آج کیا پکائیں؟ ۔ ثمینہ صدیقی

عندلیب

محفلین
آج کیا پکائیں ؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو روزانہ ہر گھر میں پوچھا جاتا ہے اور اس بحث میں خاصا وقت بھی صرف کیا جاتا ہے۔ ویسے تو اس مسئلے کا بہترین حل یہ ہے کہ ہفتہ وار شیڈول بنالیا جائے اور اس کے مطابق کھانا تیار کیا جائے۔ تاہم اکثر و بیشتر ہم اس شیڈول سے اکتا کر کچھ نیا اور منفرد بنانا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں دیکھا جائے تو کھانے،پکانے کی رینج اتنی وسیع ہوچکی ہے کہ اب آپ گھر بیٹھے ٹیلی ویژن اخبار میگزین یا کوکنگ کی کتابوں کے ذریعے نہ صرف دنیا بھر کے مختلف کھانے بناسکتی ہیں بلکہ ان میں انفرادیت پیدا کرکے روز روز کے شیڈول کی بوریت سے بھی بچ سکتی ہیں۔

آپ کی آسانی کے لیے کچھ ایسے ہی آئیڈیاز درج ذیل ہیں جن پر عمل درآمد کرکے آپ اپنے ڈائننگ ٹیبل کی رونق بڑھانے کے علاوہ وقت کی بچت بھی کرسکتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کھانوں میں ورائٹی بھی لاسکتی ہیں۔

عام طور پر کھانے کا دورانیہ سلاد، سوپ، مین کورس جس میں چکن مٹن،مچھلی، دالیں یا سبزی وغیرہ شامل ہیں اور سب سے آخر میں ڈیزرٹ سرو کیے جانے تک محیط ہوتا ہے۔ ان تمام کھانوں کو مختلف طریقوں اور اجزاء کے ردوبدل سے منفرد بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے اپنے ذہن میں ایسے ممالک کی کوزینز کے بارے میں سوچیں جن کی ریسیپیز آپ کو بنانے میں آسان لگتی ہوں اور ان کے اجزاء بھی باآسانی دستیاب ہوں۔ مثال کے طور پر انڈین، ایرانی کشمیری اور افغانی کھانے، آپ اپنے کچن میں موجود اجزاء و مصالحہ جات سے ہی تیار کرسکتی ہیں کیوں کہ ان کے بنیادی غذائی اجزاء تقریبا ایک سے ہیں۔

چائنیز، اٹالین اور تھائی کھانے بنانے کے لیے جو عام اجزاء درکار ہوں، وہ بھی لے کر رکھ لیں مثلا سویا سوس، ٹماٹرسوس کریم، کارن فلور اور سرکہ وغیرہ۔ یہ اشیاء ایک بار خرید کر کئی مرتبہ استعمال کرسکتی ہیں اور اس سے بھی با سہولت ہوگا اگر آپ خود گھر پر ہی کچھ چیزیں تیار کرلیں۔ ٹماٹو کیچپ اور چلی سوس وغیرہ بہت آسانی سے گھر میں تیار کیے جاسکتے ہیں۔

اگر آپ ہفتے میں ایک دن کشمیری کھانا، دوسرے دن چائنیز کھانا اور تیسرے دن اٹالین کھانا ٹرائی کریں تو خود آپ کو ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ خوشی بھی محسوس ہوگی۔ ایسا کرنا کچھ مشکل بھی نہیں ہے۔ مثال کے طور ر اگر آپ سلاد بنا رہی ہیں تو ایک دن رشین سیلڈ پھر گرین سیلڈ اور تیسرے دن فروٹ سیلڈ تیار کرلیں۔ کبھی کبھار اس میں کریم یا مایونیز بھی شامل کرلیں تو ہر روز آپ کے دسترخوان پر مختلف سلاد موجود ہوگا۔ سلاد میں موسمی پھل اور ڈرائی فروٹ بھی ٹرائی کرسکتی ہیں۔

سوپ بنانے کے لیے بھی آپ ادل بدل کر چکن، سبزیوں، دالوں، انڈوں اور مٹن کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ یوں ہر بار نئے ذائقے ک سوپ تیار کیا جاسکتا ہے۔

سبزی بنانے کے لیے آپ مختلف طریقے آزماسکتی ہیں۔ کچھ اجزاء کے ردوبدل سے یا پکانے کے مختلف انداز مثلا ابال کریا فرائی کرکے پکانے سے ذائقے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ سبزیاں اگر دم یا سٹیم دے کر بھی پکائی جائیں تو ان کے ذائقے میں خاطر خواہ تبدیلی لاجاسکتی ہے۔
مٹن ور چکن کو بھی اجزاء کے ردو بدل سے مختلف ذائقہ دیا جاسکتا ہے۔ ان میں مختلف ہربز اور مصالحہ جات کے استعمال سے ذائقے اور خوشبو کو اور بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ میری نیشن کے کئی طریقے ہیں، ہر مرتبہ گوشت کی تیاری کے لیے نیا طریقہ اور نئے اجزاء استعمال کریں، تاکہ ہمیشہ ایک سا ذائقہ محسوس نہ ہو۔

