آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
سورہ نور
يَآ اَيُّ۔هَا الَّ۔ذِيْنَ اٰمَنُ۔وْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتًا غَيْ۔رَ بُيُوْتِكُمْ حَتّ۔ٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَتُسَلِّمُوْا عَلٰٓى اَهْلِهَا ۚ ذٰلِكُمْ خَيْ۔رٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ (27)

اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا اور کسی کے گھروں میں نہ جایا کرو جب تک اجازت نہ لے لو اور گھر والوں پر سلام نہ کرلو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کیے ۔ ( مگر ) تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو ۔
( ٢٧ )
‏[ سورة المؤمنون - Ayat No 78 ]
 

سیما علی

لائبریرین
اور جس دن صور پھونکا جائے گا ، تو آسمانوں اور زمین کے سب رہنے والے گھبرا اٹھیں گے ، سوائے ان کے جنہیں اللہ چاہے گا ، ( ٣٧ ) اور سب اس کے پاس جھکے ہوئے حاضر ہوں گے ۔
‏[ سورة النمل - Ayat No 87 ]
 

سیما علی

لائبریرین
جنت والے جب جھنم والوں سے پوچھیں گے کہ کیا چیز ان کو دوزخ میں لے آئ ہے
‏تو وہ کہیں گے ہم نماز نہیں پڑھتے تھے-
‏سورة مدثر آیت 40 تا 43
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو ، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا آگے بھیجا ہے ۔ اور اللہ سے ڈرو ۔ یقین رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔
‏[ سورة الحشر - Ayat No 18 ]
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو ، اور خریدو فروخت چھوڑ دو ۔ ( ٦ ) یہ تمہارے لیے بہتر ہے ، اگر تم سمجھو ۔
‏[ سورة الجمعہ- Ayat No 9 ]
 

سیما علی

لائبریرین
: ﴿يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قُوْٓا اَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيْكُمْ نَارًا وَّقُوْدُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلٰۗىِٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَآ اَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُوْنَ﴾
(التحریم: 6)

(اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن لوگ اور پتھر ہیں، اس پر سخت دل، بہت مضبوط فرشتے مقرر ہیں، جو اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے جو وہ انہیں حکم دے، اور جو حکم دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں) کی تفسیر بیان فرمائیں؟
 

سیما علی

لائبریرین
‏[ سورة القصص - Ayat No 3 ]
‏ہم ایمان والے لوگوں کے فائدے کے لیے تمہیں موسیٰ اور فرعون کے کچھ حالات ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏[سورة القصص - Ayat No 13]
‏اس طرح ہم نے موسیٰ کو ان کی ماں کے پاس لوٹا دیا ، تاکہ ان کی آنکھ ٹھنڈی رہے ، اور وہ غمگین نہ ہوں ، اور تاکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو تو شمار نہیں کر سکتے اللہ بخشنے والا مہربان ہے-
‏النحل 18 پارہ 14
 

سیما علی

لائبریرین

سورۃ الحجرات

يَآ اَيُّ۔هَا الَّ۔ذِيْنَ اٰمَنُ۔وْا لَا تَ۔رْفَعُ۔وٓا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوْا لَ۔هٝ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُكُمْ وَاَنْ۔تُ۔مْ لَا تَشْعُرُوْنَ (2)
اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور نہ بلند آواز سے رسول سے بات کیا کرو جیسا کہ تم ایک دوسرے سے کیا کرتے ہو کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
اور تم ( اے پیغمبر ) یہ کہو کہ : میرے پروردگار ! ہماری خطائیں بخش دے ، اور رحم فرمادے ، تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔
‏[ سورة المؤمنون - Ayat No 118 ]
 

سیما علی

لائبریرین
اور اللہ نےزمین پر چلنے والے ہر جاندار کوپانی سےپیداکیا ہے.پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں،کچھ وہ ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں،اور کچھ وہ ہیں جو چار ( پاؤں ) پر چلتے ہیں.اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے.یقینااللہ ہربات پر قدرت رکھتا ہے.
‏[سورة النور - Ayat No 45]
 

سیما علی

لائبریرین
اور وہی ہے جس نے اپنی رحمت ( یعنی بارش ) سے پہلے ہوائیں بھیجیں جو ( بارش کی ) خوشخبری لے کر آتی ہیں ، اور ہم نے ہی آسمان سے پاکیزہ پانی اتارا ہے ،
‏[ سورة الفرقان - Ayat No 48 ]
 

سیما علی

لائبریرین
آیۃ الکرسی:"اللہ کےعلاوہ کوئی(سچا)معبود نہیں،وہ ہمیشہ سے زندہ ہے اور تمام کائنات کی تدبیر کرنے والا ہے،اسے نہ اونگھ آتی ہےاور نہ نیند،آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کی ملکیت ہے،کون ہے جو اس کی جناب میں بغیر اس کی اجازت کے کسی کےلئے شفاعت کرے،وہ تمام وہ کچھ جانتا ہےجولوگوں کے سامنے اور ان کے پیچھے ہے،اس کی کرسی کی وسعت آسمانوں اور زمین کو شامل ہے،اور ان کی حفاظت ان پر بھاری نہیں،وہی بلندی اور عظمت والاہے"(البقرہ:255)
 

سیما علی

لائبریرین
﴿بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرۗ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ﴾

’’دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ یہ ذکر (کتاب) ہم نے آپ کی طرف اتارا ہے کہ لوگوں کی جانب جو نازل فرمایا گیا ہے اسے کھول کھول کر بیان کر دیں۔ شاید کہ وہ غور وفکر کریں۔‘‘ (سورة النحل: 44)
 

سیما علی

لائبریرین
اے نبی ! تم اپنی بیویوں،اپنی بیٹیوں اورمسلمانوں کی عورتوں سےکہہ دوکہ وہ اپنی چادریں اپنے(منہ کے)اوپر جھکالیاکریں۔(٤٧)اس طریقےمیں اس بات کی زیادہ توقع ہےکہ وہ پہچان لی جائیں گی ،تو ان کوستایانہیں جائے گا۔(٤٨)اور اللہ بہت بخشنے والا،بڑا مہربان ہے۔
‏الأحزاب-59
 
Top