آؤٹ لُک سے ای میل کیسے کروں؟

راقم

محفلین
السلام علیکم!
مجھے آج تک آؤٹ لُک سے ای میل کرنے کا طریقہ سمجھ میں نہیں آیا۔
اگر اس سے متعلق کوئی دھاگا موجود ہو تو اس کا لنک دے دیجیے۔ یا سکرین شاٹس کی مدد سے یہیں سکھا دیجیے۔
پیشگی شکریے کے ساتھ
 

الف عین

لائبریرین
آؤٹ لک کا کوئی ورژن بھی ہو، وہ عموماً ویب میل کے ساتھ کام نہیں کرتا، صرف پاپ 3 اکاؤنٹ کے لئے کار آمد ہے۔ یہ اکاؤنٹ وہ ہوتا ہے جو آپ کی انٹر نیٹ سروس پرووائڈر کمپنی ہی دیتی ہے۔، ہند و پاک میں ایسا نظم بہت کم ہے کہ کمپنی ای میل بھی دے۔ بہر حال اگر پاکستان میں آپ کی سروس یہ سہولت دے رہی ہے تو اس کا اکاؤنٹ تو درست ثابت ہو گا، یاہو، جی میل یا ہاٹ میل کے لئے آؤٹ لک کو کانفی گیور کرنا پڑے گا۔
 
Top