آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

x boy

محفلین
جمعرات کو پارٹی تھی پارٹی میں ،، الحمدللہ

رائس ، پلاؤ، سلاد، چٹنیاں، فش کا سالن، دیسی مرغی کا بھنا ہوا سالن،، فارمی مرغی کا گرین چلی کری، فریش بیف کا سالن، رینبوں ویج وتھ چکن فرنچ اسٹائل، مکس سبزیاں کونٹینینٹال اسٹائل،اور دیگر بے شمار ذکر کیا کیا کریں،، ہم کن کن نعمتوں سے انکار کریں گے سب نعمت تو اللہ رب العالمین نے ہی دی ہے،،، اس کے بعد میٹھے کا وقت آیا جو کھانے کے آدھے گھنٹے بعد کا ہوتا ہے میٹھے میں قلفی آئسکریم ، سویاں اور کچھ پاکستانی مٹھائیاں،، پھر کچھ دیر فائنل ٹچ گرما گرما کڑک چائے ،، یہ پارٹی صبح چار بجے اختتام پذیر ہوا،، پھر اپنے اپنے گھروں کو آگئے اور فجر کی نماز پڑھ کر سوئے اور ساڑھے گیارہ بجے اٹھ کر جلدی جلدی تیار ہوکر نہار منہ مسجد چلے گئے ، آذان سے پہلے پہنچے میں یہی طریقہ ہے نفل مسجد کے داخلے پر ادا کی پھر سورہ کھف پڑھی،،، پہلی آذان پھر دوسری آذان کے بعد امام ممبر پر آگئے،، اس وقت تک سورہ کہف مکمل ہوچکا تھا خطبہ سننے لگا،، اس جمعے کو خطبے کا موضوع بھی یہی تھا سورہ کہف ،، اللہ کے بابرکت کلام کے ساتھ حدیثیں اور اس مثالیں کے ساتھ سورہ کہف جمعے کو پڑھنے کے فائدے کو اجاگر کیا گوکہ ہم اس کے بارہ میں پہلے سے جاہل نہ تھے پھر بھی خطبہ سن کر دل اور تروتازہ ہوا،،، پھر اختتام میں پوری امت کے لئے گڑگڑا کر دعائیں کی گئیں،، نماز جمعہ ادا کیا گیا کافی دیر بعد باہر نکلے تو دیکھا کسی نے ہماری گاڑی کے اطراف میں رونگ پارکنگ کرکے گاڑی نکالنے کے لئے چوہے کے بل کے برابر بھی جگہہ نہ چھوڑی ہم انجن اسٹارٹ کرکے بیٹھے رہے اور صبر کرکے اللہ سے اجر لیتے رہے وہ شخص مزے سے باہر نکلا اور ہنستے ہوئے گاڑی اسٹارٹ کرکے نکل گیا پتلی گلی سے،،،یہ برائی ہم زیادہ تر ایشیائی لوگوں میں دیکھتے ہیں، نہ سوری کہتے ہیں نہ تھینکیوں،،
خیر گھر آگئے آکر اپنا جبہ اتار کر پاجامہ اور شورٹ سلیف بنیان میں کچن میں بیٹھ گئے کچن الحمدللہ اتنا کشادہ ہے کہ بیگ وقت چارپانچ لوگ کھانا کھاسکتے ہیں،، پھر زوجہ نے میاں مزدور کے ماتھے سے پسینہ صاف کیا ، جبکہ ہم نے کوئی پہاڑ کھودا بھی نہیں ، اے سی والی گاڑی میں گئے ،، اےسی والی مسجد میں اچھا خاصا وقت گزارا، اےسی والی گاڑی میں واپس مسجد کی پارکنگ بھی سائے والی اور گھر کے نیچے گراؤنڈ فلور الاؤٹڈ پارکنگ بھی سائے والی تو پسینہ نکلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،، بس پیار میں بیچاری قربان ہے جلدی جلدی فرچ میں پہلے سے رکھا ہوقورمہ نکالا،، نان نکالے مائیکروویو میں گرم کیا اور گرما گرم پیش کیا ہم کھارہے وہ چائے بنارہی تھی کھانے کے بعد چائے پی پھر تھوڑی دیر بچوں کے ساتھ بیٹھے بچوں کو کہا کہ سورہ کہف پڑھو، پھر ہم نے بستر پکڑ لی اور عصر تک سوتے رہے،، انتھی۔

ثم الحمدللہ
 
12193722_990709044304282_8248371519757342975_n.jpg


بہت مذیدار بنی تھی سوچا ریسیپی کے ساتھ شئر کردیں
 
دوپہر میں آفس میس کا وائٹ چکن قورمہ کھایا۔
شام کی چائے کے لئے بیگم نے براؤنیز تیار کر لئے ہیں، بس گھر پہنچتے ہی پہلا کام براؤنیز سے انصاف ہو گا۔
 

x boy

محفلین
بسم اللہ
کل رات آلو پالگ، بھیڈی پراؤن کری کونٹینینٹال اسٹائل قصواء باسمتی لونگ گرین رائس۔
الحمدللہ
 
Top