طارق شاہ

محفلین

ایمان اُس سے بڑھ کے کِسی اور کا ہو کیا !
فاقوں میں بھی، جو رب ہی کی مدح و ثنا کرے

شفیق خلش
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
چوں شہادت دولتےدر عالم ایجاد نیست
عاشقاں بال ہما دانند بر سر تیغ را
صائب
شئےنہیں عالم میں اک جذبِ شہادت کی مثیل
سر پہ دیوانوں کے ہےشمشیربھی " ظلّ ِہما"
جراءت ِکاوش منظوم ۔
راقم۔سید عاطف علی
 

x boy

محفلین
مرحومہ پروین شاکر کی سوچ سے

ہمیں خبر ہے ، ہوا کا مزاج رکھتے ہو
مگر یہ کیا ، کہ ذرا دیر کو رُکے بھی نہیں

اللہ ان کو جنت میں آرام و سکون دے ، آمین
 

تجمل حسین

محفلین
بہت سال پہلے ایک گیت سنا سنا تھا اس کا ایک شعر بہت اچھا لگا وہ مجھے یاد رہ گیا اور آج بھی یاد ہے۔ شاید کوئی گانا تھا وہ۔۔

سَر جہاں جھکے نا۔۔۔ دَر نہیں ہوتا
ہر دَر پر جو جھک جائے اُسے سر نہیں کہتے

اگر کہیں غلطی ہوگئی تو کوئی دوست اصلاح کردے۔ شکریہ۔ :)
 

طارق شاہ

محفلین

میں وہ آدم گزِیدہ ہُوں، جو تنہائی کے صحرا میں
خود اپنی چاپ سُن کر لرزہ براندام ہو جائے

شکیب جلالی
 
آخری تدوین:
Top