آئی پی مانیٹرنگ

راج

محفلین
میں اردو محفل برابر استعمال کرتا آرہا ہوں- اور روز ہر پوسٹ کو دیکھتا اور جواب دیتا آیا ہوں- مگر اب میرے لیے کچھ مشکل ہو رہی ہے روز اردو فورم پر آنا یا یہ کہیں کہ کسی بھی سائٹ پر جانا- کبھی کبھی کا مسئلہ نہیں ہے مگر روز نہیں ہو سکتا - اور یہی میرا سوال بھی ہے- کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے-

مسئلہ :
میرے آفس میں اب آفس کے سرور کے ذریعے مونیٹرنگ ہو رہی ہے کون کتنا نیٹ استعمال کرتا ہے- سب کے آئی پی کے ذریعے اس کی ہر حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے- پھر وہ رپورٹ بنا کر باس کو پیش کر رہے ہیں اور میرا نمبر بالکل سرفہرست ہے نیٹ استعمال کرنے میں-

حل:
اب اس کا کیا حل ہو سکتا ہے کہ میں نیٹ استعمال کروں اور سرور پر پتا نہ چلے- یعنی مونیٹرنگ نہ ہو سکے-
ورنہ میں تو اردو محفل ہی نہیں اور بھی بہت سی کام کی سائٹس پر نہیں جاسکوں گا- اور نہ ہی میل چیک کر سکوں گا-
کیا اس کا کوئی راستہ ہے کہ میں مانیٹرنگ سے بچ سکوں-
 

دوست

محفلین
سیکیور ایچ ٹی ٹی پی شاید اس کا کوئی حل بن سکے۔ لیکن وہ تو شاید سائٹ براؤزنگ کے لیے ہوتا ہے صرف۔
 
Top