محمد امین صدیق بھائی
مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک فرمائش پر عمل کیجیے.
1) پچھلے ایک ہفتے کے اپنے مشاہدات کو کم از کم پندرہ آسان ترین اردو کی سطروں میں لکھیے.
2) اگر باز نہیں آ سکتے (بالکل آنا بھی نہیں چاہئیے!) تو جیسا آپ لکھتے ہیں ویسا مراسلہ لکھنو سٹائل میں بول کر یہاں آڈیو پیغام شامل کیجیے.
حالانکہ میں یہ چاہتا تھا کہ فرمائش نمبر2 کی تکمیل کروں جو میری معزز بہن مریم افتخار نے اپنے بھیا یعنی مجھ ناچیز سےکی ہے ،لیکن فی الحال یہ ناممکن ہے چناچہ فرمائش نمبر 1 پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شاید میں پہلا محفلین ہونگا جو یہاں پر کوئی فرمائش پوری کر رہا ہو،
پچھلے ہفتے اپن اپنی بیوی بچّوں کو لے کر اپنے اپنے سسرال گیا نئیں،پھر ادھر تھوڑا بہت ٹیم گزارنے کے بعد اپن تو گھر کے لئے نکل لیا لیکن بچا لوگ وہی پہ رہ گیا،ابھی ہم گھر نہیں پہنچا تھا کہ راستے میں ایک عجیب واقعہ ہوا جس نے میرا کھوپڑی گھما دیا لیکن بات کو سمجھا کرو نئیں اگر ہم اس واقعہ کا ذکرادھرکو کرنے لگا اورسارامحفلین بورہونے لگیں گا۔
ادھر کو جب ہم گھر پہنچا تو کیا کیا! کچھ نہیں : بس ایک کتاب اٹھایا اور پڑھنا شروع کردیا لیکن ہمارا ذہن ہمارا دماغ پتا نہیں کدھرتھاکہ کتاب سے بھی کوئی مزا نہیں آیا۔
لیکن مریم بہن یہ تو ایک دن کا بات سے پورا 15 لائنیں پورا ہوگیا ۔ ابھی ہم پورا ہفتے کا بارے میں لکھیں تو یہ پورا صفحہ بھر جائے گا!
چناچہ فی الحال یہیں تک۔ شکریہ ۔