ذیزرٹ اور میٹھے کے طور پر نہ صرف بہت سی ڈشز بنائی جاسکتی ہیں بلکہ ان میں ڈارئی فروٹس اور پھلوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آج کل بازار میں بنے بنائے میٹھے بھی دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف دنوں میں آپ کسٹرڈ،ٹرائفل، ماؤز اور سمودی وغیرہ بنا سکتی ہیں۔

گھر میں نوڈلز،دلیا، پاستا وغیرہ کے پیکٹ لے کر ضرور رکھیں۔ دوپہر یا شام کے وقت اگر تھکان یا کسی وجہ سے آپ کھانا بنانے کے موڈ میں نہیں ہیں تو بہت آسانی سے یہ چیزیں تیار کرسکتی ہیں۔

گھر میں جو کھانا کسی وجہ سے بچ جاتا ہے اسے فریج میں محفوظ کرلیں۔ مثلا رات کا بچا ہوا چکن یا سبزی صبح سینڈوچز میں استعمال کریں یا پھر دوپہر میں چاول بنا کر ان کے ساتھ سرو کریں۔

یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آج کیا پکایا جائے آپ گھر کے تمام افراد سے الگ الگ دنوں میں رائے لے سکتی ہیں، اس طرح سے نہ صرف سب کی پسند کا کھانا بنتا رہے گا بلکہ کھانے میں ورائٹی بھی پیدا ہوگی۔

مختلف پھلوں اور ان کے جوسز سے مزیدار ڈرنکس بنائے جاسکتے ہیں۔ مثلا سیب اور کیلے کا شیک، آم اور آڑو کا شیک۔ اسی طرح مختلف جوسز مکس کرکے کاک ٹیل تیار کرسکتی ہیں۔

کھانا بنانا بلا شبہ روزمرہ کا معمول ہے لہذا اس میں آئے دن ورائٹی لانا بھی تھوڑا وقت طلب کام ہے تاہم ایک مرتبہ اگر آپ مہینے کے کچھ خاص کر چھٹی کے دن کے لیے شیڈول بنالیں تو یہ طے کرنے میں آپ کا بہت سا وقت بچ جائے گا کہ پکایا کیا جائے۔

آج کل جدید دور میں مائیکرو وویو اور اوون کے ذریعے باآسانی کھانے کو گرل اور بیک کیا جاسکتا ہے۔ لہذا اگر آپ بہت مصروف زندگی گزار رہی ہیں تو کم وقت میں مزیدار کھانا تیار کرسکتی ہیں۔
 

نظام الدین

محفلین
آج کیا پکائیں؟

ہماری زندگی کا اہم سوال جو ہر روز نئے فارمولے سے حل کرنا پڑتا ہے.....
ہر گھر میں روز یہ مسئلہ ضرور ایک دفعہ چھڑتا ہے کہ آج کیا پکانا ہے یا آج کیا پکائیں؟ کوئی کچھ کہتا ہے توکوئی کچھ ہر گھر میں ایک ایسا بچہ ضرور ہوتا ہے جسے کچھ بھی پسند نہیں ہوتا یعنی کچھ بھی پکا لو اسے رونا ہی ہوتا ہپے کہ یہ کیا پکا لیا ہے یا مجھے یہ نہیں کھانا مجھے تو یہ کھانا تھا اور اگر اس ساے پوچھ لیا جائے کہ چلو تم ہی بتا دو کہ کیا پکائیں تو وہ سوائے رونے کے کچھ نہیں بتاتا۔
 

x boy

محفلین
جزاک اللہ
ایسا لگ رہا ہے گھر میں ہوں ناشتے کے وقت زوجہ سوال کررہی ہیں کہ آج کیا پکاؤ، گھر میں پراؤن ہے ، ہول چکن ہے، ٹینڈر چکن بریسٹ ہے، اسکوئڈ ہے دال ہے فلاح طرح کی سبزی ہے چنے ہیں، دہی ہے بیف ہے مٹن ہے فش ہے انڈے ہیں، اٹالین نوڈلز ہے، پاسٹہ ہے سارے مصالحے ہیں تو آج کیا پکایا جائے
میرا جواب یہ رہتا ہے کچھ بھی پکالو، پھر سوال نہیں آپ بتائے میری سمجھ میں نہیں آرہا، پھر میں کہتا ہوں یہ کرلو، وہ کہتی نہیں ایسا کرتی ہوں تو میں کہتا ہوں تو پھر مجھ مشورہ کیوں مانگا، وہ کہتی وہ تو میں پوچھونگی لیکن ہوگا وہی جو میں چاہونگی۔۔:):):)
 
Top