آپ کا 2012 کیسا گزرا

نیلم

محفلین
السلام علیکم تمام محفلین کو:)
آج 12 دسمبر2012 ہے جو ہمیں یہ بتارہاہے کہ یہ سال اپنے تمام ترغموں اور خوشیوں کے ساتھ ہم سے بچھڑنے لگا ہے۔،،گزرتا ہوا یہ سال بھی عمریں بڑھا گیا،،
کیا یہ سال آپ کے لیے بہت خاص تھا یا بہت عام سا
آج میں ایک موزوں کے ساتھ آپ کی خدمت حاضر ہوں آپ سب بتاو کہ 2012 کا سال آپ کا کیسا گزرا ،،بہت سی خوشیاں لے کر آیا تھا، آپ کے لیے یا غم کی برسات ۔یاکبھی خوشی کبھی غم دےگیا:)
آپ نے اس گزرتےسال میں کیاکھویا کیا پایا،،کچھ سیکھا یا سیکھلایا:)
کوئی ملا یا کوئی بچھڑا :)
ہم ہر نئے آنے والے سال سے کچھ اُمیدیں لگاتے ہیں ،،،کیا 2012 کا سال آپ کی اُمیدوں پہ پورا اُترا:)
 

نیلم

محفلین
سلسلہ تو اچھا ہے @نیلم،
تاہم یہ صفحہ آپ نے شروع کیا، ادھر @عبدالرزاق قادری صاحب نے ’’گزرنا سن دو ہزار بارہ کا‘‘ شروع کر دیا۔
کسی طور اِن کو یک جا کر لیا جائے تو؟؟ ۔۔۔ ۔۔
بہت شکریہ :)
جی وہ تو میں نے دیکھا ہے لیکن میرا خیال ہے وہ ایک الگ موضوع پہ ہے:)
آپ کو کیا لگتا ہے،،،اور میرا خیال ہے یہاں ہلکی پھلکی سی گپ شپ ہونی چاہیئے:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا یہ سال کچھ بہت عمدہ نہ تھا۔ میرے لیئے بہت سے مسائل کا انبار لایا۔ کچھ میں حل کر پایا اور کچھ ابھی تک التواء کا شکار ہیں۔ مگر آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔ انشاءاللہ۔ کہ مصائب سے ہار ماننے والے نہیں ہم۔
یہ سال بھی گزشتہ 12 سالوں کی طرح ماں باپ اور بہن بھائیوں سے دور ہی گزرا۔ خوشیاں تو کم ہی رہیں۔
ہاں اس سال کی سب سے بڑی خوشی کے آغاز سال ہی میں 2 فروری کو اللہ سبحان و تعالیٰ نے مجھے عشبہ جیسی رحمت سے مالامال کر دیا۔ اللہ کو معلوم تھا کہ یہ سال اس پر بھاری ہے تو مجھ پر اپنی رحمت برسا کر مجھے ان مصائب کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیا۔ اسکی معصومیت اور اک مسکراہٹ میری تھکن اتارنے کو کافی ہے۔ اور مجھے تمام کام سلجھانے کا حوصلہ دیتی ہے۔
بس اک اور اچھی بات کہ اس سال میں نے محفل کی رکنیت لی۔ اور کافی کچھ سیکھا۔ اسی سال ہی میں نے زندگی میں پہلی بار تحریر لکھی۔ اس پر لوگوں کی حوصلہ افزائی سے کچھ مزید تحاریر لکھیں۔
تمہاری حکایات کا بھی مذاق بنایا۔ تمہاری اور قیصرانی بھائی کی خاص طور پر اس معاملے میں بہت حوصلہ افزائی حاصل رہی۔ اس کے لیئے میں آپ سب کا بہت مشکور ہوں۔ وگرنہ میں کہاں اس قابل تھا۔ مقدس ، مہ جبین اپیا، تعبیر اپیا اور انیس الرحمن کی طرف سے کی گئی حوصلہ افزائی کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اللہ آپ تمام لوگوں پر رحمت برسائے جو میرے گھڑے جملوں کو نہ صرف برداشت کرتے ہو بلکہ حوصلہ افزائی کر کے میرا دل بھی بڑھاتے ہو۔
سال کے آخری مہینے، یعنی دسمبر میں؛ میں نے اپنا بلاگ بھی بنایا۔
اس سال محفل سے بہت اچھے دوست بھی ملے۔ جن میں جٹ، اویس، باباجی ، بٹ اور ساجد بھائی جیسے جہاں دیدہ لوگ بھی شامل ہیں۔
محفلین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ اور سید سرکار شاکرالقادری صاحب جیسی ہستی کا دیدار بھی اسی سال ہوا۔
اور ان تمام احباب کا بھی ازحد مشکور ہوں جنکا نام میں نے ادھر نہیں لکھا لیکن ان کی محبتیں میرے ساتھ رہیں پورا سال۔ چاہے انکا تعلق محفل سے ہے یا نہیں۔
 

