اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کچھ دن پہلے ہمارے دوست فاروقی صاحب نے ایک گروپ اتحاد اسلامی کے نام سے شروع کیا اور ماشاءاللہ کافی دوستوں نے اس گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ اس دھاگے کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اب ہم اس گروپ کی ایک مکمل تنظیم سازی کریں۔ جس میں ہم سب مل کر کچھ فیصلے کریں کہ

یہ گروپ کوئی تحریک ہو گی یا کوئی ادارہ ہو گا؟
اغراض و مقاصد کیا ہوں گے/منشور کیا ہو گا؟
تنظیم سازی کیسے ہو گی؟
رکنیت اختیار کرنے کے لئے کیا عہد کیا جائے گا؟
ایک رکن کی کم از کم کیا ذمہ داریاں ہوں گی؟
کس قسم کے لوگ اس میں شمولیت اختیار کر سکیں گے؟
اسلام،مسلمانوں اور باقی دنیا کو اس کا کس حد تک فائدہ ہو گا؟

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ مندرجہ بالا سوالات کے بارے میں اپنی رائے دیں۔ اگر کسی کو کسی دوسرے کی رائے سے اختلاف ہو تو وہ اسے اپنے ذہن میں رکھے کیونکہ بعد میں تمام سوالات پر علیحدہ علیحدہ مختلف دھاگوں میں بحث برائے تعمیر کی جائے گی۔ یہاں صرف آپ لوگ اپنی رائے دیں تاکہ ایک منزل تہہ ہو اور پھر اُس پر پہنچنے کے لئے کوئی راستہ تلاش کیا جائے۔
والسلام
 
بلال

محفلین
اس بارے میں میری رائے یہ ہے
یہ گروپ کوئی تحریک ہو گی یا کوئی ادارہ ہو گا؟
میرے خیال میں ایک ادارہ قائم کیا جائے جو اتحاد کی اس تحریک کو چلانے کے ساتھ ساتھ باقی کاموں میں بھی اپنا مثالی کردار ادا کرے۔

اغراض و مقاصد کیا ہوں گے/منشور کیا ہو گا؟
اسلامی اور دیگر تعلیمات کا بیک وقت اہتمام کرنا اور تعلیمی رجحان بڑھانا تاکہ مسلمان خاص اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ سائنس اور دیگر شعبوں کی تعلیمات حاصل کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔ مسلمانوں میں ،باقی اقوام عالم میں بلکہ تمام انسانوں میں نفرتوں اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنا اور باہمی اتحادو محبت پیدا کرنا۔ انسانیت کی قدر کرنا سیکھانا اور اُس پر سختی سے عمل کرنا۔انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا۔

تنظیم سازی کیسے ہو گی؟
باقی تحریک یا اداروں کی طرح اس کی بھی مکمل تنظیم سازی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک چیک اینڈ بیلنس کے لئے علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے۔
تنظیم سازی کے بارے میں تفصیل سے بعد میں لکھوں گا۔

رکنیت اختیار کرنے کے لئے کیا عہد کیا جائے گا؟
میں عہد کرتا ہوں کہ
میں ہر ممکن اتحاد اسلامی کا ساتھ دوں گا اور اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کروں گا۔ میں اپنے آپ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق کرنے کی حتی المقدور کوشش کروں گا۔ جو کام کروں گا وہ دل و جان سے کروں گا۔ ہر جائز کام میں دوسرے ساتھیوں کی ہر ممکن مدد کروں گا۔کسی کام میں یا کسی بات میں ذاتی انا درمیان میں نہیں لاؤں گا۔

ایک رکن کی کم از کم کیا ذمہ داریاں ہوں گی؟
اپنے کئے ہوئے عہد کو یاد رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق کرنے کی جدوجہد میں لگے رہنے۔ باقی ساتھیوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا۔ خود کو بہتر عملی نمونہ پیش کرنے کی کوشش میں رہنا۔ بوقت ضرورت اتحاد اسلامی کی مدد کرنا۔ کوئی بھی عقیدہ رکھتا ہو اُس میں کوئی حرج نہیں لیکن باقی مسلمان ساتھیوں کو مسلمان سمجھتے ہوئے یا پھر کم از کم انسان سمجھتے ہوئے انسانیت سے پیش آنا اور اتحاد کی خاطر عقیدے کو بنیاد بنا کر کسی دوسرے کے عقیدے کو برا بھلا نہ کہنا اور نہ ہی اپنے عقیدے کو دوسروں پر زبردستی لاگو کرنا۔ اتحاد کی خاطر ہمیشہ اپنے خیالات اور نظریات کو رائے یا مشورے کے طور پر بیان کرنا نہ کہ دوسروں پر ٹھونسنا۔ ویسے بھی سچ اپنے آپ کو خود منوا لیتا ہے۔ ہمیشہ بحث برائے تعمیر کرنا اور انا کو درمیان میں نہ لانا۔

