آنکھ، چشم، نین، دیدہ، نگاہ، نظر پر اشعار

جاسمن

لائبریرین
اے سمندر تری آنکھیں ہیں یہاں سب سے قدیم
اس جزیرے پہ مکانات سے پہلے کیا تھا
شناور اسحاق
 

جاسمن

لائبریرین
کئی اداؤں نے گدگدایا کئی نگاہوں نے دستکیں دیں
یہ واقعے دل نشیں بہت تھے مگر حقیقت میں خواب نکلے
عقیل نعمانی
 

جاسمن

لائبریرین
میں طاہرؔ ان کے لبوں کی مسکان چاہ کر بھی نہ لکھ سکوں گا
کہ ساتھ میرے رہے ہیں جن کی گلاب آنکھوں کے زندہ نوحے
طاہرحنفی
 

جاسمن

لائبریرین
یہ کس کے دل میں اتر رہا ہے عذاب آنکھوں کا اشک بن کر
یہ کس کے چہرے سے کر رہے ہیں خطاب آنکھوں کے زندہ نوحے
طاہر حنفی
 

جاسمن

لائبریرین
گلی گلی میں اتر چکے ہیں کتاب آنکھوں کے زندہ نوحے
حسین چہروں کا سرخ ماتم شراب آنکھوں کے زندہ نوحے
طاہر حنفی
 
Top