آپ کا نِک اور اس کا پس منظر

رانا

محفلین
الشفاء
انتہا
رانا
آدم کا بیٹا
بھلکڑ
mano
عمر سیف بھائی آپ نے ابھی تک یہاں اپنا جواب نہیں لکھا:hurryup:
ڈئیر میں یہ دھاگہ دیکھ چکا تھا لیکن اس لئے کچھ لکھا نہیں کہ میرے اوتار کے پس منظر میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ لیکن آپ ہیں کہ زبردستی کھینچ لائے یہاں۔:) بات صرف اتنی ہے کہ جب محفل میں شمولیت اختیار کی تو کوئی اوتار چاہئے تھا تا کہ خالی چوکھٹا عجیب سا نا لگے۔ اس لئے خانہ پری کے لئے شروع میں ایک اوتار منتخب کیا جو ایک اسمارٹ اور خوبصورت سے کارٹون کا چہرہ تھا بس اس کے بال اور انداز کچھ شاہانہ سا لگا تو دل کو بھایا اور اپنے اوتار میں اتار دیا۔ لیکن اسے دیکھ کر اکثر ہمیں کچھ عجیب سا لگتا تھا۔ جب بھی آن لائن ہوتے تو اسے دیکھ کر سوچتے کہ اس میں کیا عجیب ہے تو ایک دن انکشاف ہوا کہ وہ کسی لڑکی کا چہرہ ہے جسے ہم کوئی شہزادہ سمجھ کر اپنے چوکھٹے میں جما چکے تھے۔ بس پھر یہ دھن سوار ہوئی کہ اس سے پہلے کہ یہ انکشاف دوسروں پر بھی ہو جلد تر اوتار تبدیل کرنا چاہئے۔ شائد ایک ماہ کے قریب وہ اوتار رہا ہوگا۔ پھر ایک دن یہ موجودہ تصویر ملی تو اچھی لگی اور تب سے یہ اوتار میں موجود ہے۔ البتہ کچھ عرصے سے اس کے متعلق بھی کچھ عجیب سا احساس ہورہا ہے دیکھیں کب کوئی نیا انکشاف ہوتا ہے اور پھر اوتار تبدیل ہوتا ہے۔
 
عمر سیف

ٹیگ کر دیا کرو تو دیکھ لیا کریں۔
میرا نِک میرا نام ہے۔ اس سے پہلے ضبط تھا، ان کے علاوہ بھی میرے نک ہوا کرتے تھے۔ دن رات، بندہِ عشق، livinghopeless۔
یہ تب کی باتیں ہیں جب یاہو ایم ایس این ہوا کرتے تھے۔ کوئی خاص وجہ ہوتی نہیں تھی نک رکھنے کی۔
دن رات اس لیے تھا کہ میری ایک عزیزہ کا صبح شام نک تھا اردو فورمز سے میرا تعارف انہوں نے ہی کروایا تو ان کے دیکھا دیکھی دن رات رکھ لیا۔
مجھے وہ شعر کافی پسند تھا میں ازل سے بندہِ عشق ہوں کسی زمانے میں تو تب یہ نک رکھا۔ livinghopeless تب رکھا جب مجھے کوئی امید کی کرن نظر نہیں آ رہی تھی کہ زندگی میں آگے کرنا کیا ہے۔ ضبط اس لیے رکھا کہ میں واقوی بہت سے باتوں کو ضبط کیے بیٹھا تھا یاں بٹھا دیا گیا تھا۔
اب میں سب جگہ اپنے نام سے ہی آن لائن ہوتا ہوں۔ فیسبک، ٹویٹر، میرا بلاگ دن رات کے نام سے شروع کیا تھا پر وقت کی کمی کی وجہ سے ٹائم نہیں دے پاتا۔
اور کچھ ؟؟
 
بہت شکریہ سیف بھائی جواب دینے کا:bighug:
کیا خوب "نِک" ہوا کرتے تھے آپ کے بھی:)
 
