آلو کی بھجیا

واہ جی واہ
ایک طرح سے دیکھا جائے تو ہر انسان اس دنیا میں بھوکا ۔ پیاسا اور ننگ دھڑنگ ہی آتا ہے۔ او جب جاتا ہے تو اکثر دو چادریں اٹھا کر لے جاتا ہے یہ اور بات ہے کہ کچھ کو یہ چادریں بھی نصیب نہیں ہوتیں۔ اور جب اس دنیا میں ہوتا ہے تو دیکھو کہتا ہے (یا سمجھتا ہے) کہ میں ہی سب کچھ ہوں اور میں میں میں اور بس میں ہی کرتا رہتا ہے حالانکہ ساری کائنات اسے کہتی ہے کہ میں میں کے چکر سے نکل اور تو تو تو اور صرف تو ہی تو کر مگر ناداں(یا غافل) سمجھتا ہی نہیں۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا۔

آلو کی بھجیا بنانا کون سا مشکل کام ہے۔
آگ جلائیے ۔ ایک فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈالیئے ۔ کٹا ہوا پیاز ڈالیئے ۔ براؤن ہونے پر دس بارہ چمچ(حسب ذائقہ) مرچ ڈالئیے اور ایک آدھ چمچ نمک(حسب ذائقہ) بھی اگر موڈ بنے تو ۔ کٹے اور دھلے ہوئے آلو اس میں ڈال دیں۔ساتھ ہی آدھا کپ پانی اور ڈھک کر رکھ دیں۔ آگ ہلکی ہونی چاہیئے ورنہ فرائی پین کا مونہہ کالا ہونے کا ڈر ہے۔ دس پندرہ منٹ کے بعد دیکھیں جب آلو نرم ہو جائیں تو اتار لیں۔ گرم گرم کلچے کے ساتھ کھائیں ۔ ساتھ تھوڑا سا دہی رکھ لیں (موڈ بنے تو ایک آدھ چٹکی کالے زیرے کی بھی اس میں ڈال دیں) اور کھاؤ پیو۔

ہاں فرائی پین کو یہ سب کرنے سے پہلے چولہے پر رکھنا مت بھولیئے گا ورنہ “گتاوا“ ہی کھائیں گے اور مجھے بمعہ اہل و عیال “دعائیں “دیتے پھریں گے۔

:newbie:
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں فیصل بھائی، ابھی تین پہلے ہی تو اس مراسلے کی آٹھویں سالگرہ گزری ہے۔
 

عینی شاہ

محفلین
ویری نائس ریسپی ہے یہ تو ۔۔۔۔:p کیا کوئی ایسی ریسپی نہیں جو خود ہی بن جائے اور جس کے لیئے آپکو کچن میں جانا ہی نہ پڑے :biggrin:
 
یہ تو ظلم ہے فیصل عظیم فیصل بھائی کہ ہم شاعری اور مزاح کے زمروں میں تو آپ کی خدمات سے محروم رہیں اور آپ رہیں آلو کی بھجیا بناتے۔:)
محرومیاں تو ہم سب کو ملتی ہیں ہاں انہیں ہم کتنی اہمیت دیتے ہیں اس سے فرق پڑتا ہے ۔ میری خدمات ہر زمرے میں حاضر ہیں بس میرا سب سے بڑا مسئلہ میری متلون مزاجی ہے جس کی وجہ سے لکھنے پر آؤں تو بہانے کی تلاش میں رہتا ہوں اور نہ لکھنا چاہوں تو بہانے تیار ہوا کرتے ہیں ۔ باقی آپ کی محبت ہے ورنہ بندہ کس قابل ہے ۔ ویسے بھی اب فیملی کو پاکستان چھوڑ کر کل ہی واپس پہنچا ہوں
 
