احادیث‌ نبوی

ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
دعا

مجھے قبولیت دعا کی فکر نہیں۔۔مجھے صرف دعا کی فکر ہے۔۔جب مجھے دعا کرنے کی توفیق نصیب ہو گی تو قبولیت بھی اس کے ساتھ حاصل ہو جائے گی۔۔

(حضرت عمر فاروق رضہ اللہ)
بہت زبردست بات ہے۔ مجھے اندر تک چھو گئی ہے۔ :(
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
اصل بات ہدایت کی ہے۔ (یہ بات امّی مجھے کہتی ہیں۔ جو اب میں نے آپ کو کہہ دی ہے) :(

مجھے یہ بات سمجھ نہیں‌ آئی

سارا نے کہا:
لیکن کچھ اچھا نیک کام کرنے پر آپ کو اپنے ہاتھوں کو چلانا سکھا دے تا کہ آپ کچھ آخرت کے لیے جمع کر سکیں۔۔ آمین۔
وہی تو اچھا کام کرنے پر ہاتھوں‌کو چلانا، کیا تالی بجانے کی بات ہو رہی تھی :(

قیصرانی
 

سارا

محفلین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ سیدنا عباس بن عبادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےمسئلہ پوچھا۔۔
‘‘میری ماں پر نذر تھی اور وہ اس کے ادا کرنے سے پہلے ہی مر گئی۔۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔اس کی طرف سے تو ادا کر دے۔۔‘‘
 

سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
اصل بات ہدایت کی ہے۔ (یہ بات امّی مجھے کہتی ہیں۔ جو اب میں نے آپ کو کہہ دی ہے) :(

مجھے یہ بات سمجھ نہیں‌ آئی

سارا نے کہا:
لیکن کچھ اچھا نیک کام کرنے پر آپ کو اپنے ہاتھوں کو چلانا سکھا دے تا کہ آپ کچھ آخرت کے لیے جمع کر سکیں۔۔ آمین۔
وہی تو اچھا کام کرنے پر ہاتھوں‌کو چلانا، کیا تالی بجانے کی بات ہو رہی تھی :(

قیصرانی

تالی بجانا اچھا کام نہیں ہے۔۔جب اگر آپ اچھا کام ہوتا دیکھیں تو تالی بجانے کے بجائے ‘‘سبحان اللہ‘‘ کہنا چاہیے۔۔۔اچھا کام سے میری مراد اچھی بات کہنا‘‘دین کے حوالے سے ‘‘ تھی۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
تالی بجانا اچھا کام نہیں ہے۔۔جب اگر آپ اچھا کام ہوتا دیکھیں تو تالی بجانے کے بجائے ‘‘سبحان اللہ‘‘ کہنا چاہیے۔۔۔اچھا کام سے میری مراد اچھی بات کہنا‘‘دین کے حوالے سے ‘‘ تھی۔۔
جزاک اللہ۔ اب سمجھا :)
قیصرانی
 

سارا

محفلین
جلد بازی کی ممانعت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔‘‘بندہ جب تک گناہ اور قطع رحمی کی دعا نہ کرے‘ اس کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے بشرطیکہ وہ جلد بازی نہ کرئے۔۔‘‘پوچھا گیا‘‘ یا رسول اللہ! جلد بازی کا کیا مطلب ہے؟‘‘
ارشاد فرمایا ‘‘بندہ کہتا ہے میں نے دعا کی پھر دعا کی لیکن مجھے تو قبول ہوتی نظر نہیں آتی۔۔پھر اکتا کر دعا کرنا چھوڑ دیتا ہے۔۔‘‘

(مسلم)
 

سارا

محفلین
رات کا آخری حصہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔‘‘جب رات کا تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمارا رب آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے ‘‘کون ہے جو مجھ سے دعا کرے میں اس کی دعا قبول کروں ؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے ‘ میں اس کو عطا کروں ؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے میں اس کی مغفرت کروں؟‘‘

(بخاری)
 

سارا

محفلین
دعا میں نگاہ اٹھانا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔‘‘لوگ نماز میں دعا کے وقت اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آ جائیں ورنہ ان کی بینائی اچک لی جائے گی۔۔‘‘

(مسلم)
نماز میں دعا کے وقت آسمان کی طرف نگاہ اٹھانے سے خاص طور پر اس وجہ سے منع کیا گیا ہے کہ دعا کے وقت نگاہ آسمان کی طرف اٹھ ہی جاتی ہے۔۔
(فتح الملھم)
 

سارا

محفلین
جہاد

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا۔۔
‘‘میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت اور جہاد پر بیعت کرتا ہوں اور اللہ سے اس کا ثواب چاہتا ہوں۔۔‘‘
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔‘‘تیرے ماں باپ میں سے کوئی زندہ ہے ؟‘‘
وہ بولا کہ ‘‘دونوں زندہ ہیں۔۔‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ‘‘ تو اللہ سے ثواب چاہتا ہے ؟‘‘
وہ بولا ‘‘ہاں ‘‘
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
‘‘تو اپنے والدین کے پاس لوٹ جا اور ان سے نیک سلوک کر۔۔‘‘

(مسلم)
 

سارا

محفلین
اچھا گمان رکھنا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیثِ قدسی میں اپنے رب کا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں۔۔‘‘میں اپنے بندے کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں‘ جیسا کہ وہ میرے ساتھ گمان رکھتا ہے اور جس وقت وہ مجھ سے دعا کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔۔‘‘

(مسلم)
 

سارا

محفلین
بلند مرتبہ کی چیز

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔‘‘اللہ تعالٰی کے نزدیک دعا سے زیادہ بلند مرتبہ کوئی چیز نہیں ہے۔۔‘‘
(ترمذی)
 

سارا

محفلین
پانچ لوگوں کی دعا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ‘‘پانچ لوگوں کی دعائیں خاص طور پر قبول کی جاتی ہیں۔۔مظلوم کی دعا‘ جب تک وہ بدلہ نہ لے لے۔۔حج کرنے والے کی دعا‘ جب تک وہ لوٹ نہ آئے۔۔مجاہد کی دعا‘ جب تک وہ واپس نہ آئے۔۔بیمار کی دعا جب تک وہ صحت یاب نہ ہو اور ایک بھائی کی دعسرے بھائی کے لیے پیٹھ پیچھے دعا۔۔‘‘پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا‘‘ اور ان دعاؤں میں سب سے جلدی قبول ہونے والی وہ دعا ہے جو اپنے بھائی کے لیے اس کی پیٹھ پیچھے کی جائی۔۔(بیھقی)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔‘‘تین دعائیں خاص طور پر قبول کی جاتی ہیں جن کے قبول ہونے میں کوئی شک نہیں۔۔(اولاد کے حق میں) باپ کی دعا‘ مسافر کی دعا اور مظلوم کی دعا۔۔‘‘(ابو داؤد)
 

سارا

محفلین
سب سے بہتر اسلام
حضرت ابو موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
‘‘اس شخص کا اسلام سب سے بہتر ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔۔
بخاری۔۔5:2 )
 
Top