آج کی تصویر - 2

جاسمن

لائبریرین
1794760_681489001897402_2450881039868434043_n.jpg
ہم سُنّی، شیّعہ، دیو بند، اہلِ حدیث، بریلوی وغیرہ بھی تو نہیں ہیں۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
حسِین ترین۔
چوں چوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں
چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں
میں ننّھا سا چُوزہ ہوں
مُرغی میری امّی ہے
میں امّی کا بیٹا ہُوں
چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں
چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں
جب بھی کھانا کھاؤ تُم
دانہ مُجھے کھِلاؤ تُم
پھِر میں گانا گاؤں گا
سب کو ناچ دِکھاؤں گا
دیکھو میں ناچُوں گا یُوں
چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں
چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں
ننھّے بچو دوڑ کے آؤ
بات میری اِک تُم سُن جاؤ
تُم کرتے ہو غُو ں غُوں غُوں
میں کرتا ہوں چُوں چُوں چُوں
چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں
چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں چُوں
 

x boy

محفلین
ہم سُنّی، شیّعہ، دیو بند، اہلِ حدیث، بریلوی وغیرہ بھی تو نہیں ہیں۔۔۔

بالکل
صرف نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت اور بہترین امت اور طریقہ بھی انہی کا جس کو صحابہ کرام اجمعین نے عمل کرکے دکھایا
تینوں قرون کے طریقے،
نیکی صرف اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی
اطاعت کا نام ہے
صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے کہ تین افراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر تشریف لائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں موجود نہ تھے ۔ انہوں نے پردے کے پیچھے سے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی عبادت کے بارے میں پوچھا ، ان کی خواہش تھی کہ ہماری رات کی عبادت اس کا طریقہ اور اس کا وقت بھی نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے طریقہ اور وقت کے مطابق ہو ، بالکل ویسے کریں جیسے اللہ کے پیغمبر کیا کرتے تھے ۔
حدیث کے الفاظ ہیں : فلما اخبروا تقالوھا
جب انہیں پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عبادت کے بارے میں بتلایا گیا تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کو تھوڑا سمجھا ۔ پھر خود ہی کہا کہ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام تو وہ برگزیدہ ہستی ہیں جن کے اللہ تعالیٰ نے تمام گناہ معاف کر دئیے ہیں اور ہم چونکہ گناہ گار ہیں لہٰذا ہمیں آپ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئیے ۔ چنانچہ تینوں نے کھڑے کھڑے عزم کر لیا ۔

ایک نے کہا میں آج کے بعد رات کو کبھی نہیں سوؤں گا بلکہ پوری رات اللہ کی عبادت کرنے میں گزاروں گا ۔
دوسرے نے کہا میں آج کے بعد ہمیشہ روزے رکھوں گا اور کبھی افطار نہ کروں گا ۔
تیسرے نے کہا میں آج کے بعد اپنے گھر نہیں جاؤنگا اپنے گھر بار اور اہل و عیال سے علیحدہ ہو جاؤں گا تا کہ ہمہ وقت مسجد میں رہوں ۔ چنانچہ تینوں یہ بات کہہ کر چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد نبی علیہ الصلوٰۃ والتسلیم تشریف لے آئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ تین افراد آئے تھے اور انہوں نے یوں عزم ظاہر کیا ۔
جب امام الانبیاءنے یہ بات سنی تو حدیث کے الفاظ ہیں : فاحمر وجہ النبی کانما فقع علی وجھہ حب الرمان ” نبی علیہ السلام کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا یوں لگتا تھا گویا سرخ انار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر نچوڑ دیا گیا ہے اتنے غصے کا اظہار فرمایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں کو بلا کر پوچھا کہ تم نے یہ کیا بات کی ؟ کیا کرنے کا ارادہ کیا ؟ پھر نبی علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے اپنا عمل بتایا کہ میں تو رات کو سوتا بھی ہوں اور جاگتا بھی ہوں ، نفلی روزے رکھتا بھی ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں اور میرا گھر بار ہے اور میری بیویاں ہیں ۔ میں انہیں وقت بھی دیتا ہوں اور اللہ کے گھر میں بھی آتا ہوں ۔ یہ میرا طریقہ اور سنت ہے جس نے میرے اس طریقے سے اعراض کیا اس کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے ۔ یعنی جس نے اپنے طریقے پر چلتے ہوئے پوری پوری رات قیام کیا ۔ زمانے بھر کے روزے رکھے اور پوری عمر مسجد میں گزار دی اس کا میرے دین سے میری جماعت سے میری امت سے کوئی تعلق نہ ہو گا ۔ وہ دین اسلام سے خارج ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نیکی محنت کا نام نہیں بلکہ اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا نام نیکی ہے ۔ ایک عمل اس وقت تک ” عمل صالح نہیں ہو سکتا جب تک اس کی تائید اور تصدیق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ فرمادیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے عمل کو بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رد کر دیا ۔ کیونکہ وہ عمل اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور منہج کے خلاف تھا ۔ یاد رہے کہ کوئی راستہ بظاہر کتنا ہی اچھا لگتا ہو اس وقت تک اس کو اپنانا جائز نہیں جب تک اس کی تصدیق و تائید محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ فرمادیں



امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا فیصلہ کن قول
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو باتیں اگر کوئی شخص پہچان لے تو اس نے پورے دین کو پہچان لیا ۔ پورا دین اس کے پاس محفوظ ہوگیا ۔ ایک یہ کہ عبادت کس کی کرنی ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے صرف اللہ تعالیٰ کی ، کسی حجر و شجر کی نہیں ، قبے اور مزار کی نہیں اور نہ ہی کسی نبی ، ولی اور فرشتے کی ۔ دوسرا یہ کہ کس طرح کرنی ہے ؟ جیسے اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ۔ پس جو شخص ان دو باتوں کو پہچان لے اس نے سارے دین کو پہچان لیا اور یہ پورے دین کی اساس و بنیاد ہے ۔ اس لئے ہمیں اپنا عقیدہ ، عمل ، منہج ، معیشت و معاشرت ، سیاست سمیت دیگر تمام امور اللہ کے رسول کے طریقے کے مطابق بنانا ہوں گے تب اللہ رب العالمین انہیں شرف قبولیت سے نوازیں گے ۔ بصورت دیگر تمام اعمال ، عبادتیں اور ریاضتیں برباد ہو جائیں گی اور کسی عمل کا فائدہ نہ ہو گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ۔
ھل اتاک حدیث الغاشیۃ وجوہ یومئذ خاشعۃ عاملۃ ناصبۃ تصلیٰ ناراً حامیۃ ( الغاشیۃ : 1-4 )
قیامت کے دن بہت سے چہرے ذلیل و رسوا ہونگے ۔ اس لئے نہیں کہ وہ عمل نہیں کرتے تھے ، محبت اور کوشش نہیں کرتے تھے بلکہ عمل کرتے تھے اور بہت زیادہ کرتے تھے عمل کرتے کرتے تھک جایا کرتے تھے لیکن یہ دھکتی ہوئی جہنم کی آگ کا لقمہ بن جائیں گے ۔ بے تحاشا عمل کرنے والے محنتیں اور ریاضتیں کرنے والے ، صبح و شام سفر کرنے والے جہنم کی آگ کا ایندھن بنیں گے ۔ کیوں ! اس لئے کہ ان کا عمل اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور طریقے کے مطابق نہ تھا ۔ قرآن و حدیث کے مطابق نہ تھا ۔ اگر عمل سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہو اور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم فیصلہ کو بلا جھجک اور بلا چوں و چراں تسلیم کر لیا جائے تو یہی کامیابی ہے اور یہی ایمان ہے ۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے عقیدے ، عمل اور منہج کو کتاب و سنت کے مطابق بنا دے ۔ تا کہ ہم قرآن و حدیث کو ہی اپنا مرکز اطاعت ٹھہرا لیں ۔ ( آمین )۔
 

x boy

محفلین
ممبئی کا لویریا پوائنٹ جہاں ہر روز سیکڑوں خاندان کی عزت کچرا ہوا کرتا ہے یعنی عورت کی وہ آزادی جو سیکولر جسکی ڈھول پیٹتے ہیں خود ملاخظہ کریں
کہ کوئی بھائی، کوئی باپ یا کوئی سگا رشتہ دار یہ منظر اپنے سگوں کے ساتھ ہوتے ہوئے دیکھ سکے گا۔
1661788_272357576259353_8727900712305181613_n.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
ممبئی کا لویریا پوائنٹ جہاں ہر روز سیکڑوں خاندان کی عزت کچرا ہوا کرتا ہے یعنی عورت کی وہ آزادی جو سیکولر جسکی ڈھول پیٹتے ہیں خود ملاخظہ کریں
کہ کوئی بھائی، کوئی باپ یا کوئی سگا رشتہ دار یہ منظر اپنے سگوں کے ساتھ ہوتے ہوئے دیکھ سکے گا۔
1661788_272357576259353_8727900712305181613_n.jpg
وارننگ: گرافک کنٹنٹس
عورت کی غلامی کے نام لیوا، عالم اسلام کے نامور پیشوا ملک سعودی عرب کے انتہائی "نیک طنیت" مسلمان اپنی مسلمان "خواتین" کی کتنی عزت کرتے ہیں، یہ دیکھئے۔ شاید کوئی بھائی، کوئی باپ یا کوئی سگا رشتہ دار یہ منظر اپنے سگوں کے ساتھ ہوتا لازمی دیکھ سکے گا
 
