آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Fahrenheit 9/11 دیکھی۔ 9/11 کے متعلق زبردست ڈاکیومنٹری ہے۔
fahrenheit_9_11.JPG
 
وجی

لائبریرین
Fastest دیکھی۔یہ ڈاکیومینٹری فلم موٹو جی پی کے بارے میں ہے۔یہ فلم کا زیادہ حصہ ایک مشہور موٹو جی پی چیمپئین ویلنٹینو روسی کے بارے میں ہے۔اس کے علاوہ چند اور چیمپئینز کے بارے میں بتایا گیا ہے
مزید برآں موٹو جی پی کتنا خطرناک کھیل ہے اور دیگر کئی چیزیں جانیے اس ڈاکیومنٹری میں

جناب اگر آپ کو یہ ڈاکیومنٹری پسند آئی تو مجھے امید ہے کہ آپکو TT3D: Closer to the Edge نامی ڈاکیومنٹری بھی پسند آئے گی ۔
یہ ڈاکیومنڑی اس ریس کے بارے میں ہے جو تقریبا 100 سال سے زیادہ عرصے سے منعقد ہورہی ہے
یہ ریس برطانیہ اور آئرلینڈ کے درمیان واقع ایک جزیرے Isle of Man کے شہری روڈ پر منعقد ہوتی ہے
اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس ریس ٹریک پر تقریبا سوا دو سو موٹر سائیکل سوار مارے جاچکے ہیں​
اور کئی کئی دفعہ بری طرف زخمی ہوچکے ہیں ۔
یہ ڈاکیومنٹری اسی جنون ، جنونی ریسرز اور اس ریس کے بارے میں ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
تیسرا سیزن مارچ 2013 میں آ رہا ہے، مجھ سے تو صبر نہیں ہوا سو ناول ہی پڑھ لیے:):)
بلکل مارچ 2013 بہت دور ہے۔ سپارٹاکس کا بھی اگلا سیزن جنوری میں آئے گا۔ میں نے اور بہت سی چیزوں میں پنگا لیا ہوتا اس لیئے انتظار ہو جاتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
Fahrenheit 9/11 دیکھی۔ 9/11 کے متعلق زبردست ڈاکیومنٹری ہے۔
fahrenheit_9_11.JPG
قسم خدا کی ہمیں ڈاکو سے بڑا ڈر لگتا ہے اور جس ڈاکو کے ساتھ مینٹری بھی لگی ہو اس سے تو ہم دور ہی بھاگتے ہیں۔:)
ویسے بھی اتنا وقت ہی نہیں ملتا کہ ڈاکو منٹریز دیکھی جا سکیں۔ اب آپ نے ذکر کیا ہے تو جیسے تیسے دیکھ لیں گے۔
 
محمّد

محفلین
Game of Thrones نامی سیریز کے پہلے دو سیزن دیکھے۔ نہایت دلچسپ سیریز ثابت ہوئی۔ طاقت، جنس، جنگ، لالچ، سازش، حسد، جنون، وفاداری، دھوکا، ایمانداری، محبت اور بہت سے دوسرے عناصر جمع کر کے اس سیریز کے کرداروں میں پیش کئے گئے ہیں۔ حکمرانی کے حصول کی خاطر کی جانے والی جنگوں کے علاوہ پراسرار مخلوقات کی بڑھتی ہوئی دخل اندازی کو بہترین طریقے سے سیریز کی شکل دی گئی ہے۔ تیسرے سیزن کا انتظار ہے۔ یہ سیریز HBO کی کامیاب ترین سیریز میں شمار کی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھی۔
دیکھنی شروع کی تو پتہ چلا کہ ناول بھی ہے تو سوچا پہلے ناول پڑھ لوں۔ پڑھنا شروع کیا تو پتہ ہی نہ چلا اور پانچوں ناول ختم ہو گئے۔اب اگلےکا انتظارہو رہا ہے۔( پتہ نہیں کتنے سال لگیں کیونکہ پہلا ناول 1996 میں پبلش ہوا تھا اور پانچواں 2011 میں)۔
مگر کتاب پڑھنے کے بعد سیریز کافی پھیکی لگتی ہے۔جو بات کتاب میں ہے وہ اس میں نہیں ہے لیکن پھر بھی بہت اچھی ہے۔
 
