تراجم

  1. علی وقار

    غلط تراجم سے برباد ہوئی زندگیاں / روہنی سنگھ

    شمالی بھارت میں دہلی اور اس کے اطراف میں بولی جانے والی برج بھاشا میں ایک کہاوت ہے، ’’کوس کوس پر بدلے پانی، چار کوس پر بانی“۔ یعنی ہر کوس کے بعد پانی کا ذائقہ اور ہر چار کوس کے بعد بولی اور زبان بد ل جاتی ہے۔ سن2011ء کی مردم شماری کے مطابق بھارت میں 122بڑی اور 1599دیگر چھوٹی زبانیں بولی جاتی...
  2. فرحان محمد خان

    فارسی شاعری رباعیاتِ غالب منظوم ترجمہ صبا اکبر آبادی

    رباعی غالب آزادۂ موحد کیشم بر پاکی خویشتن گواہِ خویشم گُفتی بہ سُخَن بَرفتگاں کس نرسد از باز پسین نُکتہ گزاران پیشم غالب منظوم ترجمہ غالب آزاد ہوں موحد ہوں میں ہاں پاک دلی کا اپنی شاہد ہوں میں کہتے ہیں کہ سب کہہ گئے پچھلے شعرا اب طرزِ سخن کا اپنی موجد ہوں میں صبا اکبر آبادی رباعی غالبؔ بہ...
  3. عمر احمد بنگش

    اردو تراجم - الف) اول المسلمین | ب) اول المسلمین کے بعد

    صلہ عمر (عمر بنگش کا بلاگ) پر حال ہی میں ایک پراجیکٹ کامیابی سے تکمیل تک پہنچا ہے۔ یہ برطانوی نژاد امریکی مصنف لیزلی ہیزلٹن کی مندرجہ ذیل تصانیف، The First Muslim: Story of Muhammad After the Prophet: Epic Story of Shia-Sunni Split in Islam کے اردو تراجم ہیں جو الف) اول المسلمین: محمدؐ کی...
  4. فرخ منظور

    مکمل بورخیس کی کہانیاں ۔ ترجمہ: عاصم بخشی

    بورخیس کی کہانیاں (ترجمہ و تبصرہ: عاصم بخشی) بین الاقوامی ادب کے شائقین جانتے ہیں کہ بورخیس کے موضوعات معانی کا ایک سمندر ہیں اور وہ تاریخ، اساطیر، فلسفہ، مذہب اور ریاضی وغیرہ سے تصورات مستعار لیتے ہوئے عمومی طور پر طلسماتی حقیقت نگاری (magical realism) کی ادبی روایت میں کہانی اور کردار تخلیق...
  5. فرخ منظور

    مکمل ایک مضحکہ خیز آدمی کا خواب ۔ فیودردوستوئیفسکی ، ترجمہ: عاصم بخشی

    ایک مضحکہ خیز آدمی کا خواب/فیودردوستوئیفسکی تعارف و ترجمہ: عاصم بخشی یوں تو دوستووسکی کے تمام ادبی کام میں فلسفۂ وجودیت کے تحت انسانی نفسیات کا مطالعہ ایک مستقل موضوع کے طور پر سامنے آتا ہے پھر بھی نقادوں کے نزدیک اس کے مختصر ناول ’زیرِ زمین رسائل‘ (Notes from Underground) کو فرانسیسی مصنف...
  6. فلک شیر

    حدی......نغمۂ ساربان حجاز.....علامہ اقبال.....منظوم ترجمہ از محترم محمد یعقوب آسی

    اقبال ؒ پہ ہم کیا کہیں گے، کہ بساط ہی کیا ہے۔سرِ دست تو یہ منظوم ترجمہ دیکھیے علامہؒ کی معروف کاوش "حدی......نغمہ ساربانِ حجاز" کا..........موسیقیت سے لبریز، رواں اور شستہ پنجابی محاورے میں محمد یعقوب آسی صاحب نے سماں باندھ دیا ہے۔ بیسیوں بار پڑھ چکا ہوں اور جی ہے کہ بھرتا نہیں۔ اصل فارسی متن...
  7. فلک شیر