قیصرانی

لائبریرین
ڈئیر میں یہ دھاگہ دیکھ چکا تھا لیکن اس لئے کچھ لکھا نہیں کہ میرے اوتار کے پس منظر میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ لیکن آپ ہیں کہ زبردستی کھینچ لائے یہاں۔:) بات صرف اتنی ہے کہ جب محفل میں شمولیت اختیار کی تو کوئی اوتار چاہئے تھا تا کہ خالی چوکھٹا عجیب سا نا لگے۔ اس لئے خانہ پری کے لئے شروع میں ایک اوتار منتخب کیا جو ایک اسمارٹ اور خوبصورت سے کارٹون کا چہرہ تھا بس اس کے بال اور انداز کچھ شاہانہ سا لگا تو دل کو بھایا اور اپنے اوتار میں اتار دیا۔ لیکن اسے دیکھ کر اکثر ہمیں کچھ عجیب سا لگتا تھا۔ جب بھی آن لائن ہوتے تو اسے دیکھ کر سوچتے کہ اس میں کیا عجیب ہے تو ایک دن انکشاف ہوا کہ وہ کسی لڑکی کا چہرہ ہے جسے ہم کوئی شہزادہ سمجھ کر اپنے چوکھٹے میں جما چکے تھے۔ بس پھر یہ دھن سوار ہوئی کہ اس سے پہلے کہ یہ انکشاف دوسروں پر بھی ہو جلد تر اوتار تبدیل کرنا چاہئے۔ شائد ایک ماہ کے قریب وہ اوتار رہا ہوگا۔ پھر ایک دن یہ موجودہ تصویر ملی تو اچھی لگی اور تب سے یہ اوتار میں موجود ہے۔ البتہ کچھ عرصے سے اس کے متعلق بھی کچھ عجیب سا احساس ہورہا ہے دیکھیں کب کوئی نیا انکشاف ہوتا ہے اور پھر اوتار تبدیل ہوتا ہے۔
غور کیجیئے کہ یہ مادہ شاہین نہیں؟ :rollingonthefloor:
 
بہت شکریہ رانا بھائی جوب دینے کا:bighug:
ویسے ایک بات کا آپ نے دھیان نہیں رکھا کہ میں نے "نِک" کا پوچھا تھا یعنی کہ اگر آپ کا یوزر نیم آپ کے نام کے علاوہ کچھ ہے تو اس کا پس منظر کیا ہے:ROFLMAO:
آپ کی اس پوسٹ کو اس دھاگے میں بھی ہونا چاہیے:)
میں اس کا اقتباس وہاں شامل کر رہا ہوں:)
 