کس قسم کے لوگ اس میں شمولیت اختیار کر سکیں گے؟
ہر عقیدہ اور فرقہ کے لوگ اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں اور کرنی بھی ضرور چاہیے کیونکہ اس کا مقصد ہی اتحاد پیدا کرنا ہے۔

اسلام،مسلمانوں اور باقی دنیا کو اس کا کس حد تک فائدہ ہو گا؟
اس اتحاد کا ساری دنیا کو فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اس سے انسانوں میں انسانیت پیدا ہو گی۔ بھائی چارہ کی فضا قائم ہو گی اور جب زیادہ لوگ اس اتحاد میں شامل ہوں گے تو شر پھیلانے والے کچھ نہیں کر سکیں گے اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ باقی دنیا کو بھی آرام و سکون کی زندگی میسر آئے گی۔ اسلام کا صحیح نقشہ پوری دنیا پر واضح ہو جائے گا۔ اس اتحاد کے ذریعے مسلمان ساری دنیا کو بتا دیں گے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں بلکہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں اور نہ ہی ہم دہشتگرد ہیں بلکہ ہم امن و سکون چاہتے ہیں اور ہمارا مذہب اسلام ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کیونکہ اسلام کا مطلب ہی امن ہے۔
 
فاروقی

معطل
بہت خوب بلا ل بھائی ............سچ کہوں تو ہم چند ایک دوستوں کے علاوہ دوسرے ممبر اسے مذاق میں لے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور سنجیدگی سے کوئی رائے یا دلچسپی نہیں لے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان سب حضرات سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں تھوڑی توجہ دیں تاکہ کو ئی سیٹ اپ بن سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہر ممبر ایک وقت میں آئن لائن نہیں ہوتا کہ ایک دفعہ مل بیٹھ کر مشورہ کیا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر اس سلسلے میں کام شروع کیا جائے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ دو ماہ ہونے کو آئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب کسی کا دل کرتا ہے کوئی پوسٹ لکھ دیتا ہے ورنہ ایسی خاموشی چھا جاتی ہے کہ کیا بتاوں۔۔۔۔۔۔۔۔
بلال بھائی پہلے تو اس چیز کا کوئی حل نکالیں کہ ممبران اسے سنجیدگی سے لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مشورے دیں۔۔۔ نا کہ بحث برائے بحث شروع ہو جائے اور اصل کام دھرے کا دھرا رہ جائے۔۔۔۔۔۔۔

میں نے یہاں تبصرہ کیا تھا آپ دیکھ لیجیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔جو چیز پسند آئے اسے اس سلسلے کی ایک کڑی سمجھتے ہوئے شامل کیجیئے جو نہ پسند آئے اسے ایک سائڈ پر لگا دیجیئے۔۔۔۔
 
زین

لائبریرین
مجھے ایم بلال بھائی سے اتفاق ہے لیکن
اتحاد اسلامی فی الحال ایک ادارے کی بجائے تحریک ہی بہتر ہے
 
بلال

محفلین
مجھے ایم بلال بھائی سے اتفاق ہے لیکن
اتحاد اسلامی فی الحال ایک ادارے کی بجائے تحریک ہی بہتر ہے

چلیں ٹھیک ہے اتحاد اسلامی فی الحال صرف ایک تحریک ہی ہونی چاہئے۔ اس معاملے میں میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
 
بلال

محفلین
بہت خوب بلا بھائی ............سچ کہوں تو ہم چند ایک دوستوں کے علاوہ دوسرے ممبر اسے مذاق میں لے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور سنجیدگی سے کوئی رائے یا دلچسپی نہیں لے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان سب حضرات سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں تھوڑی توجہ دیں تاکہ کو ئی سیٹ اپ بن سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہر ممبر ایک وقت میں آئن لائن نہیں ہوتا کہ ایک دفعہ مل بیٹھ کر مشورہ کیا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر اس سلسلے میں کام شروع کیا جائے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ دو ماہ ہونے کو آئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب کسی کا دل کرتا ہے کوئی پوسٹ لکھ دیتا ہے ورنہ ایسی خاموشی چھا جاتی ہے کہ کیا بتاوں۔۔۔۔۔۔۔۔
بلال بھائی پہلے تو اس چیز کا کوئی حل نکالیں کہ ممبران اسے سنجیدگی سے لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مشورے دیں۔۔۔ نا کہ بحث برائے بحث شروع ہو جائے اور اصل کام دھرے کا دھرا رہ جائے۔۔۔۔۔۔۔

میں نے یہاں تبصرہ کیا تھا آپ دیکھ لیجیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔جو چیز پسند آئے اسے اس سلسلے کی ایک کڑی سمجھتے ہوئے شامل کیجیئے جو نہ پسند آئے اسے ایک سائڈ پر لگا دیجیئے۔۔۔۔

بہت خوب فاروقی بھائی آپ نے ایک "ل" نہ لگا کر مجھے انسان سے ڈائریکٹ "بلا" بنا دیا۔۔۔ خیر یہ تو مذاق کے طور پر کہہ رہا ہوں۔
میرے بھائی ہو سکتا ہے کچھ دوست اتحاد اسلامی کو مذاق کے طور پر لے رہے ہوں۔ لیکن آپ سوچو جب بھی کوئی انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے ہمیشہ لوگ اسے مذاق یا پاگل پن ہی سمجھتے ہیں۔ اس لئے آپ فکر نہ کریں۔ اگر جذبہ، لگن اور ہمت سچی ہوئی تو یقینا ہم اتحاد اسلامی ضرور قائم ہو گا۔
باقی کچھ دوستوں کی غیر سنجیدگی کی ایک وجہ جو میں پہلے دوسرے دھاگے میں بیان کر چکا ہوں وہ یہ کہ ابھی تک زیادہ تر کو یہ ہی نہیں پتہ کہ کرنا کیا ہے۔ اس لئے باقی دوست سنجیدہ نہیں ہو رہے اور نہ کوئی سیٹ اپ بن پا رہا ہے۔
اگر ایک منزل کا تعین اور اس منزل پر پہنچنے کا راستہ اپنا لیا جائے تو بے شمار لوگ سنجیدہ ہو جائیں گے اور اتحاد اسلامی میں شمولیت بھی اختیار کریں گے۔ ویسے آپ نے دیکھا نہیں کئی دوستوں نے بڑے مفید مفید مشورے دیئے ہیں۔ اور سب اتحاد اسلامی کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں۔ بس ایک سیٹ اپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
باقی رہی بات ممبران کی وہ جب بھی آن لائن آئیں بس اپنے مشوروں اور رائے سے ہمیں نوازتے رہیں۔
ویسے میں اس دھاگہ پر کئی لوگوں کا انتظار کر رہا ہوں کہ وہ آئیں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
 
میری رائے

اتحاد اسلامی کو ایک تحریک کے طور پر ہی چلایا جائے تو بہتر ہوگا ۔ سب سے پہلے ہمیں تنظیم سازی کرنا ہوگی جو اگر شوریٰ کے انداز میں ہو تو بہتر رہے گی ۔ اب تنظیمی معاملات کو کیسے چلایا جاتا ہے اس سلسلے میں ایک رائے ہے کہ ہم اس سلسلے میں چھوٹی سے چھوٹی تنظیم سازی سے شروع کریں تو زیادہ بہتر رہے گا ۔

ہم خیال ۔ ہم خیال۔ ہم خیال ۔ ہم خیال۔۔متعلم
متعلم ۔ متعلم ۔متعلم ۔ متعلم ۔۔رکن
رکن۔ رکن ۔رکن۔ رکن ۔۔۔۔ خادم
خادم ۔ خادم ۔خادم ۔ خادم ۔۔مشیر
مشیر ۔ مشیر ۔ مشیر ۔ مشیر ۔ مشیر ۔۔۔۔امیر محلی
امیر محلی ۔ امیر محلی ۔ امیر محلی ۔ امیر محلی۔ امیر محلی ۔ امیر علاقہ

اور اسی طرح آگے
ذمہ داریاں صرف گفتگو نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ ان کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دینے سے لیکر ہر اس حد تک ہونگی جنکی شرع اجازت دیتی ہے اور معاشرے میں فساد پیدا نہ ہو ۔
 
طالوت

محفلین
تنظیم سازی تو تبھی ممکن ہے جب اس کے اغراض و مقاصد طے ہو جائیں ، اور منشور کے بنیادی نکات ترتیب دے دیے جائیں ۔۔ ضابطہ اخلاق طے کر لیا جائے ۔۔۔ یعنی
پہلے مرحلے میں منشور کے بنیادی نکات
دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کے بنیادی نکات
تیسرے مرحلے میں تنظیم سازی
چوتھے مرحلے میں "شورٰی سسٹم" کے تحت نچلی سطح (یعنی کارکن سے رکن اور پھر مجلس شورٰی سے ہوتی ہوئی امیر تک) منشور اور ضابطہ اخلاق کے نکات کی فائینلائزیشن ( حتمی فیصلہ) !
کارکنان کی ووٹنگ سے اراکین کا انتخاب ، اراکین کی ووٹنگ سے مجلس شورٰی کا انتخاب اور مجلس شورٰی سے امیر کا انتخاب ۔۔ تاہم اگر مجلس شورٰی کو ہی ابتدائی طور پر امیر کے اختیارات ہوں تو زیادہ بہتر ہے کہ بعد میں کسی مناب موقع پر مناسب شخص کو امیر منتخب کر لیا جائے ۔۔۔
تاہم اس میں قابل غور بات یہ ہے کہ اس اتحاد کو اسلامی نظریات و عقائد کا اتحاد نہ سمجھا جائے کیونکہ ایسا ہونا ممکن نہیں ، اسے ایک "اسلامی سیاسی و معاشرتی اتحاد " کی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔۔ اور اس کا اولین مقصد ، " برداشت اور رواداری " ہونا چاہیے ۔۔ ان دو باتوں کی کامیابی کے بعد ہی اس میں مزید آگے کام کیا جا سکے گا۔۔۔
وسلام
 
طالوت بھائی آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے سب سے پہلے اغراض و مقاصد/ منشور کو حتمی شکل دی جائے۔ میں نے اس بارے میں تھوڑا بہت سوچ کر کچھ اغراض و مقاصد لکھے ہیں۔ اگر ہو سکے تو آپ بھی مہربانی کریں اور اغراض و مقاصد یہاں بیان کریں تو ہمارے لئے بہت بہتر رہے گا۔
والسلام
 
محمد سعد

محفلین
کاش کہ میں بھی کوئی تجویز دے سکتا لیکن کیا کروں کہ انتظامی امور میں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں ہے۔ :(
 
فاروقی

معطل
کاش کہ میں بھی کوئی تجویز دے سکتا لیکن کیا کروں کہ انتظامی امور میں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں ہے۔ :(

محمد سعد بھائی ہماری کون سی انتظامی فکٹریاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم تو آپ سے بھی گئے گزرے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اللہ کا نام لے کر جو آپ کو اس سلسلے میں اچھا لگے کہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔جھجکنے کی بالکل ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔بس بسم اللہ پڑھیئے اور لکھنا شروع ہو جائیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیت سچی ہو تو اللہ خود مدد کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

امید ہے مجھے دوبارہ یاد دہانی نہیں کرانی پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد سعد

محفلین
چلیں ایک کوشش کر کے دیکھتا ہوں۔ :)
امیر کے انتخاب کی بات ہوئی ہے تو اس سلسلے میں ایک بات ذہن میں آئی کہ اگر امیر کو مناسب وقفوں سے تبدیل کیا جاتا رہے تو کافی مفید رہے گا۔ اس طرح نہ ہو کہ برس ہا برس تک ایک ہی امیر رہے۔ کیونکہ جب مخصوص وقفوں کے بعد امیر کو تبدیل کیا جائے گا تو ان میں عمل کا جذبہ بھی برقرار رہے گا۔ ورنہ اس بات کا کافی امکان ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سستی غالب ہوتی جائے گی۔
 
فاروقی

معطل
لو آپ نے تو کاٹ کے رکھ دیا سب کو ..........اور کہہ رہے تھے میں بالکل مصوم ہوں..........:grin:

اچھی تجویز ہے ............جاری رکھیں اسے.......
 
بلال

محفلین
چلیں ایک کوشش کر کے دیکھتا ہوں۔ :)
امیر کے انتخاب کی بات ہوئی ہے تو اس سلسلے میں ایک بات ذہن میں آئی کہ اگر امیر کو مناسب وقفوں سے تبدیل کیا جاتا رہے تو کافی مفید رہے گا۔ اس طرح نہ ہو کہ برس ہا برس تک ایک ہی امیر رہے۔ کیونکہ جب مخصوص وقفوں کے بعد امیر کو تبدیل کیا جائے گا تو ان میں عمل کا جذبہ بھی برقرار رہے گا۔ ورنہ اس بات کا کافی امکان ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سستی غالب ہوتی جائے گی۔

ماشاءاللہ بہت اچھی تجویز ہے میں اس سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔
 
Top