آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

افضل حسین

محفلین
آج پہلی دفعہ فش فنگر بنائے
20160312_184637_zpsl9wcwktq.jpg
 
ابھی ابھی۔ فرنچ فرائز

بیگم میکے گئی ہوئی ہے، لہٰذا یہ معرکہ خود سر کرنا پڑا۔

20160314_192750_zpsuakwcdd6.jpg~original

20160314_193033_zps5xerjsdt.jpg~original
تابش بھائی، یہ تو معلوم ہے نا کہ فرنچ فرائس کو دو قسطوں میں تلتے ہیں ورنہ اس میں کرکرا پن نہیں آتا۔ ہم نے تو اس کام کے لیے ایک عدد چھوٹا سا الیکٹرک ڈیپ فرائر رکھ چھوڑا ہے۔ :) :) :)
 
تابش بھائی، یہ تو معلوم ہے نا کہ فرنچ فرائس کو دو قسطوں میں تلتے ہیں ورنہ اس میں کرکرا پن نہیں آتا۔ ہم نے تو اس کام کے لیے ایک عدد چھوٹا سا الیکٹرک ڈیپ فرائر رکھ چھوڑا ہے۔ :) :) :)
جی، یہ والے پہلے ہی ایک دفعہ تلے ہوئے تھے۔ پہلی دفعہ امپورٹڈ فروزن ٹرائی کئے ہیں۔
لیکن تجربہ سے ثابت ہوا کہ تازہ کی بات ہی اور ہوتی ہے۔
 
باباجی

محفلین
اس کے علاوہ تقریباً ایک ماہ پہلے ویجیٹیبل فرائیڈ رائس بنائے تھے امی سے فون پہ ہدایات لے کر کیونکہ امی گاؤں گئی ہوئی تھیں
IMG_20160214_215546_zpsxo3gfzdw.jpg

سیدہ شگفتہ میم کی ہدایات تھی تصویر شیئر کرنے کی.. یہ مکمل ڈش میں نے بنائی تھی
 
ہادیہ

واہ زبردست۔
آپ کی بیگم صاحبہ نہیں ہیں؟ :eek:آپ ایویں بابا جی بنے رہتے ہیں؟:p
 
میں نے آخری مرتبہ جلیبیاں بنانے کی کوشش کی تھی۔:beat-up:
ایک کلو میدے میں سےکوئی پاؤ بھر ہی وہ کچھ بنا جو جلیبی کہلائے جانے کا تھوڑا بہت حق رکھتا تھا۔ :brokenheart:
پھر بہت سا وقت لگا کر یوٹیوب پر جلیبیوں کی تراکیب دیکھیں کہ کم از کم پتہ تو لگے کہ کہاں کہاں کچھ صحیح کیا ہے :cool2:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس کے علاوہ تقریباً ایک ماہ پہلے ویجیٹیبل فرائیڈ رائس بنائے تھے امی سے فون پہ ہدایات لے کر کیونکہ امی گاؤں گئی ہوئی تھیں
IMG_20160214_215546_zpsxo3gfzdw.jpg

سیدہ شگفتہ میم کی ہدایات تھی تصویر شیئر کرنے کی.. یہ مکمل ڈش میں نے بنائی تھی
واہ، یہ تو بہت اچھے لگ رہے ہیں دیکھنے میں، بہت شکریہ۔ کیا اسی دھاگے میں کہا تھا میں نے یا کسی دوسرے دھاگے میں؟ اور ہاں تصحیح پلیز ہدایات نہیں بلکہ درخواست۔ اگر درخواست کو آپ ہدایات کا نام دیتے ہیں تو پھر جب امی کی واپسی ہو تو ان کے لیے بھی بنا کے ان کی دعائیں لیجیے گا، ویسے آپ شاید پہلے ہی ان کی دعائیں لیتے رہتے ہوں گے۔
 
Top