آپا سیما سے ملاقات کا احوال

سید عمران

محفلین

سید عمران

محفلین
ہمارے پاس ایک ماہ لقا چندے آفتاب و ماہتاب ہے اپنے ظفری کے لئے ۔۔۔۔
ہم کہہ کہہ تھک گئے مگر ہمارے لیے کوئی مال نہ نکل سکا...
ادھر اپنے ظفری بھیا نے لب ہلائے اور ماہ لقاؤں، چندے آفتابوں، چندے ماہتابوں کا ڈھیر لگادیا...
ہائے ہائے سیاپا ہی مچادیا...
قریب والوں کی کوئی قدر ہی نہیں...
سب امپورٹڈ مال پہ جان چھڑکتے ہیں...
آتے ہیں ہم بھی پھر ولایت پلٹ بن کر!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل کی کرتی آج ہاں کردیں...
آپ ان کو مرحوم کردیں...
عدالت آپ کو...
قصہ تمام ہوا!!!
جب انجام ہمارا ہی قصہ تمام ہونا ہے تو ہم چلے شہد کی مکھیوں کے چھتے میں۔ نہیں کرتے کسی کو مرحوم۔ خود محروم رہ لیتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے۔
آپ سنائیے کیا حال و احوال ہیں۔
اور بتاشے کے بجائے چھوہاروں کا انتظام کیسا رہے گا :)
اللہ کا کرم ۔۔۔ مزے میں ۔۔ صبر و شکر کے ساتھ۔۔ صبر دوسروں کا اور شکر ہمارا۔
چھوہاروں کا؟
ہاں چھوہارے بھی ٹھیک۔۔۔ وہ بھی مزے کے ہوتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اللہ کا کرم ۔۔۔ مزے میں ۔۔ صبر و شکر کے ساتھ۔۔ صبر دوسروں کا اور شکر ہمارا۔
چھوہاروں کا؟
ہاں چھوہارے بھی ٹھیک۔۔۔ وہ بھی مزے کے ہوتے ہیں۔
ان صابرین میں کون کون شامل ہے:)
اور چھوہاروں کے لیے تو پھر ایک قاضی 4 گواہاں اور ایک عدد بالغ کی اور ضرورت پڑے گی۔
 

سید عمران

محفلین
اللہ کا کرم ۔۔۔ مزے میں ۔۔ صبر و شکر کے ساتھ۔۔ صبر دوسروں کا اور شکر ہمارا۔
چھوہاروں کا؟
ہاں چھوہارے بھی ٹھیک۔۔۔ وہ بھی مزے کے ہوتے ہیں۔
ان کی مراد دوسری قسم کے چھوہارے...
آپ ہمیشہ پہلی پر ہی اٹکی رہیں...
آگے بڑھنے کی بھی کوشش کریں!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ان صابرین میں کون کون شامل ہے:)
اور چھوہاروں کے لیے تو پھر ایک قاضی 4 گواہاں اور ایک عدد بالغ کی اور ضرورت پڑے گی۔
صابرین کی فہرست تو لمبی ہے یعنی کہ ہمارے گھر کے سب لوگ۔ خاص طور پر پانچ بھابیاں ۔ ان کا صبر تو واقعی قابلِ ذکر ہے۔
باقی درجہ بدرجہ تمام ۔ کئی جگہ جگہ تبدیل بھی ہو جاتی اور صابر ہمیں بننا پڑتا اور ہماری اسٹوڈنٹس کو شکر گزار کہ ہم کس صبر سے انھیں برداشت کرتے ہیں۔
کیا چھوہارے خریدنے کے لئے عدالت لگانی پڑنی جو اتنے سارے گواہان کی ضرورت کہ جتنے چھوہارے خریدوں گا اپنی جیب سے خریدوں گا۔
قاضی صاحب کی تو سمجھ آتی ہے کہ تول میں کمی بیشی نہ ہو، اس مارے ان کا ہونا ضروری ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ان کی مراد دوسری قسم کے چھوہارے...
آپ ہمیشہ پہلی پر ہی اٹکی رہیں...
آگے بڑھنے کی بھی کوشش کریں!!!
روفی بھیا کہتے ہیں کہ ایک زبان ہونی چاہئیے بندے کی۔
کیا ہوا ان دق زدہ بھیا کا۔۔۔ زندہ ہیں ابھی نا؟
 
Top