آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اور آپ کا منشاء (بزرگوں کا منشاء آپ کا منشاء ) درست؟

میں اس بارے میں اپنی کوئی رائے نہیں رکھتا سوائے اس کے کہ ایک ہی تو زندگی ملی ہے اس میں بھی والدین کی خوشی کو مقدم نا تصور کیا تو کیا کیا۔

یوں سمجھئے کہ میرا دل بالکل صفحہ سیاہ ہے جو جی کرے سفید چاک سے تحریر کر دیں۔
 

عندلیب

محفلین
میں اس بارے میں اپنی کوئی رائے نہیں رکھتا سوائے اس کے کہ ایک ہی تو زندگی ملی ہے اس میں بھی والدین کی خوشی کو مقدم نا تصور کیا تو کیا کیا۔

یوں سمجھئے کہ میرا دل بالکل صفحہ سیاہ ہے جو جی کرے سفید چاک سے تحریر کر دیں۔

پھر کب دعوت نامہ بھیج رہے ہیںسعود بھائی ؟:)
 
پھر کب دعوت نامہ بھیج رہے ہیںسعود بھائی ؟:)

یوں تو لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ امی ابھی شادی کی کوئی ضرورت تو محسوس نہیں ہوتی پر آپ کو اس عمر میں اکیلے کام کرتے دیکھتا ہوں تو دل دکھتا ہے لہٰذا سوچ رہا ہوں کہ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

پر میں ایسا کچھ کہنے نہیں جا رہا۔

اپیا زوجیت کے بارے میں اللہ کے رسول (ص) کا حکم ہے کہ مرد کا اس قابل ہونا ضروری ہے کہ وہ اپنی شریک حیات کے نان و نفقے کا متحمل ہو سکے۔ اور یہاں حال یہ ہے کہ ابھی یہ بوڑھا خود کفیل نہیں ہو سکا۔ ہاں بات صرف دعوت کی ہے تو ہمارے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے وا ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن سعود بھائی میں نے تو پڑھا ہے کہ ایک بہت غریب اصحابی تھے، ان کی گزران بہت مشکل سے ہوتی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دوسری اور پھر تیسری شادی کرنے کو کہا تھا۔
 
بہت شکریہ شمشاد بھائی اس حدیث پاک تک میری رسائی نہیں ہوئی تھی اب تک۔ ویسے صحیح احادیث کے حوالوں سے مجھے جس بات کا علم تھا وہ میں نے بیان کیا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت میں کھانے کا انتظار کر رہا ہوں۔ اور کھانا ہے کہ آ ہی نہیں پا رہا۔ انتڑیاں ہیں کہ قل ھو واللہ کا ورد شروع کر دیا ہے۔
 

تفسیر

محفلین
سوچ رہا ہوں کے دانشکدہ جاکر وہاں دیکھوں کے شمشاد بھائی آئے کے نہیں ؟ اور اردو محفل سے کچھ ہفتوں کی رخصتی لوں۔
وہاں کام رک گیا ہے۔ اور یہاں کام بڑھ گیا ہے اور زندگی میں بیلنس ختم ہوگیا ہے۔ اور اگر بیلنس نہ ہوتو آدمی بیمار رہتا ہے
بعض دفعہ آپ کوفیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ یا اس طرف یا اس طرف ۔
 

زینب

محفلین
اس وقت میں کھانے کا انتظار کر رہا ہوں۔ اور کھانا ہے کہ آ ہی نہیں پا رہا۔ انتڑیاں ہیں کہ قل ھو واللہ کا ورد شروع کر دیا ہے۔

آج اپ کا کھانا کیسے لیٹ ہو گیا پا جی،،کہیں بھابی نے ناراض ہو کے سزا کے طور پے جان بوجھ کے لیٹ تو نہیں کیا کھانا
 

ماوراء

محفلین
میں تو اس وقت اپنے کمپیوٹر کو رو رہی ہوں۔ پتہ نہیں کیا کیا بھر دیا ہوا ہے، اور یہ بیچارہ مر مر کر چل رہا ہے۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
تفسیر بھائی معذرت کہ دانشکدے میں حاضری نہیں دے سکا۔ آج کل خاصی مصروفیت چل رہی ہے۔ دو عدد سیمینار ہیں، ایک 27 کو اور دوسرا 3 جون کو، بس اسی سلسلے میں مصروف ہوں۔ جیسے ہی فارغ ہوتا ہوں، ضرور آؤں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کھانا کو تاخیر نہیں ہوئی، بلکہ آج میں نے وقت سے پہلے طلب کر لیا تھا۔ ایک تو بھوک جلد لگ گئی تھی، دوسرا کہیں جانا تھا۔
 

زینب

محفلین
ارے ارے ابھی اپ کی عمر ہی کیا ہے تعبیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔روکو اکھٹے چلیں گے میں بھی اپنا بوریا بستر سمیٹ لوں زرہ
 

شمشاد

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کہ اب دفتر چلے ہی جانا چاہیے۔ تھوڑی بہت نوکری بھی کر لی جائے۔
 
ہم سویرے گھر آئے سوچا سوئیں گے ۔۔۔ اب پھر جا رہے ہیں ۔۔۔ پتہ نہیں یہ فون کیوں ایجاد ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
ہاہاہا آپ جیسے بڑے لوگوں‌کی نیندیں حرام کرنے کو ایجاد ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں دیکھیں نا ہے فون نا ہے ٹینشن
 

تفسیر

محفلین
سوچ رہا ہوں گرم گرم چائے پیوں۔۔۔ مگر آفس میں صرف کافی موجود ہے۔ وہ بھی بنانی پڑے گی۔ چلو اور کچھ سوچتا ہوں:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top