تعارف آصف علی، ایم ۔فل اردو سکالر، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور

محمداحمد

لائبریرین
اگر اس فورم پر یہی روش ہے نئے آنے والوں کے ساتھ، طنز و تضحیک سے گفتگو کرنا، تو ایسے فورم کو سلام۔ نئے آنے والے کو قواعد و ضوابط بتانے کی بجائے اگر ایسا معاندانہ رویہ اختیار کیا جائے گا، تو معذرت کے ساتھ یہ اچھا طریقہ نہیں۔
لہذا میری طرف سے سارے دوستوں کو سلام۔ آج کے بعد میں اس فورم پر کبھی "لاگ ان" نہیں کروں گا۔ شکریہ

ایسا نہیں ہے آصف بھائی!

ایک آدھ شخص کے رویّے پر پوری محفل سے خفا ہونا اچھی بات نہیں ہے۔

یوں تو محفل پر آپ کا آنا نہ آنا آپ کی اپنی مرضی پر ہے لیکن ہماری خواہش ہوگی کہ آپ چار چھ ماہ محفل میں رہیے، ابھی تو آپ نے محفل کو صحیح طرح دیکھا بھی نہیں ہے۔ اُس کے بعد بھی اگر آپ کو لطف نہ آئے تو شوق سے چلے جائیے گا۔
 

ابو ہاشم

محفلین
ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر
کہ دل ابھی بھرا نہیں
ابھی تو کچھ کہا نہیں
ابھی تو کچھ سنا نہیں

ایک فرد کے رویے پر ساری محفل چھوڑ دینا مناسب نہیں

مباحث کے لیے علیحدہ لڑیاں کھولنی چاہئیں

خفگی چھوڑیں اور لوٹ آئیں محفل آپ کی اپنی ہے
 
Top