آج ایک لازم نیکی کرنی ہے نیکی کر فورم میں ڈال

پپو

محفلین
تما م بھائیوں اور بہنوں سے گذارش ہے کہ وہ آج کوئی ایسی نیکی کریں جو دوسروں کے لیے تحریک کا باعث بنے اور اسے اس فورم پر بیان بھی کریں یعنی نیکی کر فورم میں ڈال مثلا میں نے آج ایک بوڑھے آدمی کو منزل تک پہنچایا
 
چاند بابو

محفلین
لو جی ہم پھر آ گئے۔
بھئی ضروری نہیں کہ تمام نیکیاں یہاں لکھی جائیں۔ لیکن کچھ ایسی جن سے دوسروں کو تحریک ملے وہ تو ضرور ہونی چاہیں۔ اور میری آج کی نیکی یہی ہے کہ میں نے آپ لوگوں کو نیکی کی بات کرنے اور اسے پھیلانے کی ترغیب دلائی۔
پپو ویسے اچھا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے چاند بابو کی بات سے اتفاق ہے۔ کچھ نیکیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنے تک محدود رہتی ہیں اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جن کے بتانے سے دوسرے کو بھی نیکی کی تحریک ملتی ہے۔ مثلاً راستے میں پڑا ہوا پتھر ہٹا دینا، کسی کو کوئی اچھی بات سکھا دینا۔ یہ بھی تو نیکی ہے۔
میں نے آج اپنے ایک ساتھی کو ایم ایس ورڈ استعمال کرنے میں اس کی مدد کی تھی۔ اب معلوم نہیں یہ نیکی ہے کہ نہیں۔
 
بلال

شمشاد بھائی میرے علم کے مطابق تو جو آپ نے کیا وہ نیکی نہیں بلکہ بہت بڑی نیکی ہے کسی کو علم دینا یا کسی کی مدد کرنا بہت بڑی نیکیوں میں شامل ہوتا ہے۔۔۔ واللہ عالم
مجھے نہیں یاد کہ میں نے آج کوئی نیکی کی بھی ہے یا نہیں لیکن دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو بہت بہت نیکیاں کرنے کی توفیق دے۔۔
 
چاند بابو

محفلین
السلام علیکم۔
یہ ریڈیو چاند بابو ہے۔
اب آپ چاند بابوسے نیکیاں سنئے۔
دیکھو جی مزاق نہیں۔ لیکن ہے یہ نیکی ہی۔
آج سارا دن آفس میں دل لگا کر پوری ایمان داری سے کام کیا۔ کام چوری نہیں کی۔ ہے نہ نیکی۔
اس کے ساتھ ہی نیکیاں ختم ہوئیں۔ ملتے ہیں اگلے بلٹن میں کچھ نئی نیکیوں کے ساتھ تب تک کے لئے اللہ حافظ۔
شب بخیر
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ریڈیو چاند بابو پر صرف نیکیوں کا ہی بلیٹن نشر ہوتا ہے یا اور بھی پروگرام آتے ہیں؟
 
فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم

میں نے کوئی نیکی ھمممممممممممممممممم سارا دن میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شائد کوئی ہوگئی ہوں

البتہ مجھے یاد نہیں پڑتا

آج کہ دن کہ لیے معذرت
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام۔ کہو فرذوق کیسے ہو اور کہاں ہو؟
تمہارا اردو محفل میں آنا اور ہم سب کا خوش ہونا اور پھر تمہارا سلام کرنا، یہ بھی تو نیکی ہی ہے۔
 
پپو

محفلین
میرا نہیں خیال جو نیکی کرے گا وہ یہاں بیان کرے گا مطلب میری سوچ کے مطابق نیکی بتانے سے نیکی نہیں رہتی
جناب آپ کا بہت شکریہ آپ نے اس نا چیز کی تحریر پر نظر ڈالی مگر میرے محترم یہاں نیکیوں کی تشہیر کرنا مقصد نہیں ہے مقصد صرف اتنا ہے ہم سارا دن بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتوں کوغیر اہم سمجھ کر نظر انداز کر جاتے مقصد ان کی طرف توجہ دلانا ہے اور اسے معاشرہ میں رواج دینا ہے شائد اس طرح ہمارے رویوں میں کوئی مثبت تبدیلی آ جائے
 
چاند بابو

محفلین
یہ ریڈیو چاند بابو پر صرف نیکیوں کا ہی بلیٹن نشر ہوتا ہے یا اور بھی پروگرام آتے ہیں؟

السلام علیکم۔
یہ ریڈیو چاند بابو ہے۔
اب آپ چاند بابو سے نیکیوں کے علاوہ کچھ سنئے۔
ارے نہیں شمشاد بھائی جی یہ ریڈیو تو باتیں بھی کرتا ہے کوئی ملے بھی تو نہ!
کیوں کہ یہاں صرف نیکیاں ہی بتانی تھیں اس لئے نیکیاں بتا کر بند کر دیا اب آپ نے کہا ہے تو بتائیے گانے لگا دوں یا پھر کوئی سیاسی بحث شروع کردوں۔
آپ کی کال کا انتظار رہے گا۔ ملتے ہیں کسی اور دن اسی جگہ کسی اور وقت۔
تب تک کے لئے اللہ حافظ۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کیا آپ ایک ہی زمرہ لے کر بیٹھ گئے ہیں۔ بھائی چاند بابو اور بھی بہت سارے زمرے ہیں۔ ادھر بھی تو آئیں۔
 
سارہ خان

محفلین
میں نے آج بہت ساری نیکیاں کی ۔۔ صبح اٹھ کر سب کے لئے چائے بنائی ۔۔ پھر صفائی کرنے والی لڑکی کی آج چھٹی تھی تو اس کا کام بھی میں نے کیا۔۔ پھر ابو کی فرمائش پر فش پلاؤ بنایا ۔۔ جو کہ سب کو پسند آیا اور تعریف بھی ہوئی ۔۔ اس لئے میرا موڈ اچھا ہے اور ایسی اور بھی کئی نیکیاں کرنے کی امید ہے آج ۔۔;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ اس کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

شمشاد صاحب میں‌مایوس نہیں‌ ہوں لیکن میرے پیغام کا مقصد تھا کہ اپنی نیکیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے کی بجائے، اپنے گناہوں کا بھی احتساب کرنا چاہیے-
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل کرنا چاہیے بلکہ پہلے یہی کام کرنا چاہیے۔ میرا لکھنے کا مقصد واللہ آپ کی دل آزاری نہیں تھا۔
 
پپو

محفلین
میں نے آج بہت ساری نیکیاں کی ۔۔ صبح اٹھ کر سب کے لئے چائے بنائی ۔۔ پھر صفائی کرنے والی لڑکی کی آج چھٹی تھی تو اس کا کام بھی میں نے کیا۔۔ پھر ابو کی فرمائش پر فش پلاؤ بنایا ۔۔ جو کہ سب کو پسند آیا اور تعریف بھی ہوئی ۔۔ اس لئے میرا موڈ اچھا ہے اور ایسی اور بھی کئی نیکیاں کرنے کی امید ہے آج ۔۔;)
بہن جی کیا یہ روٹین ورک ہے یا آج پوسٹ لگانے کے لیے سب کچھ کیا ہماری خواتین تو یہ نیکیاں روزانہ کرتی ہیں
 
Top