آج آپ نے قابل ذکر کیا کارنامہ انجام دیا؟

شمشاد

لائبریرین
میرا آج کا کارنامہ یہ ہے کہ میں کوفتے قیمہ پکایا ہے۔

اب یہ نہ پوچھیے گا کہ یہ کارنامہ ہم نے کیسے انجام دیا۔
 
فہیم

لائبریرین
آج ہم نے اپنے بال کوئی 85 سے 90 فیصد چھوٹے کرالیے ہیں۔

بس یوں سمجھیں کہ
ایسے سے
imagesCAHZ96X8.jpg

ایسے ہوگئے ہیں
show_image_NpAdvSinglePhoto.php
 
فہیم

لائبریرین
بس اب اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ خدانخواستہ ہمارے سر میں جوئیں ہوچلی تھیں:grin:
اللہ کا کرم ہے کہ ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بس اب اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ خدانخواستہ ہمارے سر میں جوئیں ہوچلی تھیں:grin:
اللہ کا کرم ہے کہ ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا۔
ارے واہ کیا بات ہے تو پھر تصویر دیکھائیں نا یا فیس بک پر جانا پڑے گا ویسے کسی زمانے میں مجھے بھی بہت شوق تھا لمبے بالوں کا
 
فہیم

لائبریرین
ارے واہ کیا بات ہے تو پھر تصویر دیکھائیں نا یا فیس بک پر جانا پڑے گا ویسے کسی زمانے میں مجھے بھی بہت شوق تھا لمبے بالوں کا

تو پھر رکھے کہ نہیں لمبے بال۔
اور ہم نے آج کوئی تصویر لی ہی نہیں ان بالوں میں۔
اس لیے فیس بک پر جانا بھی بیکار ہوگا۔
ویسے کل دیکھیں شاید لے لیں ایک آدھ تصویر :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تو پھر رکھے کہ نہیں لمبے بال۔
اور ہم نے آج کوئی تصویر لی ہی نہیں ان بالوں میں۔
اس لیے فیس بک پر جانا بھی بیکار ہوگا۔
ویسے کل دیکھیں شاید لے لیں ایک آدھ تصویر :)
میں نے بھی رکھے تھے لمبے بال لیکن گھر والوں کی وجہ سے کٹوا دیے
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی ایک کارنامہ انجام دیا ہے کہ فرنچ ٹوسٹ بنائے ہیں، اور اس کے بعد کا کارنامہ یہ ہے کہ وہی فرنچ ٹوسٹ کھا بھی رہا ہوں۔ :applause:
 
فہیم

لائبریرین
ابھی ایک کارنامہ انجام دیا ہے کہ فرنچ ٹوسٹ بنائے ہیں، اور اس کے بعد کا کارنامہ یہ ہے کہ وہی فرنچ ٹوسٹ کھا بھی رہا ہوں۔ :applause:

یعنی آپ کے بنائے گئے فرنچ ٹوسٹ کچھ ایسے بنتے ہیں کہ،
ان کو کھا لینا کسی کارنامے سے کم نہیں :)
 
عسکری

معطل
500 کلو میٹر گاڑی چلائی اور راستے میں پولیس سے ملاقات میں چالان ہوتے ہوتے بچا کیونکہ ہم مست ہو کر لائیٹیں آف کیے جا رہے تھے :mrgreen:
 
عسکری

معطل
میں کل وہاں گیا تھا رات کو پہنچا تھا آج وہاں سے آ کر تھوڑا اور کام گیا تھا اس طرح 500 پورا ہو گیا ھھھھھ
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں پانچ سو کلومیٹر گاڑی چلانا صرف چار گھنٹے کی تو بات ہے۔

کوئی اور کارنامہ بتاؤ۔
 
Top