    عورت اور مرد : ایک مصاحبہ.......از ماری لاتھراپ

    عورت اور مرد: ایک مصاحبہ ارے لڑکے! تمہیں خبر بھی ہے، کہ تم نے کیسے اوپر والے کی سب مصنوعات میں سےسب سے قیمتی چیز کا سوال کر ڈالا ہے؟ عورت سے اُسی کو مانگ بیٹھے اُس کی معجزے دکھانے والی محبت چاہی اور یوں اُس سے اس کی زندگی مانگ لی ارے، تم نے تو یہ بے مُول شے ایسے مانگ لی جیسے بچے کھلونا مانگتے...
  8. فلک شیر

    جینے کے لیے مرنا از ناظم حکمت

    جینے کے لیئے مرنا جینے کے لیئے مرنا یہ کیسی سعادت ہے مرنے کے لیئے جینا یہ کیسی حماقت ہے اکیلے جیو ایک شمشاد تن کی طرح اور ملکر جیو ایک بن کی طرح ہم نے امید کے سہارے ٹوٹ کر یوں ہی زندگی کی ہے جس طرح تم نے عاشقی کی ہے شمشاد (درخت)..........بن(جنگل)
  9. فلک شیر

    "آنجہانی باپ کے لیے" نثری نظم(سردیشور دیال سکسینہ : ترجمہ از اسد محمد خاں)

    سورج کے ساتھ ساتھ شام کے منتر ڈوب جاتے ہیں گھنٹی بجتی تھی یتیم خانے میں بھوکے بھٹکے بچوں کے لوٹ آنے کی دور دور تک پھیلے کھیتوں پر، دھویں میں لپٹے گاؤں پر، برکھا سے بھیگی کچی ڈگر پر، جانے کیسا بھید بھرا اندھیرا پھیل جاتا تھا اور ایسے میں آواز آتی تھی، پِتا ! تمہارے پکارنے کی میرا نام اس اندھیارے...
  10. محمود احمد غزنوی

    ماں کے آٹھ جھوٹ۔۔ ۔۔۔ ایک عربی آزاد نظم کا ترجمہ

    ایک عربی فورم پر ڈاکٹر مصطفیٰ اکّاد کی ایک آزاد نظم پڑھی۔ سوچا اسکا نثری ترجمہ کرکے آپکے ساتھ شئیر کیا جائے: میری ماں نے ہمیشہ حقیقت بیان کی ہو، ایسا بھی نہیں آٹھ مرتبہ تو اس نے مجھ سے ضرور جھوٹ بولا۔ ۔ ۔ ۔۔ یہ قصہ مری ولادت سے شروع ہوتا ہے میں اکلوتا بیٹا تھا اور غربت بہت تھی اتنا کھانا...
  11. پ

    ابن انشا پریوں کی گپھا از ماؤزے تنگ (اردو ترجمہ ابن انشا)

    پریوں کی گپھا ( پریوں کی گپھا ، لوشان پہاڑ پر ایک خوش منظر جگہ ہے ) رنگ ڈالے شفق شام نے شمشاد کے پیڑ ابر خاموش کے لکے ہیں فضاؤں میں رواں روپ قدرت کا ہے پریوں کی گپھا میں مرکوز قلہ کوہ پر ہے حسن یہاں حسن وہاں ماؤزے تنگ ترجمہ ابن انشا
  12. نوید صادق

    فارسی شاعری تجھ پہ مری نظر پڑے (گر بہ تو افتدم نظر، چہرہ بہ چہرہ رو بہ رو)۔۔۔ قرۃ العین طاہرہ

    غزل تجھ پہ مری نظر پڑے، چہرہ بہ چہرہ، رو بہ رو میں ترا غم بیاں کروں، نکتہ بہ نکتہ، مو بہ مو میں تری دید کے لئے مثلِ صبا رواں دواں خانہ بہ خانہ، دربہ در، کوچہ بہ کوچہ، کو بہ کو ہجر میں تیرے خونِ دل آنکھ سے ہے مری رواں دجلہ بہ دجلہ، یم بہ یم، چشمہ بہ چشمہ، جو بہ جو یہ تری تنگئی دہن،...
  13. ابوشامل

