معیاری نہیں تا کوئی اسٹیج ڈرامہ ایسا ہے تو اپنا قیمتئ وقت وہاں جاکر کیوں برباد کرتے ہیں یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتئ
 

یوسف-2

محفلین
شکریہ جناب ۔ ویسے یہ انڈسٹری تو پہلے سے بند پڑی ہے پاکستانی فلم کی اب بند کی ہوئی چیز کو دوبارہ بند کرنا کچھ زیادہ نہیں؟ ھھھ ھھھ ھھھ ھھ مطلب تالے کے اوپر ایک اور تالہ ؟
جناب وہ تو ایک ’’جملہ معترضہ ‘‘ تھا، جسے آپ نے موضوعِ بحث بنا لیا ;) ہم نے اداکارہ کے ساتھ ساتھ مولانا کا بھی خاکہ اڑایا ہے، شاید آپ کی نظر نہیں پڑی۔ اس قسم کی فکاہیہ تحریریں صرف پڑھنے (اور ادبی ذوق ہو تو محظوظ ہونے )کے لئے ہوتی ہیں، بحث مباحثہ کے لئے نہیں۔:biggrin:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نہ مانوں، جب آپ نے لکھا ہے تو جواب بھی آپ ہی دیں کہ
جب پتہ ہے کہ ہماری فلمیں معیاری نہیں نا کوئی اسٹیج ڈرامہ ایسا ہے تو اپنا قیمتئ وقت وہاں جاکر کیوں برباد کرتے ہیں یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتئ​
 
کہ فلم یا اسٹیج ڈرامہ دیکھنا ادبی شوق ہے میں نہیں نہیں مانتا ھاں کوئی معیار ہو کوئی اچھوتا موضوع ہو تو اور اس میں لغویات نہ بھری ہوتو شائد ادبی معیار پر پورا اترتا ہو-
 

شمشاد

لائبریرین
کہ فلم یا اسٹیج ڈرامہ دیکھنا ادبی شوق ہے میں نہیں نہیں مانتا ھاں کوئی معیار ہو کوئی اچھوتا موضوع ہو تو اور اس میں لغویات نہ بھری ہوتو شائد ادبی معیار پر پورا اترتا ہو-

ارے بھائی نہیں مانتے تو نہ مانیں، کسی نے آپ کو زور زبردستی سے منوانے کی کوشش کی ہے کیا؟

مزید یہ آپ خود کوئی اچھوتا موضوع، کوئی معیاری ڈرامہ، کوئی ادبی فلم جن مین لغویات نہ بھری ہوں، اور جو ادبی معیار پر بھی پوری اتریں، کیوں نہیں پیش کرتے۔ یقین کریں، اور کوئی آپ کا ساتھ دے نہ دے، میں ضرور آپ کا ساتھ دوں گا۔
 
Top