نزہت وسیم

  1. ام اویس

    لؤلؤ القرآن ۔ سورة التکویر ۔4

    اسماء سورت انتیس آیات پر مشتمل اس سورة کا مشہور نام التکویر ہے۔ اس کے علاوہ اسے سورة کوّرت اور اذا الشمس کوّرت بھی کہا جاتا ہے۔ سورة التکویر کی اہمیت: حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :مجھے سورۃ ھود ، الواقعۃ، المرسلات، عم...
  2. ام اویس

    آپ صلی الله علیہ و آلہ وسلم ہر حال میں ذکر الله کرتے تھے ۔

    صحیح بخاری کی ایک حدیث مبارکہ میں حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنھا فرماتی ہیں، جس کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم ہر وقت الله جل جلالہ کے ذکر میں مشغول رہا کرتے تھے۔ شمائل الترمذی میں حضرت علی رضی الله عنہ کا فرمان درج ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم...
  3. ام اویس

    سیرت النبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا ایک پہلو:

    سیرت نبی کریم صلی الله علیہ وسلم بیان کرنا ہردور کے ہر مصنف کے لیے ایک اعزاز ہے۔ بے شمار مصنفین نے اس موضوع پر قلم اٹھایا جن میں اپنے بھی شامل ہیں اور بے گانے بھی اور سیرت نبی کریم ﷺ کے ہر پہلو سے امت کو روشناس کرانے کے لیے حیات نبیