اٹھارہویں سالگرہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

جاسمن

لائبریرین
آئیں محفلین! سالگرہ کی تیاریاں کریں۔
میرے خیال میں ذمہ داریاں بانٹ لی جائیں تو بہتر ہے۔
پہلے ہم کاموں کی تقسیم کر لیں۔ پھر محفلین کو دعوت دیں کہ آئیں اور اپنے حساب سے کوئی کام اپنے ذمہ لے لیں۔
تو کاموں/ذمہ داریوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
1. سجاوٹ(جھنڈیاں، قمقمے، سجاوٹی اشیاء، نقلی اور اصلی پھولوں سے سجاوٹ وغیرہ)
2. مہمانوں کی فہرست اور دعوت نامے
3. کھانے پینے کا مینیو سیٹ کرنے سے انتظام کرنے تک۔ اس میں کیک بھی شامل ہے۔
4. سالگرہ پہ مختلف تفریحی پروگرام
 
علی وقار

محفلین
زیادہ تر محفلین عیدِ قربان کے خمار میں ہیں۔ دعوتیں اڑا رہے ہیں۔ مجھے تو آپ پر حیرت ہے کہ ان دنوں کیسے فعال ہیں۔ شاید ایک دو روز میں محفل میں ہلچل کے آثار نظر آئیں گے۔ تب تک، آپ مزید پلاننگ کر لیجیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارا نام مہمانوں کی لسٹ میں شامل کر لیجئیے جاسمن آپا
باجی جی! تسی مہمان نہیں، میزبان اوں ۔ :D
تمام محفلین میزبان ہیں۔ مہمان تو باہر سے بلائے جائیں گے۔
اور اگر ہر محفلین کم از کم ایک نیا محفلین لے آئے تو اسے ابتدائی دنوں میں ہم مہمان تصور کر لیں گے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
زیادہ تر محفلین عیدِ قربان کے خمار میں ہیں۔ دعوتیں اڑا رہے ہیں۔ مجھے تو آپ پر حیرت ہے کہ ان دنوں کیسے فعال ہیں۔ شاید ایک دو روز میں محفل میں ہلچل کے آثار نظر آئیں گے۔ تب تک، آپ مزید پلاننگ کر لیجیے۔
اب روز تو گوشت کے پکوان بننے سے رہے۔ ہم تو سادہ کھانے پہ آ گئے ہیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں تا کہ برتن ورتن دھونے سے بچا جا سکے ۔۔۔چالاک لوگ نہیں تو ۔ ۔ ۔ :roll:
آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم میزبان ہو کر بھی مہمانوں سے برتن دھلواتے ہیں۔۔۔ کھانا پکانے کا کام جتنا بھی ہو کوئی حرج نہیں مگر برتن دھونا اففففف۔۔
اسی نہیں سہہ سکدے
 
اکمل زیدی

محفلین
آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم میزبان ہو کر بھی مہمانوں سے برتن دھلواتے ہیں۔۔۔ کھانا پکانے کا کام جتنا بھی ہو کوئی حرج نہیں مگر برتن دھونا اففففف۔۔
اسی نہیں سہہ سکدے
مجھے حیرت نہیں ہوئی یہ سُن کے باقی رہی پکانے کی بات تو خیر وہ تو آپ کو بہت اچھا آتا ہے ۔۔۔پکانا ۔۔۔۔ایگری ود یو ۔ ۔ ۔ :D
 
آخری تدوین:
Top