آپ کی نظر میں پاکستان کا سب سے بڑا داخلی اور سب سے بڑا خارجی مسئلہ کیا ہے۔

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اس وقت بہت سے داخلی اور خارجی مسائیل سے دوچار ہے۔ آپ کے خیال میں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا داخلی اور سب سے بڑا خارجی مسئلہ کیا ہے اور اس کا ممکنہ حل کیا ہے؟
 

عثمان

محفلین
پاکستان کا سب سے بڑا داخلی مسئلہ یہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کے تمام مسائل خارجی ہیں۔
 
میرے خیال کے مطابق پاکستان کاداخلی مسئلہ غیر ملکی ایجنٹس کا کھلم کھلا پاکستان میں دندناتے پھرنا ہے اور ان کو VVV I P پروٹوکول ملنا ہے اس کے علاوہ مختلف مسلمان ممالک کا پاکستان میں اپنے اپنے شدت پسند گروپوں کو سپورٹ کرنا ہے اس کے خلاف جب آواز اٹھائی گئی تو غالبا مفتی سرفراز نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو شہید کردیا گیا۔ اسی وجہ سے پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری صاحب اپنا ملک چھوڑ کر باہر گئے ہوئے ہیں۔اسی وجہ سے بہت سارے علماء بھی اب اس شدت پسندی کے متعلق گفتگو سے اجتناب برت رہے ہیں مفتی منیب الرحمان سے جب اس متعلق بات کی گئی تو انہوں نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا جب ان کی توجہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے بیان پر جو ایک روز پہلے نشر ہوا تھا پر مبذول کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کینیڈا میں بیٹھ کر ایسی باتیں کرتے ہیں ملک واپس آکر ایسی باتیں کریں تو تب پتہ چلے گا۔
خارجی مسئلوں میں سب سے بڑا مسئلہ دیسی انگریزوں کا ہے جن کی اولادیں اور بنک بیلنس تک یورپ میں ہے ایسے غلاموں کے ہوتے خارجی مسائل بھلا کیسے درست ہونگے جب کہ ہمارے حسین حقانی صاحب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہوں
 

سعود الحسن

محفلین
تعلیم اور انصاف ( سماجی انصاف )

متوازن خارجہ پالیسی ( نہ کسی کے معا ملہ میں مداخلت کرو نہ کسی کو اپنے معاملہ میں مداخلت کرنے دو)
 

dxbgraphics

محفلین
پاکستان کا داخلی خارجہ مسئلہ پالیسیوں اور حکمرانوں کا امریکہ کے ہاتھوں میں ریموٹ کنٹرول ہونا ہے۔اور مغرب زدہ خارجہ پالیسیاں اسمبلی کو بائے پاس کر کے بنانا ہے۔ اس کا حل یہ ہے ایبٹ آباد اور سلالہ جیسے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کیساتھ تحریری معاہدے کئے جائیں اور وہ معاہدے عوام کے علم میں ہونے چاہیئں اور جتنی تعداد میں ہمارے ڈپلومیٹ امریکہ میں ہیں اتنی ہی تعداد میں امریکہ کے ڈپلومیٹ کو چھوڑ کر سب کو جہاز بھر بھر کر امریکہ بھیجا جائے۔ اور پاکستان میں موجود دس سے پندرہ ہزار امریکیوں کو جلد از جلد ڈیپوٹ کیا جائے جو آئے دن جیمز بانڈ بنے ہمارے قانون سے آنکھ مچولی کھیلتے رہتے ہیں۔ جن کے بارے میں امریکہ نے اب تک ہماری حکومت یہ یہ تک نہیں بتا یا کہ یہ لوگ یہاں کس مقصد کے تحت آئے ہیں۔
 
Top