آئیں کھیلیں - ذائقہ ہی ذائقہ

عندلیب

محفلین
پکوان (کھانے یا پکانے) میں دلچسپی رکھنے والے احباب کے لئے ایک منفرد کھیل کا آغاز۔ :)

فوائد :
1- پکوان سے متعلق بنیادی معلومات سے آگاہی
2- مختلف بین الاقوامی ریسیپیز (recipes) پر مشتمل ایک جامع تھریڈ
3- مہیا کی گئیں اشیاء یا اجزاء کے سہارے ڈش تیار کرنے کی خوبی کا اضافہ

اس کھیل میں حصہ لینے کا طریقہ :
  1. سب سے پہلے ایک رکن کسی دوسرے رکن کو ٹیگ کرتے ہوئے پکوان کے اجزاء فراہم کرے گا
  2. ٹیگ کئے جانے والے رکن کو بس انہی فراہم شدہ اجزاء کے ذریعے کوئی ڈش تیار کرنی ہوگی
  3. عام مصالحہ جات مثلاً نمک ، مرچ ، شکر ، ادرک لہسن ، تیل ، کریم ، کسی بھی قسم کا ساس وغیرہ بغیر اجازت استعمال کئے جا سکتے ہیں
  4. ڈش کو کوئی نہ کوئی نام دیا جانا ضروری ہے
  5. پکوان کی ترکیب کہیں سے بھی نقل کی جا سکے گی (نقل کے لئے حوالہ لازمی دیا جائے)
  6. ٹیگ شدہ رکن اگر کسی باعث پکوان ترکیب نہ لکھ سکے تو وہ اپنی جگہ کسی اور رکن کو ٹیگ کر دے۔ اور اگر ٹیگ شدہ رکن کی طرف سے 3 دن تک کوئی جواب نہ آئے تو ٹیگ کرنے والا کسی اور رکن کو ٹیگ کر سکتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
اوہو دراصل میں نے آپکا دوسرا پیغام نہیں پڑھا تھا۔

چلیں انتظار کرتے ہیں، تب تک آپ کوئی اچھی سی ترکیب سوچ لیں :)
 

زیک

مسافر
یہاں سویا پلاؤ کی ترکیب کے ساتھ :)

اجزاء:
1 کپ چاول
1 کپ سویا چنکس
آدھا چائے کا چمچ زیرہ
1 پیاز کٹا ہوا
2-3 ٹماٹر کٹے ہوئے
معمولی سے ادرک کے ٹکڑے
1-2 لہسن کے بلب
1 چمچ دھنیہ
1 بڑا چمچ زیتون کا تیل
نمک مرچ حسب ذائقہ

ترکیب:
پہلے سویا چنکس کو گرم پانی میں کچھ منٹ کے لئے رکھ لیں۔

دیگچی میں ایک چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز کو براؤن کریں۔ پھر اس میں زیرہ، ادرک، لہسن اور ٹماٹر شامل کر دیں۔ 3-4 منٹ بعد اس میں سویا ٹکڑے بھی شامل کر لیں۔

اب دیگی میں چاول ڈالیں اور ساتھ اڑھائ کپ پانی اور نمک مرچ بھی۔ آنچ تیز کر کے دیگچی پر ڈھکن دیں اور اسے تقریبا 10 منٹ تک پکنے دیں۔ پھر اس میں دھنیہ شامل کریں اور مکس کر لیں۔

کھانا تیار ہے۔ اب اسے دہی کے ساتھ کھائیں۔ :)

چونکہ عندلیب کو ٹیگ کیا جا چکا ہے تو وہی میری طرف سے بھی۔
 

عندلیب

محفلین
تو لیں پھر سب سے پہلے آپکو ہی دعوت دیتا ہوں: عندلیب

جھینگا مچھلی
باسمتی چاول
پالک

باقی جو چاہیں شامل کریں

یہ لیجیے آپ کے لیے جھینگا اور پالک بریانی

images


اجزاء
ٹماٹر : 400 گرام
سبزی کا تیل : 2 بڑے چمچ
پیاز: 1 عدد (آدھی کر کے باریک کاٹ لیں)
لال مرچ: 1 عدد (بیج نکال کر باریک کاٹ لیں)
ادرک : 15 گرام ( چھیل کر باریک کاٹ لیں)
زیرہ پاؤڈر: 1 بڑا چمچ
دھنیہ پاؤڈر : 1 بڑا چمچ
جائفل پاؤڈر : 1/2 چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
باسمتی چاول : 225 گرام (اچھی طرح دھو لیں)
شکر : 1 چٹکی
پالک :300 گرام (دھو کر کاٹ لیں)
جھینگے :225 گرام (صاف کیے ہوئے)


