آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بی بی پہلے بھی کہا ہے اور پھر کہہ رہا ہوں، ذرا ٹِک کر اپنا علاج کروا لو، ایسا نہ ہو کسی دن انا للہ ہو جاؤ۔ یہ روز روز کا سر درد اچھی بات نہیں ہے۔

اگر ہو بھی جاؤں گی تو میرے جانے سے کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا:)
ویسے میرا نام بی بی نہیں ہے اور سر درد بخار کی وجہ سے تھا، گلہ خراب ہو گیا تھا اس لیے بخار بھی ہو گیا÷
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت بہتر ہے لالہ۔ رات کو ڈاکٹر کے پاس گئی تھی۔ انجکشن لگوایا دوا بھی لی اس لئے اب کافی ٹھیک ہوگئی ہوں۔ ورنہ کل تو اس وقت بخار کی وجہ سے اٹھا ہی نہیں جا رہا تھا۔
البتہ گلہ خراب ہے اس لئے کھانسی ابھی بھی ہے:(
 
ہاں ہمیں خبر ملی تھی کہ آپ اور چھوٹی پری دونوں کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹر کے پاس گئی ہیں۔ خیر موسمی اثرات سے بچنے کوشش کیا کریں اور ہاں کھانسی کے لئے کاڑھا ستعمال کریں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
آج بھی دفتر سے چھٹی ماری ہوئی ہے۔ آدھا دن تو سونے میں گزرا۔ ابھی ناشتہ اور دوپہر کا کھانا اکٹھا ہی ہو گا۔
 

میم نون

محفلین
میں تو کام پر ہی ہوں،

یہ شمشماد بھائی پتہ نہیں کیسے اتنی چھٹیاں لے لیتے ہیں، ہمیں بھی کوئی گر بتائیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
ہاں نوید بھائی، یہ پھٹ جاتے ہیں، جیسے بچے سکول سے پھٹ جاتے ہیں وہ بھی دیدہ دلیری سے :)
 

شمشاد

لائبریرین
بات یہ ہے کہ میری پچھلے سال کی چھٹیاں پڑی ہوئی تھیں۔ دفتر والے کہنے لگے کہ چھٹیاں لے لیں نہیں تو ضائع ہو جائیں گی۔ تو میں نے سوچا کیوں نہ چھٹیاں لیکر خاتون خانہ کے ساتھ مل کر گھر کے کچھ کام نپٹا لیے جائیں۔
 

میم نون

محفلین
کافی مصروف،
دراصل سال کی شروعات ہے تو کام پر کافی مصروفیات ہیں، اورکم ازکم دو ہفتے ایسا ہی چلتا رہے گا :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top