آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

سعادت

تکنیکی معاون
Coco_%282017_film%29_poster.jpg

کوکو‘ دیکھنے سے پہلے ریڈِّٹ پر اکثر ریویوز میں یہی پڑھنے کو ملا کہ اس کے اختتام پر تمام ناظرین کی آنکھیں نم تھیں۔ کوئی اپنی بیگم کے سامنے رو کر شرمندہ ہوتا رہا، کسی کو اپنی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے اپنے رونے کی وضاحت کرنی پڑی۔ کافی ہنسی آئی، لیکن جب خود ’کوکو‘ کو دیکھنے گیا تو معلوم ہوا کہ یہ خوبصورت فلم آپ کے دل کو کچھ ایسے ہی جکڑ لیتی ہے کہ آنسو بہانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ :)

جذباتی کلائمکس کے علاوہ بھی کوکو کی کہانی بہت عمدہ ہے۔ میکسیکو کا کلچر، وہاں کی موسیقی، یومِ مردگان کا تہوار اور اس سے منسوب خاندانی روایات—فلم میں اِن سب کی بہت اچھی عکاسی کی گئی ہے۔ شاندار اینیمیشن اور ورلڈ بِلڈنگ تو ہے ہی؛ ’لینڈ آف دا ڈیڈ‘ کے کئی مناظر مسحورکُن ہیں۔

مختصراً یہ کہ: بہت اچھی فلم ہے۔ موقع ملے تو ضرور دیکھیے۔ :)
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
اس سال جو فلم دیکھی وہ ہے "ٹوائلٹ" بالی وڈ کی۔
میں تو کسی نے سامنے چھوٹا والا بھی نہیں کرسکتا، لیکن
بھارت میں 60 سے 70 فیصد لوگوں کے پاس بیت الخلاء تک نہیں۔

اللہ رب العالمین کا لاکھ لاکھ احسان ہم پاکستان میں اور اسلام میں پیدا ہوئے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بلو پلانٹ 2۔ سر ڈیوڈ اٹیمبرو ۔ بحری حیات کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی دلنشین وڈیو دستاویز۔اور پھر اٹیمبرو کی مخصوص آواز و انداز کے ساتھ۔
 
شاہد شاہ

محفلین
باقاعدہ اوپن تو کل ہو رہی ہے لیکن ہماری طرف آج بھی کچھ شو ہیں۔ ہم شاید ویک اینڈ ہی پر دیکھیں گے۔
آجکل کچھ مصروفیت ہے۔ اگر فلم کو اچھی ریٹنگ ملی تو وقت نکال کر دیکھوں گا۔ مجھے شبہ ہے اس فلم میں مارول کائنات کا چھٹا انفینیٹی پتھر منظر عام پر لایا جائے گا۔ تاکہ اگلی مارول فلم انفینیٹی وار سے کہانی جوڑی جا سکے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اس کا تو بڑا نام سنا ہے ہندوتوا کی مار ڈھار کی وجہ سے۔
جی ہاں، سننے میں آیا تھا کہ شوٹنگ کے دوران انتہا پسندوں نے سیٹ کو آگ لگا دی تھی اور ڈائریکٹر پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا۔ حالانکہ مسلم کرداروں کو ہمیشہ کی طرح برا بنا کے ہی پیش کیا ہے۔ وجہ تنازعہ شاید آخری سین میں جوہر کی رسم رہی ہو۔
 
اس فلم کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا کہ دیکھی نہیں ہے۔ عموما مسلم کرداروں کو منفی دیکھایا جاتا ہے لیکن بہت سی فلموں میں اسکے اُلٹ معاملہ ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اس فلم کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا کہ دیکھی نہیں ہے۔ عموما مسلم کرداروں کو منفی دیکھایا جاتا ہے لیکن بہت سی فلموں میں اسکے اُلٹ معاملہ ہے۔
فلم نہیں دیکھی تو بھلا آپ نے ہمارے مراسلے کو متفق کی درجہ بندی سے کیوں نوازا؟؟
ہندی فلم "پدماوت" دیکھی۔
 
شاہد شاہ

محفلین
باقاعدہ اوپن تو کل ہو رہی ہے لیکن ہماری طرف آج بھی کچھ شو ہیں۔ ہم شاید ویک اینڈ ہی پر دیکھیں گے۔
آج وقت نکال کر دیکھ لی۔ سیاہ فام لوگوں کو یہ بہت پسند آئے گی۔ آخری انفینیٹی پتھر نہیں ملا لیکن کچھ ہنٹ مل گیا ہے کہ یہیں واکانڈا میں ہے۔ یوں اگلی فلم کا ایک بڑا معرکہ واکانڈا میں ہونے والا ہے
 
Top