ترکیب:
ٹماٹروں کے بیچ نکال کر انہیں ایک چھلنی میں چھان لیں اور پھر اس ٹماٹر کے رس کو بازو رکھ دیں۔ ایک کیتلی میں تھوڑا سا پانی گرم کریں۔

ایک بڑے برتن میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں ، پھر اس میں پیاز ، ہری مرچ اور ادرک ملا کر تین منٹ تک ہلائیں۔ اسی طرح ہلاتے ہوئے اس میں زیرہ ، دھنیا ، ہلدی اور جائفل شامل کریں اور اس وقت تک ہلانا جاری رکھیں جب تک کہ پیاز نرم نہ ہو جائے۔

اب چاول اور بنا رس والے ٹماٹر اس بڑے برتن میں ڈالیں اور ان سب کو مکس کر کے ہلاتے جائیں۔ ٹماٹر کے رس میں کیتلی والا گرم پانی اتنا ملائیں کہ دو کپ (یعنی کم از کم آدھ لیٹر) کا جوس تیار ہو جائے۔ اب اس جوس کو چاول میں ڈالیں اور ساتھ میں شکر اور تھوڑا سا نمک بھی شامل کر کے پکانا شروع کریں۔

آنچ ہلکی کر دیں اور برتن کو ڈھانپ دیں پھر چاول کو دس بارہ منٹ تک اس طرح پکائیں کہ تمام پانی جذب ہو جائے ، چاول کے دانے نرم پڑ جائیں اور اوپری سطح پر باریک سوراخ دکھائے دینے لگیں۔

اب چاول پر ایک وقت میں جتنا ہو سکے اتنی پالک اس طرح ڈالتے جائیں کہ وہ خشک ہو جائے۔ جب تمام پالک ڈال دی جائے تب اس پر جھینگے پھیلا دیں اور ڈھکن سے برتن بند کر دیں۔ آنچ کو نہایت مدھم کر لیں۔ دو منٹ کے لئے پکائیں پھر چولہا بند کر دیں۔ اس کے بعد ایک منٹ تک یونہی دم ہونے دیں۔ اچھی طرح مکس کرکے گرما گرم سرو کریں۔
 

میم نون

محفلین
واؤ، بہت شکریہ، ترکیب تو بڑی مزیدار لگ رہی ہے​
آج بازار گیا تھا تو جھینگا دیکھ کر بہت جی للچایا لیکن لئیے نہیں، اب اگلے ہیفتے لے کر آؤں گا اور اس آزماؤں گا لیکن تھوڑی سے تبدیلی کے ساتھ، یعنی پالک کی جگہ مکس سبزیاں ڈالوں گا :daydreaming:
 

قیصرانی

لائبریرین
مشرومز یعنی کھمبیوں کی بے شمار اقسام ہوتی ہیں۔ فن لینڈ میں بہت ساری اقسام پائی جاتی ہیں جو عام طور پر جنگل میں یعنی گھر سے چند کلومیٹر دور جا کر جمع کی جا سکتی ہیں۔ مشروم جمع کرنا ہر انسان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ البتہ یہ خیال رکھنا ہوتا ہے کہ سڑک سے کم از کم 200 میٹر دور سے مشروم جمع کئے جائیں۔ ورنہ ان میں گاڑیوں کے دھوئیں والی زہریلے مواد جمع ہو سکتے ہیں۔ چونکہ میں رنگ کوری کا شکار ہوں اس لئے میں ہر مشروم کو نہیں لے سکتا کہ بعض مشروم انتہائی زہریلے بھی ہوتے ہیں جو مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ پچھلی گرمیوں میں میں نے یہ مشروم جمع کیے تھے جنہیں فننش میں "کنتارّیلی" کہتے ہیں، انگریزی میں انہیں chanterelles کہتے ہیں۔ ان کا رنگ عام طور پر شوخ پیلا ہوتا ہے اور ان کی شکل بھی بہت فرق ہوتی ہے۔ ان کا ذائقہ مشروم میں بہترین ذائقوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ یہ میں نے جمع کئے تھے۔ نیچے موجود موٹا والا مشروم الگ قسم کا ہے جسے Toadstoolکہتے ہیں۔