نیلم

محفلین
میرا یہ سال کچھ بہت عمدہ نہ تھا۔ میرے لیئے بہت سے مسائل کا انبار لایا۔ کچھ میں حل کر پایا اور کچھ ابھی تک التواء کا شکار ہیں۔ مگر آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔ انشاءاللہ۔ کہ مصائب سے ہار ماننے والے نہیں ہم۔
یہ سال بھی گزشتہ 12 سالوں کی طرح ماں باپ اور بہن بھائیوں سے دور ہی گزرا۔ خوشیاں تو کم ہی رہیں۔
بس اک اچھی بات کہ اس سال میں نے محفل کی رکنیت لی۔ اور کافی کچھ سیکھا۔ اسی سال ہی میں نے زندگی میں پہلی بار تحریر لکھی۔ اس پر لوگوں کی حوصلہ افزائی سے کچھ مزید تحاریر لکھیں۔
تمہاری حکایات کا بھی مذاق بنایا۔ تمہاری اور قیصرانی بھائی کی خاص طور پر اس معاملے میں بہت حوصلہ افزائی حاصل رہی۔ اس کے لیئے میں آپ سب کا بہت مشکور ہوں۔ وگرنہ میں کہاں اس قابل تھا۔ @مقدس، مہ جبین اپیا اور انیس الرحمن کی طرف سے کی گئی حوصلہ افزائی کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اللہ آپ تمام لوگوں پر رحمت برسائے جو میرے گھڑے جملوں کو نہ صرف برداشت کرتے ہو بلکہ حوصلہ افزائی کر کے میرا دل بھی بڑھاتے ہو۔

نوٹ: ابھی شائد میں اور اضافہ بھی کرتا رہوں۔
بلکل ضرور ہمیں انتظار رہےگا:)
اللہ کرے آنے ولا سال آپ کے لیے ڈھیروں خوشیاں لائے،،:)
اور آپ کی اس کامیابی میں میری حکایتوں کا کوئی کمال نہیں تھا،،بلکہ آپ کی اپنی محنت لگن اورحس مزاح کا کمال تھا۔پھر بھی بہت شکریہ:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بلکل ضرور ہمیں انتظار رہےگا:)
اللہ کرے آنے ولا سال آپ کے لیے ڈھیروں خوشیاں لائے،،:)
اور آپ کی اس کامیابی میں میری حکایتوں کا کوئی کمال نہیں تھا،،بلکہ آپ کی اپنی محنت لگن اورحس مزاح کا کمال تھا۔پھر بھی بہت شکریہ:)
آپکو چاہیئے تھا کہ آپ اپنے خیالات کا بھی اظہار کرتی شروع دھاگے میں۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت اچھا سلسلہ ہے :happy:
لیکن 2012 کو تحریر کی صورت میں ڈھالنے کے لیئے ایک طائرانہ نظر کافی نہیں ہوگی ۔۔۔
گزرے مہینوں کے ہر دن کو نظر کے سامنے سے گزارنا ہوگا اور اس کے لیئے کچھ وقت درکار ہے ۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اچھا سلسلہ ہے :happy:
لیکن 2012 کو تحریر کی صورت میں ڈھالنے کے لیئے ایک طائرانہ نظر کافی نہیں ہوگی ۔۔۔
گزرے مہینوں کے ہر دن کو نظر کے سامنے سے گزارنا ہوگا اور اس کے لیئے کچھ وقت درکار ہے ۔۔۔
سرسری جائزہ تو چند لائنوں میں لیا جا سکتا ہے۔:) وگرنہ مفصل تجزیوں کے لیئے تو ڈائری بھی کم پڑے گی۔ :rolleyes:
اسی لیئے میں نے بھی لکھا تھا کہ وقتاَ فوقتاً میں بھی یہاں اضافہ کرتا رہوں گا۔ :notworthy:
 

ذوالقرنین

لائبریرین
تقریباً دو سال پہلے میرے ایک دوست نے مجھ سے کچھ اسی قسم کا سوال پوچھا تو میں نے اسے ایک شعر بھیج دیا تھا۔
میں یہاں بھی اسی شعر کو شیئر کرنا چاہوں گا۔:):):)