ہاہاہا :) میں نے جب پوسٹ کردی تو پھر اتفاق سے نظر پڑگئی عنوان پر۔ اور میں حیران ہوگیا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میرے ذہن میں اوتار ہے جبکہ عنوان میں نک ہے۔ بہرحال پھر غلطی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی تو لائٹ چلی گئی۔ ایک تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ ایسی غلطیاں ایسے وقت میں ہی کیوں ہوتی ہیں جب انہیں سدھارنے کا وقت نہیں ہوتا۔:) بہرحال ابھی آپ نے یہ الجھن بھی دور کردی کہ میرے ذہن میں وہ دھاگہ تھا جس سے میں نے اس وقت کنی کترائی تھی لیکن آپ کان سے پکڑ کر پھر لے ہی گئے وہاں۔ لیکن یار یہ تودھاندلی ہوگئی کہ یہاں سب نے صرف اپنے نک کے بارے میں لکھا ہے جبکہ میرے اوتار کا بھی راز کھل گیا۔ اب نک پر بھی لکھنا پڑے گا۔ سوچ رہا ہوں بائکاٹ کردوں۔:)
بہرحال نک کا پس منظر بھی بہت سادہ ہے کہ کافی عرصہ گزرا جب نیٹ گردی کرتے ہوئے ایک دن اچانک پہلے پہل محفل کا پتہ لگا تو کیونکہ نیا نیا نیٹ نصیب ہوا تھا اس لئے ہر جگہ گھسنا اپنا فرض منصبی سمجھتے تھے لہذا فورا ایک عدد آئی ڈی اپنے اصل نام سے بنا ڈالی۔ لیکن ایکٹو نہ رہ سکے۔ پھر کچھ عرصے بعد نیٹ بھی ہاتھ سے گیا کہ وی وائرلیس کی سروس بہت خراب تھی۔ کافی عرصہ پھر محفل سے دور رہے۔ پھر یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو نیٹ کی ضرورت محسوس ہوئی اور کیبل نیٹ لگوا لیا۔ پھر ایک دن خیال آیا کہ اب محفل پر ایکٹو ہونا چاہئے۔ لیکن پاسورڈ بھول چکا تھا۔ اب ایک ہی راستہ سمجھ آیا کہ نئی آئی ڈی بنائی جائے۔ اور آپ کو پتہ ہے ایسے مواقع پر سب سے پہلے جو آئی ڈیز زہن میں آتی ہیں ان میں سے ایک کاسٹ ہوتی ہے۔ لہذا راجپوت ہونے کے ناطے رانا کے نام سے رجسٹریشن کرالی۔ ان دو آئی ڈیز کے بیچ میں بھی ایک آئی ڈی بنائی تھی اس کا بھی پاسورڈ بھول چکا تھا۔ البتہ ہر چار چھ ماہ بعد اپنی اصل نام والی آئی ڈی کو لاگن کرنے کی کوشش کرتا رہتا تھا۔ پھر پچھلے سال شائد ایسی ہی ایک کوشش کے دوران پاسورڈ بھول جانے والے آپشن پر نظر پڑی تو اسے کلک کردیا اور نیا پاسورڈ ای میل پر مل گیا جسے ری سیٹ کرنے کے کچھ عرصے بعد پھر بھول گیا۔ لیکن اب تو راستہ پتہ لگ چکا تھا لہذا پھر دوبارہ نیا پاسورڈ حاصل کیا اور کہیں لکھ لیا اب یہ یاد نہیں کہاں لکھا۔ لیکن امید ہے کہ دو تین ٹرائیز میں یاد آجائے گا۔ لیکن اس رانا کی آئی ڈی پر دو سال بیت چکے تھے اس لئے اسے ہی جاری رکھا۔:) منتظمین بھی سوچ رہے ہوں گے واہ کیا بات ہے یہ بھی کسی سے کم نہیں تین تین آئی ڈیز بنا کے رکھی ہوئی ہیں۔:rollingonthefloor:
 
امن ایمان

محفلین
کیا میری پوسٹوں میں آپی:noxxx:
میں تو بہت کوشش کرتا ہوں کہ کوئی "پھکڑ پن" نہ کروں:unsure:
اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت:embarrassed:
ویسے اگر آپ اس بات کی نشان دہی کر دیں تو آئندہ خیال رکھوں گا:battingeyelashes:

نہیں محسن۔۔آپ کو ابھی تک جہاں جہاں پڑھا ،مہذب اور شائستگی نظر آئی۔۔۔ویسے بھی بات کافی پرانی ہوگئی۔۔۔اس لیے اب بات ختم :)
 
عثمان

محفلین
میرا سابقہ نک "خود کلامی" تھا جو کہ میرے بلاگ کا نام تھا۔ بلاگستان کے ذریعہ جب اردو محفل سے متعارف ہوا تو یہاں عثمان نام سے پہلے ہی کوئی صاحب رجسٹرڈ تھے۔ اس لیے اپنے بلاگ خود کلامی کے نام سے ہی رجسٹرڈ ہوگیا۔
کچھ عرصہ بعد سعود بھائی کی مہربانی سے عثمان نام جب دستیاب ہوا تو اپنے نام سے جلوہ افروز ہوگیا۔ :):):)
 
Top