Chanterellesمشروم 200 گرام
ایک چھوٹا پیاز باریک کٹا ہوا
چوتھائی چائے کا چمچ نمک
چوتھائی چائے کا چمچ کالی مرچ باریک پسی ہوئی
ایک کھانے والا چمچ پکانے والا تیل

ان میں سے نصف کو میں نے ایک وقت میں استعمال کیا تھا۔ ان کو لمبائی کے رخ دو یا تین یا زیادہ حصوں میں کاٹ لیا تھا۔ ایک چھوٹے سائز کا باریک کٹا ہوا پیاز ہلکے سے تیل میں فرائی کر کے یہ سارے مشروم ان میں ڈال دیئے تھے۔ تھوڑا سا نمک اور تھوڑی سی کالی مرچیں۔ وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے رہنا ہے۔ جتنی دیر میں ان مشرومز کا پانی خشک ہوا، مشروم تیار تھے۔ واضح رہے کہ یہ میں نے مناسب آنچ پر بنائے تھے۔

کریلوں والی ڈش ابھی آتی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
کریلے یہاں ڈبہ بند ملتے ہیں، اس لئے اسی کے مطابق ترکیب لکھوں گا

ڈبے کو کھول کر کریلوں کو اندر موجود نمکین پانی کے محلول سے الگ کر لیں اور انہیں کاٹ کر ان سے بیج نکال لیں اور اندرونی جھلی بھی۔ اس کے بعد انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ تاہم یہ کافی نرم ہوتے ہیں، اس لئے ہاتھ ہولا رکھنا پڑے گا۔

200 گرام کریلے
ایک چھوٹا سا پیاز موٹا کٹا ہوا
ایک چمچ کھانے کا نمک
ایک چمچ کالی مرچ
دو کھانے کے چمچے پکانے والا تیل
ایک مناسب سائز کا ٹماٹر، کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں

پیاز کو دو یا تین منٹ کے لئے تیل میں بھون لیں۔ ہلکے سنہری ہو جائیں تو اس میں ٹماٹر، نمک اور کالی مرچ ڈال دیں۔ جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں تو کریلے مکس کر لیں۔ دو منٹ بعد اسے اتار لیں۔ کھانا تیار ہے

اگر چاہیں تو تھوڑی سی دہی بھی ڈال سکتے ہیں اور کچھ اور مکس کرنا چاہیں بہتر ذائقے کے لئے تو وہ بھی۔ لہسن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح اگر گوشت ڈالنے کی اجازت ہوتی تو ذائقہ بہت بہتر بن سکتا تھا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اب میں ٹیگ کر نہیں پا رہا لیکن پھر بھی ٹیگ کرنا چاہوں گا کہ ابن بھیا آ کر لکھیں کہ وہ ان اجزاء سے کیا بنا سکتے ہیں

ایک کلو مٹن یعنی بکرے کا گوشت
چاول ایک کلو
مصالحہ جات ہر قسم کا استعمال ہو سکتا ہے جو عام طور پر کھانوں میں ڈالتے ہیں
 

فہیم

لائبریرین
اب میں ٹیگ کر نہیں پا رہا لیکن پھر بھی ٹیگ کرنا چاہوں گا کہ ابن بھیا آ کر لکھیں کہ وہ ان اجزاء سے کیا بنا سکتے ہیں

ایک کلو مٹن یعنی بکرے کا گوشت
چاول ایک کلو
مصالحہ جات ہر قسم کا استعمال ہو سکتا ہے جو عام طور پر کھانوں میں ڈالتے ہیں


ابن سعید
 
Top