تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

خرم

محفلین
خرم بھائی۔

میرا گھر بہاولپور میں ہے۔ ملازمت کے سلسلہ میں ایک عرصہ سے لاہور میں ہوں۔
ہماری سسرال اور ہمارے پردادا ابا کی آدھے سے زیادہ اولاد اسی شہر میں موجود ہیں اسٹیشن سے لیکر ماڈل ٹاؤن، پُرانی چونگی، سیٹلائٹ ٹاؤن، اختر علی روڈ، اور وہ کیا کہتے ہیں جوکالونیاں بنی ہیں ٹیلوں پر ان سب میں کوئی نہ کوئی نشانی موجود ہے پردادا ابا کی۔ اسی لئے شادی سے پہلے تک ہمیں یہ شہر کچھ اتنا پسند نہیں تھا۔ ہاں اللہ بخش کا سوہن حلوا تو امریکہ میں بھی ہمارے لئے باقاعدگی سے آتا تھا۔
 
نوید صادق

بہاولپور کی کھجور کے بارے میں کیا خیال ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
پھر آپ کے گھر کے پیچھے بھی گھر ہی ہوگا۔ :grin:
آصف شفیع صاحب! اب تو ہم بھی آپ کے دوست ہوگئے ہیں، نوید صادق صاحب کے توسط سے کہہ لیجئے۔ :grin:
تاہم عوامی سطح پر فوری اظہار کیے دیتے ہیں تاآنکہ بعدازاں شکایت نہ ہو۔
 
آصف شفیع

محفلین
جی بالکل آپ ہمارے دوست ہیں۔ آپ جہاں چاہیں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ بس غالب کے اس شعر کا بار بار خیال آتا ہے۔ ہوئے تم دوست جس کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
جی بالکل آپ ہمارے دوست ہیں۔ آپ جہاں چاہیں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ بس غالب کے اس شعر کا بار بار خیال آتا ہے۔ ہوئے تم دوست جس کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے سبھی دوست ہوجائيں!:grin:
اب غالب سے آگے بھی بڑھئے کہ آخراردو ادب میں اگلی جدت پسندی کی تحریک آپ سے نوجوان شعرا ہی کو تو اٹھانی ہے! :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے سبھی دوست ہوجائيں!:grin:
اب غالب سے آگے بھی بڑھئے کہ آخراردو ادب میں اگلی جدت پسندی کی تحریک آپ سے نوجوان شعرا ہی کو تو اٹھانی ہے! :grin:

آپ کیا بوڑھے ہو گئے ہیں؟ آپ بھی تو اس جدت پسندی کی تحریک نوجوان شاعر بن کر اٹھا سکتے ہیں، لیکن کیا وجہ ہے کہ ابھی تک آپ کو آمد ہی نہیں ہو رہی۔
 
زینب

محفلین
آپ 8 سال رہے ۔آپ نے ہمیں بتایا تک نہیں۔
کم از کم بتا تو دیتے۔
ہم تو وہاں پچھلے 36 برس سے رہ رہے ہیں۔
خیر کوئی بات نہیں۔

یہ محسن بھی بہت بھلکڑ ہے۔۔۔۔۔۔۔ارے جب اپ بہاولپور تھے تو پمفلٹ چھپوا کے بانٹتے نا سب کو پتا چلتا۔۔۔۔۔:grin:
 
آصف شفیع

محفلین
welcome Asif Shafi,how Are You Young Man اس تشریف لانے کا شکریہ باقی احمد پوری

شکریہ باقی صاحب۔ آپ کہاں ہیں؟ یہاں آپ کی آمد کے بہت چرچے تھے مگر آپ کی مسلسل غیر حاضری حاضرینِ محفل کیلیے حوصلہ افزا نہیں ہے۔ لاہور میں تمام احباب کی خدمت میں سلام عرض کریں۔
 
عزیزامین

محفلین
آصف شفیع صاحب لاہور ولوں کو اکیلے سلام کیوں باقی محفل نے آپکا کیا بگاڑا اگر الفاظ سخت لگے ھوں تو معذرت
 
آصف شفیع

محفلین
آصف شفیع صاحب لاہور والوں کو اکیلے سلام کیوں باقی محفل نے آپکا کیا بگاڑا اگر الفاظ سخت لگے ھوں تو معذرت

باقی محفل کا قصور یہ ہے کہ وہ باقی صاحب کے ساتھ لاہور میں نہیں رہتے۔ باقی احمد پوری صاحب تو لاہور کے دوستوں کو ہی سلام پہنچا سکتے ہیں ( وہ دوست جو ہمارے اور باقی صاحب کے مشترک دوست ہیں) ۔باقی تمام محفل کو ہم آپ کے توسط سے سلام عرض کیے دیتے ہیں۔
 
آصف شفیع

محفلین
بہت شکریہ بھیا۔ باقی صاحب نے اپنا تعلق احمد پور لمہ سے بتایاتھا۔ ویسے لمہ اور شرقیہ میں مغالطہ عمومی ہے۔

جی میں نے اب ان کے تعارف میں دیکھا ہے کہ ان کا تعلق احمد پور لمے سے ہے۔ ویسے وہ خود بھی لمے ( طویل القامت) ہیں:)۔اور شاعر بھی بہت بڑے ہیں- ویسے ہم انہیں احمد پور شرقیہ کا ہی سمجھتے رہے ہیں-
 
آصف شفیع

محفلین
حضور یہ محض نام ہی فعلن فعولن کے وزن پر ہے وگرنہ کام تو لا فعلن ولافعولن والے ہیں :grin:

محسن صاحب! "لا فعولن" اور "ولا فعولن" بھی وزن میں ہیں۔ گویا آپ کا نام اور آپ کے کام دونوں وزن میں ہیں۔ لہذا آپ شاعر ہونے سے بھاگ نہیں سکتے۔:)
 
نوید صادق

محفلین
آصف شفیع صاحب لاہور ولوں کو اکیلے سلام کیوں باقی محفل نے آپکا کیا بگاڑا اگر الفاظ سخت لگے ھوں تو معذرت
" لاہور والوں" کے حوالہ سے شہرت بخاری مرحوم کا ایک شعر دھیان میں گونجا۔

تمہیں معلوم ہے لاہور والو
کہاں گم ہو گیا شہرت بخاری
 
Top