آپکے پسندیدہ فائر فاکس ایڈ-اونز

آپکے 5 پسندیدہ فائرفاکس ایڈاونز (Firefox Addons) کونسے ہیں اور کیوں؟
میری پسند:
Adblock Plus
کیونکہ اسکی وجہ سے میں لاتعداد اور غیرضروری اشتہارات اور پاپ اپس (Pop Up) سے محفوظ رہتا ہوں

2.Wappalyzer
یہ ایڈاون ہر ویب سائٹ میں استعمال ہونیوالی ٹیکنالوجی کے متعلق بتاتا ہے۔مثلاً میں جب محفل پہ وزٹ کرتا ہوں تو یہ بتاتا ہے کہ اس ویب سائٹ کا آپریٹنگ سسٹم Ubuntu ہے۔اور اسکا سرور Nginx ہے اور اس میں زین فورو استعمال ہوا ہے۔ اور اسکا ٹیکسٹ ایڈیٹر TinyMce ہے۔وغیرہ وغیرہ
3.ShowIP
یہ مجھے ہر ویب سائٹ کا آئی۔پی ایڈریس بتاتا ہے اور اسکے ساتھ دیگر کارآمد چیزیں بھی بتاتا ہے جیسے ویب سائٹ کس پر ہوسٹ ہو رہی ہے۔سرور انفارمیشن وغیرہ وغیرہ

4.FEBE

اسکی مدد سے میں اپنے فائرفاکس کے تمام ایڈاونز ،بکمارکس،تھیمز وغیرہ کی بیک اپ کر لیتا ہوں اور ہر دفعہ علیحدہ علیحدہ انسٹال کرنیکی کوفت سے بچ جاتا ہوں
5.Xmarks Sync

یہ ایڈاون میری بکمارکس اور ہسٹری کی سائنکرونائزیشن کرتا ہے اور میں کسی دوسرے فائر فاکس پر جا کر اپنی تمام بکمارکس ایک کلک کے فاصلے پر حاصل کر سکتا ہوں
 
محمدصابر

محفلین
مجھے ہی تلاش کرنا پڑے گا وہ دھاگا۔ کونسا کی ورڈ استعمال کروں۔ "فائر فاکس" یا "ایڈ آن" یا "پلگ ان"
 
میں یہ تقریباً سارے استعمال کر چکا ہوں اور کررہا ہوں سوائے مارننگ کافی کے
یہ مارننگ کافی بھی ایک مرتبہ انسٹال کیا تھا لیکن اسے استعمال نہیں کیا
 
سعادت

تکنیکی معاون
میرے استعمال میں رہنے والی ایکسٹنشنز:

Adblock Plus — اشتہارات کی بھرمار (اور نتیجتاً ویب سائٹس کی سُست لوڈنگ) سے بچنے کے لیے۔
DownThemAll! — ایک زبردست ڈاؤنلوڈ منیجر۔ اس کے علاوہ ویب پیج کے تمام روابط اور اس میں موجود فائلز (تصاویر، پی-ڈی-ایف فائلز وغیرہ) کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت۔
Firebug — کبھی کبھار کی جانے والی ویب ڈویلپمنٹ کے دوران ڈی بگنگ کے لیے۔
Greasemonkey — ویب سائٹس کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے لیے۔ فی الحال میں اس کا استعمال یُو ٹیوب کی ویڈیوز اپنے پاس محفوظ کرنے کے لیے کرتا ہوں۔
HTTPS-Everywhere — بیشتر بڑی ویب سائٹس پر HTTPS کنکشن استعمال کرنے کے لیے۔
Status-4-Evar — فائر فاکس کے نئے انٹرفیس میں سٹیٹس بار واپس لانے کے لیے۔
Web Developer — اس ایکسٹنشن کی ٹُول بار کے بغیر مجھے فائر فاکس خالی خالی لگتا ہے۔ ویب صفحات کے سٹرکچر اور ڈیزائن سے متعلق چھوٹی چھوٹی باتیں جاننے کے لیے مَیں اسے اکثر استعمال کرتا ہوں۔

ان کے علاوہ ویب صفحات کے سکرین شاٹس لینے کے لیے Screengrab بھی استعمال کرتا تھا، لیکن اس کی ڈویلپمنٹ رک جانے کی وجہ سے ترک کر دیا۔ (ویسے اب عرصۂ دراز سے سکرین شاٹ لینے کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔)
 
Status 4 ever اور ScreenGrab کا پہلی بار علم ہوا۔باقیوں کو تھوڑا بہت استعمال کر چکا ہوں
 
ویسے بھی فائر فاکس کے تازہ ترین ورژنز میں Web Developer کو انسٹال کرنیکی کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ یہ فائرفاکس میں شامل کر دی گئی ہے
 
سعادت

تکنیکی معاون
ویسے بھی فائر فاکس کے تازہ ترین ورژنز میں Web Developer کو انسٹال کرنیکی کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ یہ فائرفاکس میں شامل کر دی گئی ہے

فائر فاکس کے اپنے ویب ڈویلپر ٹُولز کافی شروع سے ہی چلتے آ رہے ہیں۔ نئے نسخوں میں ایکسٹنشن سے مِلتے جُلتے ٹُولز ضرور شامل کیے گئے ہیں، لیکن یہ دونوں مختلف ہیں۔
 
Top