آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
خاصا کام ختم ہو چکا ہے، اب ایک ہی لمبا کام باقی ہے جو کہ انٹرنیٹ سے کرنا ہے، مشکل یہ ہے کہ مطلوبہ معلومات ایک ہی جگہ سے نہیں ملتیں۔
ویسے بھی باس آج دوپہر بعد سفر پر جا رہا ہے اور پرسوں واپس آئے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے ویسے تو بہت کم غصہ آتا ہے لیکن گذشتہ چند مواقع جن پر مجھے محسوس ہوا کہ غصہ آ رہا ہے ان میں ایک بات مشترک تھی۔ جب ایک بندہ ایک بڑی غلطی کرے اور پھر سوری بول دے۔ میں انہیں یہ کہہ دیتا ہوں کہ ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں، انسان سے غلطی ہو جاتی ہے۔ بات آئی گئی ہو جاتی ہے۔ پھر وہی بندہ وہی غلطی دوہرائے اور پھر سوری، چند بار ایسا ہونے کے بعد میں بتا دیتا ہوں کہ آئیندہ یہ غلطی نہ کرنا اور اگر غلطی کرو تو سوری مت بولنا۔ بلکہ کوشش کرنا کہ اس غلطی کو نہ دہرانا۔ تاہم اگر پھر بندہ وہی غلطی بار بار کرتا رہے اور بار بار سوری کرتا رہے اور الٹا مجھ پر ناراض ہوتا رہے کہ میں سوری قبول کیوں نہیں کر رہا تو اس بات پر مجھے محسوس ہوا تھا کہ غصہ آ رہا ہے

تاہم اگر مجھے غصہ آ جائے تو میں اب چپ کر جاتا ہوں۔ غصے میں بندہ جو بھی بولتا ہے عام طور پر اس کا مقصد صرف اور صرف دوسرے کو دکھ اور تکلیف دینا ہوتا ہے اور اس سلسلے میں بندہ پوری کوشش کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دل دکھایا جائے۔ عام طور پر تھوڑی دیر بعد میرا غصہ اتر جاتا ہے۔ اگر میں گذشتہ چند سالوں کی بات کروں تو میں کہہ سکتا ہوں کہ اب میں غصے میں اس طرح نہیں بی ہیو کرتا جیسا کئی سال قبل کرتا تھا۔ اس سلسلے میں بطور خاص میں ہمارے پرانے رکن "@بدتمیز" کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میرے انٹرویو کے دھاگے پر مجھے میرے اپنے قول اور فعل کے تضاد کی طرف متوجہ کرایا تھا۔ اب ان سے اچھی اور تعمیری گپ شپ ہوتی ہے۔ تفاصیل کو خفیہ ہی رہنے دیں تو بہتر ہے :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے اس وقت شاید غصہ آ رہا ہے یا عجیب لگ رہا ہے۔ آج ہمارے آفس میں کچھ انٹرویوز چل رہے ہیں اور میرے کمرے کے سامنے ہال میں کچھ لوگ بیٹھے ہیں جو انٹرویو دینے آئے ہیں۔ اتنا اونچا بول رہے ہیں کہ میں بالکل کام نہیں کر پا رہی۔ بلکہ ایک خاتون تو بلامبالغہ پچھلے ایک گھنٹے سے مسلسل بولے جا رہی ہیں فل والیوم میں ۔ میں نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کروا دیا لیکن مین اینٹرنس کھلی ہے تو ابھی بھی ماشاءاللہ آواز کی پچ اتنی ہی ہے۔ معلوم نہیں لوگ اتنا اونچا کیوں بولتے ہیں اور یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہمارا مخاطب ہم سے کتنے فاصلے پر بیٹھا ہوا ہے۔ :(
 

پپو

محفلین
یہ تو غلط ہوگیا عام طور پر زیادہ بولنے میں خواتین سبقت لے جاتی ہیں
یہ جاب کس سلسلہ کی ہیں ؟؟؟؟؟؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی اور میرا اندازہ اسی لئے غلط نکلا کہ میرا خیال تھا خواتین زیادہ بولتی ہیں اور ان بھائی صاحب کی آواز سے بھی ایسا ہی لگا۔
ویسے میں اپنے مشاہدے کی بنیاد پر یہ تھیوری دے رہی ہوں کہ حضرات اکثر خواتین کو کافی پیچھے چھوڑ جاتے ہیں بولنے کے معاملے میں۔
اسکولز اینڈ کالجز انسٹرکٹرز کے لئے انٹرویوز ہو رہے ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ۔ غصہ تک تو عموماً نوبت نہیں آتی لیکن کوفت بہت ہوتی ہے۔ ابھی بھی ہو رہی ہے۔ میں سوچتی ہوں باہر جا کر ذرا بھائی صاحب سے پبلک مینرز کا مطلب ہی پوچھ آؤں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے بسوں اور ٹرکوں کے پیچھے لکھا ہوا ضرور پڑھا ہو گا "پاس کر یا برداشت کر" تو میرا مشورہ ہے کہ کچھ دیر برداشت ہی کر لیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top