ہم سُنّی، شیّعہ، دیو بند، اہلِ حدیث، بریلوی وغیرہ بھی تو نہیں ہیں۔۔۔
ہم شاید۔۔۔شاید۔۔ جز وقتی (پارٹ ٹائم) مسلمان ہیں۔ جہاں کسی کو مسلکی، فقہی اعتبار سے نیچا دیکھانا یا کم فہم مسلمان ثا بت کرنے کی ضرورت ہوئی وہاں ایک دم خلفائے راشدین اور صحابہ اکرام اجمعین کے دور کے مسلمان بن گئے جہاں کہیں خود ضرورت پڑ گئی، دل نا مانا وہاں سیکولر ۔ :)
 

x boy

محفلین
وارننگ: گرافک کنٹنٹس
عورت کی غلامی کے نام لیوا، عالم اسلام کے نامور پیشوا ملک سعودی عرب کے انتہائی "نیک طنیت" مسلمان اپنی مسلمان "خواتین" کی کتنی عزت کرتے ہیں، یہ دیکھئے۔ شاید کوئی بھائی، کوئی باپ یا کوئی سگا رشتہ دار یہ منظر اپنے سگوں کے ساتھ ہوتا لازمی دیکھ سکے گا

کیوں آپ چن چن کر حرمین کو بدنام کرنے والے ویڈیوں یا تصویریں لاتے ہیں
اگر ایسا کچھ ہورہا ہے تو سعودی میں جو بھائی رہتے ہیں ان سے دریافت کریں
میں نے جو پکچر لگائی ہے اس کے بارہ میں بتانے والے میرے قریب ممبئی کے
بہت سے لوگ ہیں جو میرے اسٹاف ہیں اور اس حقیقت سے وہ انکار نہیں کرتے
بلکہ کہتے ہیں کہ بہت گندا ماحول ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
کیوں آپ چن چن کر حرمین کو بدنام کرنے والے ویڈیوں یا تصویریں لاتے ہیں
اگر ایسا کچھ ہورہا ہے تو سعودی میں جو بھائی رہتے ہیں ان سے دریافت کریں
میں نے جو پکچر لگائی ہے اس کے بارہ میں بتانے والے میرے قریب ممبئی کے
بہت سے لوگ ہیں جو میرے اسٹاف ہیں اور اس حقیقت سے وہ انکار نہیں کرتے
بلکہ کہتے ہیں کہ بہت گندا ماحول ہے
میں نے حرمین کے بارے کچھ کہا؟ ایسے جھوٹ نہیں بولنا چاہئے۔ یا تو آپ حلفیہ یہ کہہ دیں کہ یہ وڈیو جھوٹ ہے اور پورے سعودی عرب میں کبھی ایسا نہیں ہوا، میں اپنے تبصرے واپس لے لوں گا
دوسری بات یہ ہے کہ انڈیا میں ایک ارب کے لگ بھگ انسان رہتے ہیں، بے شمار شہر ہیں، آپ اگر انہیں ایک تصویر کی مدد سے ڈیفائن کر رہے ہیں تو ظاہر ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ایک تصویر یا ایک وڈیو سے ڈیفائن کیا جا سکتا ہے نا؟
 
وارننگ: گرافک کنٹنٹس
عورت کی غلامی کے نام لیوا، عالم اسلام کے نامور پیشوا ملک سعودی عرب کے انتہائی "نیک طنیت" مسلمان اپنی مسلمان "خواتین" کی کتنی عزت کرتے ہیں، یہ دیکھئے۔ شاید کوئی بھائی، کوئی باپ یا کوئی سگا رشتہ دار یہ منظر اپنے سگوں کے ساتھ ہوتا لازمی دیکھ سکے گا
قیصرانی بھائی یو ٹیوب ہمارے ہاں بلاک ہے برائے مہربانی لنک بھی دے دیا کریں
 
Top