جناب اگر آپ کو یہ ڈاکیومنٹری پسند آئی تو مجھے امید ہے کہ آپکو TT3D: Closer to the Edge نامی ڈاکیومنٹری بھی پسند آئے گی ۔
یہ ڈاکیومنڑی اس ریس کے بارے میں ہے جو تقریبا 100 سال سے زیادہ عرصے سے منعقد ہورہی ہے
یہ ریس برطانیہ اور آئرلینڈ کے درمیان واقع ایک جزیرے Isle of Man کے شہری روڈ پر منعقد ہوتی ہے
اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس ریس ٹریک پر تقریبا سوا دو سو موٹر سائیکل سوار مارے جاچکے ہیں​
اور کئی کئی دفعہ بری طرف زخمی ہوچکے ہیں ۔
یہ ڈاکیومنٹری اسی جنون ، جنونی ریسرز اور اس ریس کے بارے میں ہے
مجھے تو کافی پسند آئی تھی ڈاکیومنٹری۔اب یہ والی بھی دیکھ لیتا ہوں
 
قسم خدا کی ہمیں ڈاکو سے بڑا ڈر لگتا ہے اور جس ڈاکو کے ساتھ مینٹری بھی لگی ہو اس سے تو ہم دور ہی بھاگتے ہیں۔:)
ویسے بھی اتنا وقت ہی نہیں ملتا کہ ڈاکو منٹریز دیکھی جا سکیں۔ اب آپ نے ذکر کیا ہے تو جیسے تیسے دیکھ لیں گے۔
بہت اچھی ڈاکیومنٹری ہے۔اور میں رات کو چیک کررہا تھا کہ جان مورے کی اکثر ڈاکیومینٹریز لاجواب ہیں۔ضرور دیکھیے گا
 
شہزاد وحید

محفلین
دیکھنی شروع کی تو پتہ چلا کہ ناول بھی ہے تو سوچا پہلے ناول پڑھ لوں۔ پڑھنا شروع کیا تو پتہ ہی نہ چلا اور پانچوں ناول ختم ہو گئے۔اب اگلےکا انتظارہو رہا ہے۔( پتہ نہیں کتنے سال لگیں کیونکہ پہلا ناول 1996 میں پبلش ہوا تھا اور پانچواں 2011 میں)۔
مگر کتاب پڑھنے کے بعد سیریز کافی پھیکی لگتی ہے۔جو بات کتاب میں ہے وہ اس میں نہیں ہے لیکن پھر بھی بہت اچھی ہے۔
میں خود کتابی شکل کا زیادہ دلدادہ ہوں لیکن میری جاب کچھ اس طرح کی ہے کہ مجھے بصری شکل پہ اکتفا کرنا پڑتا ہے کہ وقت کم مانگتی ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ہیں ابھی دنیا میں کچھ پُرانے خیالات رکھنے والے ، کاہل اور فضول خرچ لوگ :)
اچھا اچھا یہ کاہل لکھا ہے۔ میں قابل سمجھا تو لکھنے لگا کہ اس بات پہ مجھے اعتراض ہے :p ویسے میرے تو پھر سے پیپر آگئے۔ اب تو 15 نومبر کے بعد ہی کچھ دیکھ سکوں گا۔ ہاں تب تک ڈاؤنلوڈز کا ڈھیر لگاؤں گا۔
 
MughalS

پیپروں کے لئےہماری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں :)
 
carry on Jatta دیکھی۔بندہ جٹ ہو اور جٹوں والی فلمیں نہ دیکھے :eek: یہ کہاں کا انصاف ہے۔
ایک مزیدار کامیڈی فلم۔
انڈین پنجابی فلموں کی یہی بات اچھی ہے کہ ان میں مزاح کیلیے گندی گندی گالیوں کا استعمال نہیں کیا جاتا اور بندہ سکون سے یہ فلمیں دیکھ سکتا ہے۔جبکہ آپ پاکستانی تھیٹر ڈرامہ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔
d.jpg
 
حسان خان

لائبریرین
میں نے ابھی تک بھارتی پنجابی سنیما کی ایک ہی فلم دیکھی ہے: ہیر رانجھا (۲۰۰۹ والی)۔

کل رات یہ فلم دیکھی، اچھی مزاحیہ فلم ہے۔ شاید آپ میں سے بہت سے لوگ پہلے دیکھ چکے ہوں۔

Ghostbusters

Ghostbusters_cover.png
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
carry on Jatta دیکھی۔بندہ جٹ ہو اور جٹوں والی فلمیں نہ دیکھے :eek: یہ کہاں کا انصاف ہے۔
ایک مزیدار کامیڈی فلم۔
انڈین پنجابی فلموں کی یہی بات اچھی ہے کہ ان میں مزاح کیلیے گندی گندی گالیوں کا استعمال نہیں کیا جاتا اور بندہ سکون سے یہ فلمیں دیکھ سکتا ہے۔جبکہ آپ پاکستانی تھیٹر ڈرامہ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔
ضروری نہیں بندہ جٹ ہوئے تے ایہہ فلم ویکھے۔ کوئی وی ویکھ سکدا اینوں۔ ویسے عمدہ فلم ہے گی۔ میں وی کوئی 25منٹاں دی ویکھی بیٹھاں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top