ہم نازک نازک دل والے
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں
کبھی ہنستے ہیں، کبھی روتے ہیں
کبھی دل میں خواب پروتے ہیں
کبھی محفل محفل پھرتے ہیں
کبھی ذات میں تنہا ہوتے ہیں
کبھی چپ کی مہر سجاتے ہیں
کبھی گیت لبوں پہ لاتے ہیں
کبھی سب کا دل بہلاتے ہیں
کبھی خود میں تنہا رہتے ہیں
کبھی شب بھر جاگے رہتے ہیں
کبھی لمبی تان کے سوتے ہیں
ہم نازک نازک دل والے
بس۔۔۔۔ ایسے ہی تو ہوتے ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تقریباً دو سال پہلے میرے ایک دوست نے مجھ سے کچھ اسی قسم کا سوال پوچھا تو میں نے اسے ایک شعر بھیج دیا تھا۔
میں یہاں بھی اسی شعر کو شیئر کرنا چاہوں گا۔:):):)

ہم نازک نازک دل والے
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں
کبھی ہنستے ہیں، کبھی روتے ہیں
کبھی دل میں خواب پروتے ہیں
کبھی محفل محفل پھرتے ہیں
کبھی ذات میں تنہا ہوتے ہیں
کبھی چپ کی مہر سجاتے ہیں
کبھی گیت لبوں پہ لاتے ہیں
کبھی سب کا دل بہلاتے ہیں
کبھی خود میں تنہا رہتے ہیں
کبھی شب بھر جاگے رہتے ہیں
کبھی لمبی تان کے سوتے ہیں
ہم نازک نازک دل والے
بس۔۔۔ ۔ ایسے ہی تو ہوتے ہیں
دل تو مضبوط بافتوں کا بنا ہوتا ہے۔ نازک کیسے ہو گیا۔ o_O
 
ارے ہاں، ۲۰۱۲ء ۔ ابھی کہاں گزرا ہے صاحبو!۔
۲۱ دسمبر تو ابھی آنی ہے! پچھلے کئی سالوں سے شور مچا ہوا ہے کہ وہ دِن اِس عالم فانی کا آخری دن ہو گا۔ سالوں سے یہاں ہمارا مفہوم برسوں ہے، آپ جو جی کو بھائے سمجھ لیجئے! ایک صاحب نے ہم سے پوچھا ۲۱ دسمبر کو اگر قیامت آ جاتی ہے تو تم کیا کرو گے؟ عرض کیا: اگر نہیں آتی تو آپ کیا کر لیں گے۔
اپنا تو یہی عالم ہے صاحبو! بزبانِ متشاعر:
وہ تو اِک عالمِ مجبوری میں​
جَبر کو جَبر کہا تھا میں نے​
اور اَب تو ایک عجیب سا خوف دامن گیر ہے کہ جبر کا یہ عالم نہ رہا تو کیا ہو گا؟ قیامت سے کم ہو گا بھلا؟ نسلوں سے پابندیوں میں جکڑی ہوئی فکر کو ایک دم کھلا چھوڑ دیجئے، خود دیکھ لیجئے گا (اگر تابِ نظارہ ہو تو) کہ کیا ظہور پذیر ہوتا ہے!!۔

بات سے بات چلی ایک زمانہ تھا جب سکے کھرے اور کھوٹے ہوا کرتے تھے۔ وہ زمانہ تھا جب ایک روپے کا سکہ سچ مچ کی چاندی کا ہوتا تھا۔ اور اس کا وزن بھی ٹھیک ایک تولہ ہوا کرتا تھا، نہ کم نہ زیادہ اور محاورتاً بھی ’’ماشے کا فرق نہیں‘‘ ہوتا تھا۔ ہمارے لڑکپن کی بات ہے چاندی کا بھاؤ ایک روپے سے بڑھ کے سوا روپیہ ہو گیا تو یار لوگوں نے وہی چاندی کا روپیہ توڑ ڈھال کے سناروں کے ہاں ایک روپے تین آنے میں بیچنا شروع کر دیا۔ بہتوں کی چاندی ہو گئی! اور اس چاندی میں بڑوں کی چاندی ہونے لگی تو چاندی کا کھرا سکہ ایک دم غائب!۔
وہ دِن آج کا دن، کھرے کھوٹے کا امتیاز پہلے تو سکوں سے گیا اور پھر جس کا جو سکہ جہاں چلا۔ نظام سقہ تو بے چارہ یوں ہی بدنام ٹھہرا۔

اب جب کہ اپنے بالوں میں بال کم اور چاندی زیادہ ہے (اتنے بھی کم نہیں کہ ’’چاند‘‘ کہا جانے لگے)، وہ زمانہ کسی اور سیارے کا زمانہ لگتا ہے۔ اس سیارے کی بات ہی اور ہے! بلکہ باتیں ہی اور ہیں!