    سید قطب شہید کی شاعری

    مصر کے معروف مصنف اور اخوان المسلمون کے شہید رہنما سید قطب نے قید کے آخری ایام میں ایک خوبصورت نظم تحریر کی تھی، جس کا دلکش ترجمہ محترم خلیل احمد حامدی صاحب نے قطب شہید کی تصنیف "معالم فی الطریق" کے اردو ترجمہ "جادہ و منزل" میں کیا ہے۔ أخي أنت حر وراء القیود أخي أنت حر بتلك السدود إذا كنت...
  14. فرحت کیانی

    خلیل جبران

    میرے دوستو! قابلِ رحم ہے وہ قوم جس کے پاس عقیدے تو بہت ہیں لیکن دل یقین سے خالی ہے! قابلِ رحم ہے وہ قوم جو ایسے کپڑے پہنتی ہے جن کو اس نے خود نہیں بنایا جو ایسی روٹی کھاتی ہے جس کے لئے اس نے خود گندم نہیں اگائی! اور ایسی شراب پیتی ہے جو اسکے اپنے میخانوں میں نہیں بنی! قابلِ رحم ہے وہ...
  15. محمد وارث

    انتخاب فارسی غزلیاتِ خسرو مع اردو تراجم

    انتخاب فارسی غزلیاتِ امیر خسرو مع اردو تراجم ابو الحسن یمین الدین امیر خسرو کا نامِ نامی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ان جیسی نابغہِ روزگار، کثیر الجہتی، ہمہ گیر اور متنوع شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ میں یہاں فارسی غزلیاتِ خسرو کا انتخاب، اردو نثری ترجمے اور اردو منظوم ترجمے کے ساتھ پیش...
  16. محمد وارث

    انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ

    انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ یہ عجب ستم ظریفی ہے کہ اردو کہ اہم ترین شاعر، غالب اور اقبال، دونوں ہی اپنے اردو کلام سے مطمئن نہیں تھے۔ غالب نے اگر اپنے اردو کلام کو بے رنگ کہا تھا تو اقبال اردو کلام اور خصوصاً بانگِ درا، کہ جو آج بھی انکی مقبول ترین کتاب ہے، کو نا پختہ کہتے تھے اور...
  17. محمد وارث

    انتخاب فارسی کلامِ غالب مع منظوم تراجم

    غالب کی وجۂ شہرت انکا اردو کلام ہے، لیکن غالب کو ہمیشہ اپنے فارسی کلام پر فخر رہا اور وہ اردو کو ثانوی حیثیت ہی دیتے رہے اسی لیے کہا تھا کہ "بگزار مجموعہء اردو کے بے رنگِ من است"۔ غالب اپنے آپ کو کلاسیکی فارسی شعراء کے ہم پلہ بلکہ انسے بہتر ہی سمجھتے رہے، اور یہ بالکل بجا بھی ہے۔ غالب فارسی...
  18. سندباد

    پشتو کا اولین افسانہ بیوہ لڑکی از راحت زاخیلی۔ ترجمہ فضل ربی راہی

    راحت زاخیلی (تعارف: فضل ربی راھی) [align=justify:41ebc30b68]راحت زاخیلی نے پشتو زبان میں پہلا افسانہ اس وقت لکھا جب اُردو میں بھی افسانہ انگریزی زبان سے ابھی نیا نیا آیا تھایعنی گزشتہ صدی کے اوائل میں پریم چند اور سجاد حیدر یلدرم اردو میں افسانے کا تجربہ کر رہے تھے۔ جب راحت زاخیلی کو اس نئی...
  19. F@rzana

    احمد ندیم قاسمی کی نظمیں

    شیکسپئر کے المیہ ڈراموں پر ایک ہی دن میں سات مفّصل لیکچر ریکارڈ کرانے کا معرکہ علم دوست حلقوں میں ابھی تک گفتگو کا موضوع تھا لیکن اب پروفیسر سجاد شیخ نے اپنے ترکش سے کچھ نئے تیر بھی نکالے ہیں جن میں تازہ ترین مثال احمد ندیم قاسمی کی نظموں کا انگریزی ترجمہ ہے۔ قاسمی کی شاعری کے بارہ مجموعے...
Top