آپ کی" آئیڈیل" شخصیت کوں سی ہے؟

فاروقی

معطل
اس نئے دھاگے میں سب "یارلوگ" اپنی اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے میں تبادلہ خیال کریں . . . . . اور وجہ بھی لکھیں کہ آپ متعلقہ شخصیت کو کس بنا پر پسند کرتے ہیں. . . . . اور....اور..........اور.......اور..اور.............................شروع کریں....................
 
میری آئیڈیل شخصیت میرے پروفیسر ڈاکٹر ملک منظور الٰہی طاہر ہیں۔ آپ میڈیسن کے استاد تھے مگر ان سے عملی زندگی میں بہت کچھ سیکھا، ایک زندہ دل آدمی، محبت کرنے والے استاد، شفیق بزرگ اور کھلکھلا کر ہنسنے والے دوست۔
ان کے ساتھ آج بھی احترام اور محبت کا رشتہ قائم ہے۔ اللہ انہیں عمر دراز عطا فرمائے۔ آمین۔
 

عزیزامین

محفلین
میری آیڈیل شخصیت چکوال کے باحوصلہ خوش اخلاق ارادہ سینٹر کے پریزیڈینٹ پروفیسر اظہار حُسین اعوان ھیں
 

عزیزامین

محفلین
وہ ایک با حوصلہ اور خوش اخلاق شخصیت شاید ھی ان جیسا پاکستان میں ھو؟ میری نظر وہ پاکستان کے ھیرو ھیں
 

خرم

محفلین
آئیڈیل تو صرف ایک ہی۔ رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ ان کے سوا کس جیسا بننے کی آرزو بھی کی جائے؟ غلامان مصطفٰے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم میں‌حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا عشق و حلم، حضرت عمر فاروق کی غیرت و حق گوئی، حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شرم و حیا و صبر، حضرت علی کرم اللہ وجہ کی شجاعت و علم و فراست، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ کی سپاہیانہ فراست، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ کا علم تفسیر اور حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالٰی عنہ کا زُہد و تقوٰی بہت پسند ہیں۔
 

مغزل

محفلین
میری آئیڈیل شخصیت ۔۔۔۔۔ میں خود نہیں جانتا
اور لازمی سی بات ہے کہ ۔۔۔۔۔ وجہ بھی نہیں جانتا

کبھی اس جانب خیال ہوا تو ضرور بتاؤں گا۔
جھوٹ لکھنے اور دھاک بٹھانے سے کیا حاصل
 

جیا راؤ

محفلین
میری آئڈیل شخصیت۔۔۔ میرے ابو:hatoff:

'وجوہات'


ٹھہرے ہوئے، ٹھنڈے اور متحمل مزاج کے حامل۔۔۔۔۔۔ ظریفانہ طبیعیت۔۔۔ دوستانہ رویہ۔۔۔ جنون کی حد تک مطالعہ کا شوق۔۔۔ شعر و سخن کا اعلٰی ذوق۔۔۔ بہت ہی اچھے مصنف اور بہتریں مقرر۔۔۔۔ جتنا اچھا لکھتے ہیں اس سے کہیں زیادہ خوبصورت بولتے ہیں۔۔ شخصیت میں بلا کا اعتماد۔۔۔۔ ہر وقت ہر ایک کے مسائل حل کرنے کو تیار۔۔۔۔ ہر طرح کے لوگوں سے بے تکلف۔۔۔ چھوٹے سے چھوٹا بچہ بلا جھجک ان کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے۔۔۔ بہت ہی پرُ خلوص، ملنسار اور حد سے زیادہ خیال رکھنے والے۔۔۔ ذہین۔۔ محنتی۔۔ سیلف میڈ۔۔

میرا خیال ہے کافی ہے۔۔۔۔ :)
 

فاروقی

معطل
میری آئڈیل شخصیت۔۔۔ میرے ابو:hatoff:

'وجوہات'


ٹھہرے ہوئے، ٹھنڈے اور متحمل مزاج کے حامل۔۔۔۔۔۔ ظریفانہ طبیعیت۔۔۔ دوستانہ رویہ۔۔۔ جنون کی حد تک مطالعہ کا شوق۔۔۔ شعر و سخن کا اعلٰی ذوق۔۔۔ بہت ہی اچھے مصنف اور بہتریں مقرر۔۔۔۔ جتنا اچھا لکھتے ہیں اس سے کہیں زیادہ خوبصورت بولتے ہیں۔۔ شخصیت میں بلا کا اعتماد۔۔۔۔ ہر وقت ہر ایک کے مسائل حل کرنے کو تیار۔۔۔۔ ہر طرح کے لوگوں سے بے تکلف۔۔۔ چھوٹے سے چھوٹا بچہ بلا جھجک ان کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے۔۔۔ بہت ہی پرُ خلوص، ملنسار اور حد سے زیادہ خیال رکھنے والے۔۔۔ ذہین۔۔ محنتی۔۔ سیلف میڈ۔۔

میرا خیال ہے کافی ہے۔۔۔۔ :)

اتنی خوبیاں............................:eek::eek::eek:
لگتا ہے ابو کی "سایڈ" لی ہے آپ نے................اب تو میرا بھی جی مچلنے لگاہے.............کہ.........................
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ جیا جی آپ نے اپنے ابو کا تعارف بہت ہی شاندار طریقے سے کروایا ہے۔ اب یہ آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ انہیں اردو محفل میں لائیں۔
 

ابوشامل

محفلین
جیا! آپ کے والد تو واقعی آئیڈیل شخصیت لگتے ہیں۔ ان کی قدر کیجیے اور انہیں خوشیاں دیجیے۔ اللہ ان کا سایہ تادیر آپ پر قائم رکھے۔
 

مغزل

محفلین
جیا میری بھی رائے ہے کہ مناسب خیال کیجئے تو ابا حضور کو محفل میں دعوت دے ہی دیجئے۔
مجھے یقین ہے کہ مجھ ایسے کے لئےجناب کا یہاں کرم فرمانا بڑا فیضان علم کا منبع کھول دینے کے
مترادف ہوگا۔
والسلام
 

فاروقی

معطل
میں شخصیت پرستی کا قائل ہوں مگر پھر بھی کوئی نہیں۔۔
ہاں ۔۔۔۔ منور علی خان، الف عین، جیہ سے عقیدت رکھتا ہوں۔
(منور علی خان( میرے ایک ہندوستانی دوست) بڑی نابغہ روزگار ہستی ہیں )

کیا آپ نے مراسلہ 11 نہیں پڑھا

مندرجہ بالا عقیدت کی وجو ہات بھی لگے ہاتھوں بیان کر دیتے آُپ.......:music:

جی پڑھا گیارہ نمبر مراسلہ ........:eek:
 
Top