اس کے علاوہ کوئی لیٹیسٹ ڈش ۔۔یہ کافی اولڈ ہے :nerd:
لیٹسٹ ڈش میں کونسی پسند کریں گی ۔ ہر معاشرے اور علاقے میں ایسی ڈشوں کی بھرمار ہے میرے پاس تو مندرجہ ذیل ڈشیں ہیں

پنجابی : نیندر ککڑی سفنے مار
اردو : خیالی پلاؤ
انگریزی : Dreamey Snacks
عربی : تبولہ علیٰ الھوا عند المنام
چینی : شین جینگ بینگ شاؤ مین


اب آپ کی پسند ہے کیا پسند فرمائیں گی
 

عینی شاہ

محفلین
لیٹسٹ ڈش میں کونسی پسند کریں گی ۔ ہر معاشرے اور علاقے میں ایسی ڈشوں کی بھرمار ہے میرے پاس تو مندرجہ ذیل ڈشیں ہیں

پنجابی : نیندر ککڑی سفنے مار
اردو : خیالی پلاؤ
انگریزی : Dreamey Snacks
عربی : تبولہ علیٰ الھوا عند المنام
چینی : شین جینگ بینگ شاؤ مین


اب آپ کی پسند ہے کیا پسند فرمائیں گی
ہاہاہاہاہا انکل آپ نے تو کمال ڈشز بتائی ہیں:rollingonthefloor: ان میں سے کوئی بھی انسٹنٹ نہیں بن سکتی ۔۔اب جیسے سنیک ۔۔وہ تو پہلے پکڑنے پڑین گے نا :p
ویسے نام بہت مزے کے ہیں سب ڈشز کے ہاہاہاہا:rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
محرومیاں تو ہم سب کو ملتی ہیں ہاں انہیں ہم کتنی اہمیت دیتے ہیں اس سے فرق پڑتا ہے ۔ میری خدمات ہر زمرے میں حاضر ہیں بس میرا سب سے بڑا مسئلہ میری متلون مزاجی ہے جس کی وجہ سے لکھنے پر آؤں تو بہانے کی تلاش میں رہتا ہوں اور نہ لکھنا چاہوں تو بہانے تیار ہوا کرتے ہیں ۔ باقی آپ کی محبت ہے ورنہ بندہ کس قابل ہے ۔ ویسے بھی اب فیملی کو پاکستان چھوڑ کر کل ہی واپس پہنچا ہوں۔
اس کا مطلب ہے اب راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہاہا انکل آپ نے تو کمال ڈشز بتائی ہیں:rollingonthefloor: ان میں سے کوئی بھی انسٹنٹ نہیں بن سکتی ۔۔اب جیسے سنیک ۔۔وہ تو پہلے پکڑنے پڑین گے نا :p
ویسے نام بہت مزے کے ہیں سب ڈشز کے ہاہاہاہا:rollingonthefloor:
تم ایسا کرو کہ اپنی پسند کی ڈشوں کے ٹیکے بنوا لو اور وہ لگوا لیا کرو۔ کھانے کی محنت سے بھی بچ جاؤ گی۔
 
خلیل جی،ٹیلی پیتھی کو آپ بھول ہی گئے!
درست فرماتے ہیں تلمیذ بھائی!


ہم سب لائیک مائینڈڈ محفلین کے درمیان براہ راست گفتگو نہ ہونے کے باوجود ٹیلی پیتھی ہی چلتی ہے۔
ملاحظہ فرمائیے کہ کچن کارنر کا زمرہ ہے اور زبان کی چاشنی دیکھیے، کیا چٹخارے ہیں، ماشاء اللہ
 
اس کا مطلب ہے اب راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔
چین اپنی جگہ لیکن ایک خلا سا رہ گیا ہے ان کے جانے سے ۔ الحمدللہ جس مقصد کے لیئے انہیں وہاں چھوڑ کر آیا ہوں اللہ پاک پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اپنی جناب سے ۔ اور ہمیں گمراہی اور ضلالت سے بچائے۔ آمین
 
Top