آئی-ٹی خبرنامہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ تمام لوگ جو آئی فون کے خود ساختہ میپس سے تنگ آچکے ہیں۔ انکے لیئے اک اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے آئی-او-ایس کے لیئے میپس مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گوگل اور ایپل کے نمائندوں کی طرف سے تائید ابھی التواء کا شکار ہے۔

تصدیقی ربط
 
زبیر مرزا

محفلین
بھئی ہم تو سادہ اور سستا سا موبائل فون استعمال کرتے ہیں (وہ بھی بہت کم ) :)
لہذا اس خوشخبری سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا
 
کھوکھر

محفلین
وہ تمام لوگ جو آئی فون کے خود ساختہ میپس سے تنگ آچکے ہیں۔ انکے لیئے اک اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے آئی-او-ایس کے لیئے میپس مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گوگل اور ایپل کے نمائندوں کی طرف سے تائید ابھی التواء کا شکار ہے۔

تصدیقی ربط
خود ساختہ سے کیا مراد میرے آئی فون میں تو گوگل میپ ہی ہے
966xD.png
 
قیصرانی

لائبریرین
خود ساختہ سے کیا مراد میرے آئی فون میں تو گوگل میپ ہی ہے
966xD.png
آئی فون 5 میں ایپل نے گوگل میپس کو یکسر ختم کر کے اپنے میپ دینا شروع کئے تھے۔ چند ہی دن بعد یہ حال ہوا کہ ٹم کُک صاحب نے مشورہ دیا کہ بھیا جو بھی چاہو، پروگرام استعمال کر لو، ہمارے میپس کو مت کرنا :)
 
محمد بلال اعظم

یہ ٹم کک صاحب کیا گوگل میں ایس ایچ او کے عہدے پہ فائز ہیں؟
 
وہ تمام لوگ جو آئی فون کے خود ساختہ میپس سے تنگ آچکے ہیں۔ انکے لیئے اک اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے آئی-او-ایس کے لیئے میپس مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گوگل اور ایپل کے نمائندوں کی طرف سے تائید ابھی التواء کا شکار ہے۔

تصدیقی ربط

زبردست۔ میں تو ان کے میپ سے تنگ اچکا ہوں
کب تک اپ ڈیٹ کریں گے؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی نہیں۔ ایپل کے نئے نئے "وڈے چوہدری" بنے ہیں :)

اچھا۔ تبھی پھر۔
ان کو انگریزی بھی آتی ہے کیا یا ایپل سے پنجابی میں بات کرتے ہیں وڈے چوہدری صاحب؟ ویسے چوہدری زیادہ تر تو پنجابی میں ہی بات کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا۔ تبھی پھر۔
ان کو انگریزی بھی آتی ہے کیا یا ایپل سے پنجابی میں بات کرتے ہیں وڈے چوہدری صاحب؟ ویسے چوہدری زیادہ تر تو پنجابی میں ہی بات کرتے ہیں۔
وہ بے چارے کچھ ایسے چوہدری ہیں جو بھری پنجائت میں اٹھ کر کہتے ہیں کہ

یار کسی کتے دی وی سنڑ لیا کرو

یہ اور بات ہے کہ پنچائت میں کسی کو پنجابی سمجھ آتی نہیں۔ اس لئے کوئی نہیں سنتا :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست۔ میں تو ان کے میپ سے تنگ اچکا ہوں
کب تک اپ ڈیٹ کریں گے؟
اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اللہ کرے جلد ہی آ جائے ورنہ ایپل کے رہے سہے فین بھی خراب ہو جائیں گے :)
ابھی تو صرف گوگل نے حامی بھری ہے۔ اور اس کی بھی سرکاری تائید ابھی نہیں آئی۔ لیکن IOS6 ٹارگٹ پلیٹ فارم ہوگا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
انسٹاگرام کو جو کہ تصاویر شئیرنگ کے لیئے مقبول عام ہے اپنے صارفین کی طرف شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بروز سوموار اپنی ویب سائٹ پر انسٹاگرام استعمال کے معاہدے میں واضح ترامیم کیں۔ کہ وہ کسی بھی تصویر کو صارف کی اجازت کے بغیر اپنے اشتہارات و دیگر مقاصد کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کہانی کو نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے رپورٹ کیا اور انٹرنیٹ کی دنیا پر اس معاملے کو فوراً ہی بےپناہ ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ ناخوش صارفین نے جہاں اس پر کھلے الفاظ میں تنقید کی۔ وہیں پر کچھ نے اس کے استعمال کو جاری نہ رکھنے کے فیصلے کی تائید کی۔ اور کچھ نے ان ترامیم کو انسٹاگرام کی موت قرار دیا۔