پھر کبھی سہی!۔ یار زندہ ’’خوف‘‘ باقی۔
 

پپو

محفلین
جو وقت مجھے اللہ تعالیٰ نے دیا اس کا ایک سال اور کم ہونے جا رہا ہے اور مجھے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے ویسے تو سب نے ہونا ہے
اور میں سوچ رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کوکیا منہ دیکھاؤں گا جس نے اپنی تمام تر نعمتیں اس سال بھی پہلے کی طرح نچھاور کئے رکھیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے ہاں، ۲۰۱۲ء ۔ ابھی کہاں گزرا ہے صاحبو!۔
۲۱ دسمبر تو ابھی آنی ہے! پچھلے کئی سالوں سے شور مچا ہوا ہے کہ وہ دِن اِس عالم فانی کا آخری دن ہو گا۔ سالوں سے یہاں ہمارا مفہوم برسوں ہے، آپ جو جی کو بھائے سمجھ لیجئے! ایک صاحب نے ہم سے پوچھا ۲۱ دسمبر کو اگر قیامت آ جاتی ہے تو تم کیا کرو گے؟ عرض کیا: اگر نہیں آتی تو آپ کیا کر لیں گے۔
سر اس بات پر وہ اک لطیفہ سا یاد آگیا ہے کہ اک انگریز دوسرے کو کہتا ہے کہ جب سے خبروں میں دنیا ختم ہونے کی خبر سنی ہے راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔:)
دوسری طرف گوجرانوالہ میں اک بیرہ گاہک کو کہتا ہے کہ صاحب کل قیامت آنے والی ہے تو وہ کہتا ہے۔ لعنت بھیج تو ذرا بونگ بڑی والی ڈلوا کر لا۔ :ROFLMAO:
 
پتہ نہیں کیسا گزرہ۔۔:laugh:
یہ تو محترمہ نیلم شیکسپئر ہی بتا سکتی ہیں۔۔۔:biggrin:
البتہ گزرا تو ملا جلا سا۔۔
سال کی شروعات تو خاص نہ تھی۔ سوائے اس کے کہ میرے بیٹے کی سالگرہ 4 جنوری کو ہوتی ہے۔
اس سال دکھ بھی ملے، لیکن چوں کہ انتہائی مضبوط بلکہ انتہائی بےحس انسان ہوں اس لیے کچھ ظاہر نہیں کرتا۔
اسی طرح خوشیاں بھی ملیں۔
اسی سال محفل ملی اور محفلین بھی۔
دوست بھی بنے۔
میں نیرنگ خیال بھائی، قیصرانی بھائی، فاتح بھائی، نایاب بھائی، شمشاد بھائی، عسکری بھائی، محمداحمد بھائی، محمد بلال اعظم ، ابن سعید بھائی، ضبط بھائی، فہیم بھائی، محمد امین بھائی، ساجد بھائی، مقدس ، نیلم ، قرۃالعین اعوان ، تعبیر نانی:D، میر انیس بھائی، حسان خان ، الف عین استاد محترم، مہ جبین انٹی ، عائشہ عزیز اور ( کئی کے نام میں بھول رہا ہوں) کا خاص شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ جنہوں نے مجھے محبت دی اور میری حوصلہ افزائی کی۔
کل سے ایس ایم ایس آرہے تھے۔۔
آج دوپہر 12 بج کے 12 منٹ اور 12 سیکنڈ پر تاریخ کچھ یوں ہوجائے گی۔
12:12:12-12-12-12
یہ لمحہ آپ کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئے گا۔
اب اس ایس ایم ایس کو بنانے والے سے پوچھو کہ "بےوقوف انسان! تو وہ لمحہ بتادے جو لوٹ کر واپس دوبارہ آتا ہے۔"
خیر۔۔۔۔
زندگی کا ایک سال مزید گزر گیا۔ موت سے فاصلہ بتدریج کم ہوتا جارہا ہے۔ مگر اعمال اب بھی وہی ہیں۔۔:biggrin:
امید کرتا ہوں نیا سال ہم سب کے لیے خوشیاں لے کر آئے۔۔ (زرداری کے جانے کی خوشی تو بحرحال ہوگی ہی۔۔:laugh: )
والسلام
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت ہی شاندار سلسلہ
میں بھی سال بھر کی روداد شئیر کروں گا
کچھ کھٹی کچھ میٹھی، کچھ سکھ، کچھ دکھ،

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تے کہ آتے جاتے
اُس کی وہ جانے اُسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فراز اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت ہی شاندار سلسلہ
میں بھی سال بھر کی روداد شئیر کروں گا
کچھ کھٹی کچھ میٹھی، کچھ سکھ، کچھ دکھ،

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تے کہ آتے جاتے
اُس کی وہ جانے اُسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فراز اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
روداد شئیر کرو۔۔۔ مگر شعر کے انتخاب سے لگ رہا کہ اس سال اک اور عشق ناکام ہو گیا ہے تمہارا:p
 
Top