تعارف آداب عرض ہے

مغزل

محفلین
جی جناب آپ کا بہت مشکور رہونگا۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پس منظر اور حالات کی وجہ سے ہمارے افکار و رجحانات متاثر ہوئے ہونگے، لیکن اپنے مستقبل کے لئے ہم خود ذمدار رہیں گے۔
تخلیقی خیالات کا بے حد مداح ہوں۔اور کیا ۔۔۔ ہاں، شعر و شاعری سے آج کل دلچسپی ہے، اور بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔
اس کے علاوہ ..؟ مذہبی نظریات بھی ہیں، اکثریت سے ہوں،عموماً برسکوت رہتا ہوں۔
شخصیت کی ارتقا ءکے لئے مخلصوں کے مشوروں کا بھی طلب گار رہتا ہوں۔
امید ہے آپ، ہماری مدد کرنے میں تامل نہ کریں گے۔
شکریہ
ماشا اللہ ۔ مشکور تو یقیناَ آپ ہیں قبلہ۔
آپ کے خیالات جان کر خوشی ہوئی ، سیکھنے کا عمل تو جاری رہتا ہے ۔
کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو بلا تامل حکم کیجے گا بندہ حاضر ہے ۔۔
یہ کہیے کہ خود شعر کہنے سے بھی شغف رکھتے ہیں ؟ یہاں ایک طرحی مشاعرے کا سلسلہ ہے ۔
امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔
 
محمدظہیر

محفلین
شعر کہنے کی میری جرا ت کہاں محترم
البتہ کلام سمجھ نے کی کوشش کررہا ہوں.
ایک بات بتانا بھول گیا، اگر کہیں ادب یا املا کی غلطیاں نظر آئیں تو بے ٹوک تصیح فرمائیں،
اس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

دعاؤں کا طالب۔۔۔
 
mfdarvesh

محفلین
ماشا اللہ ۔ مشکور تو یقیناَ آپ ہیں قبلہ۔
آپ کے خیالات جان کر خوشی ہوئی ، سیکھنے کا عمل تو جاری رہتا ہے ۔
کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو بلا تامل حکم کیجے گا بندہ حاضر ہے ۔۔
یہ کہیے کہ خود شعر کہنے سے بھی شغف رکھتے ہیں ؟ یہاں ایک طرحی مشاعرے کا سلسلہ ہے ۔
امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔

مغل بھائی،
یہ مشکور پہ تو ذرا تبصرہ کریے، ہم اس کو غلط نہیں استعمال کرتے
مشکور مفعول ہوتا ہے، یعنی کہ جس کا شکر ادا کیا جائے؟
 
ارے آپ نے اس لڑی کو زندہ کیوں کر دیا۔ یہ تو اس وقت لکھا تھا جب اردو لکھنا نیا نیا سیکھ رہا تھا:)
بھائی بھاگ کر جاؤ اور ایک ٹرالی مٹی کی لے آؤ ابھی پوری طرح زندہ نہیں ہوئی اوپر ڈال کر فاتحہ خوانی کر لیتے ہیں :p
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
QUOTE="الہلال, post: 820720, member: 5442"]
السلام علیکم
خاکسار کو ظہیر کہتے ہیں، ہند کے دکنی علاقہ سے تعلق ہے۔
آپ لوگوں کی محفل کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔
آپ کا شکریہ۔​
[/QUOTE]
خوش آمدید دوست!
پہلے یہ طے کرلیجئے کہ خاکسار کو ظہیر کہتے ہیں یا الہلال ؟ تاکہ مجھے بھی پکارنے میں آسانی رہے
[
:):):)
 
:):):)[/QUOTE]
لیں جی ایک اور ظہیر بھائی آ گئے بلکہ ڈبل ظہیر بھائی
:):):)
 
Top