ترامیم کا وہ حصّہ جس پر صارفین کی طرف سے انسٹاگرام کو شدید ردّعمل کا سامنا کرنا پڑا

"Some or all of the Service may be supported by advertising revenue. To help us deliver interesting paid or sponsored content or promotions, you agree that a business or other entity may pay us to display your username, likeness, photos (along with any associated metadata), and/or actions you take, in connection with paid or sponsored content or promotions, without any compensation to you."​

انسٹاگرام اس قدر شدید ردّعمل کی تاب نہ لا سکا۔ اور اسکے بانیوں میں سے کیون سسٹرام کو وضاحت دینی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب اک غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ہے۔ اور انسٹاگرام کسی بھی صارف کی معلومات کو استعمال کا ارادہ نہیں رکھتی۔
کیون کی طرف سے نوٹ:
Our intention in updating the terms was to communicate that we'd like to experiment with innovative advertising that feels appropriate on Instagram. Instead it was interpreted by many that we were going to sell your photos to others without any compensation. This is not true and it is our mistake that this language is confusing. To be clear: it is not our intention to sell your photos. We ۔are working on updated language in the terms to make sure this is clear,​
writes Instagram co-founder Kevin Systrom.​
کیون نے اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا​
The language we proposed also raised question about whether your photos can be part of an advertisement. We do not have plans for anything like this and because of that we're going to remove the language that raised the question.​
تاہم ابھی تک استعمال کی شرائط کو بدلا نہیں گیا۔ :) اور محض اک سرکاری قسم کا بیان جاری کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔ آنے والے اک دو دن ہی اس بات کا تعین کریں گے کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔​
 
بھائی لوگ ہمارے پاس تو سمارٹ فون ہی نہیں ہے اس لیے انسٹاگرام کیا استعمال کریں گے
ویسے بھی سنا ہے انسٹا گرام اب پی سی کیلیے بھی موجود ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی لوگ ہمارے پاس تو سمارٹ فون ہی نہیں ہے اس لیے انسٹاگرام کیا استعمال کریں گے
ویسے بھی سنا ہے انسٹا گرام اب پی سی کیلیے بھی موجود ہے
انسٹاگرام کی ویب سائٹ پر تو لاگ-ان کیا جا سکتا ہے۔ مگر نیا اکاؤنٹ موبائل ایپلیکیشن سے ہی بنتا ہے۔ پہلے انکے ڈویلپر ربط پر جا کر موبائل کے بغیر بھی اکاؤنٹ بنایا جا سکتا تھا۔ لیکن اب اس کی روک تھام کا بھی مناسب بندوبست ہے۔ کروم کے لیئے کوئی پلگ-ان ہے شائد۔ لیکن میں نے کبھی استعمال نہیں کیا۔ :)
 
ویسے بھی آجکل انسٹاگرام فیس بک کی ملکیت ہے اس لیے ہم ایسے ہی بھلے
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب معلوماتی تحریر ہے۔

تاہم میں فیس بک وغیرہ بہت کم استعمال کرتا ہوان اور میرے پاس کوئی اسمارٹ فون بھی نہیں ہے سو مجھے اس بارے میں کچھ نہیں پتہ۔
 
Top