آڈیو ویڈیو لائیربیری + کتب + ادبی سرگرمیوں کی خبریں

مہوش علی

لائبریرین
یہ ڈورا اس لائیبریری کی عزیز رکن "شگفتہ" کی خواہش پر شروع کیا جا رہا ہے۔

پس منظر یہ ہے کہ ہم اردو کتب کی لائیبریری کو نیٹ پر ایک ویب سائیٹ کے طور پر پیش کرنا چاہ رہے ہیں۔ اور اس مقصد کے لیے "جملہ" سوفٹ ویئر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ارادے یہ ہیں کہ:

1۔ اردو کتب کی لائیبریری کے ساتھ ساتھ اس میں آڈیو اور ویڈیو لائیبریری بھی شامل کر دیں۔

2۔ ادبی سرگرمیوں کی خبریں بھی اس میں شامل کریں۔

3۔ ہر ہفتے حال کے کسی شاعر کی تصویر کے ساتھ اسکے کلام پر تنقید وغیرہ شائع ہو۔ (یا اسی قسم کی کوئی اور دلچسپ سلسلہ شروع کیا جائے)۔

شگفتہ بہن نے اس سلسلے میں فرمایا تھا کہ "۔۔۔جہاں اور بھی ہیں"۔ یعنی انکے پاس اور بہت سے تجاویز ہیں یا خواہشات ہیں جو یہ پوری دیکھنا چاہتی ہیں۔

تو دیر نہ کریں۔۔۔ اور اپنی تجاویز یہاں پیش کرنا شروع کر دیں۔

(نوٹ: جملہ سوفٹ ویئر کا فائدہ یہ ہے کہ آپ تمام لوگ اس کے موڈیراٹر بن سکتے ہیں اور مل جل کر اسے ہر وقت منٹوں میں اپڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔ )
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ جی، یہ تو بہت عمدہ تجاویز ہیں۔ اس سلسلے میں میں تو دل و جان سے مکمل طور پر حاضر ہوں
 

زیک

مسافر
مہوش علی نے کہا:
1۔ اردو کتب کی لائیبریری کے ساتھ ساتھ اس میں آڈیو اور ویڈیو لائیبریری بھی شامل کر دیں۔

آڈیو اور ویڈیو کہاں سے آئیں گی؟ کون انہیں آن‌لائن رکھنے کے قابل بنائے گا؟

2
۔ ادبی سرگرمیوں کی خبریں بھی اس میں شامل کریں۔

خبروں کا ماخذ کیا اخبار و رسائل ہوں گے؟ کون یہ خبریں اکٹھی کرے گا؟ کون انہیں لکھے گا؟ کون ایڈیٹر کا کردار ادا کرے گا؟

3
۔ ہر ہفتے حال کے کسی شاعر کی تصویر کے ساتھ اسکے کلام پر تنقید وغیرہ شائع ہو۔ (یا اسی قسم کی کوئی اور دلچسپ سلسلہ شروع کیا جائے)۔

کون یہ مضامین لکھے گا؟ ایڈیٹر کون ہو گا؟

اس پورے سلسلے کے ایڈمن کون ہوں گے؟

یہ تنقید نہیں ہے بلکہ صرف a call for warm bodies ہے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مہوش ، بہت اچھے !

فی الحال تو دعاؤں پہ قناعت کیجئے ۔ دو دن میں گھر پر ہی ہوں یعنی کہ دو دن کی چُھٹی، یعنی کہ عیش ہی عیش ۔ ان دو دنوں میں کچھ تخریب کاری کی جا سکے شاید یہاں پر ۔

-----------------------------------------

زکریا

آپ کا پیغام پڑھ کر سروے (ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔) کے بارے میں میری یاد داشت ایک بار پھر سے بحال ہو گئی ہے ۔

کچھ ہم غریب تو پہلے سے موجود ہیں ہی کچھ نہ کچھ کرنے کے لئے

۔
 
Top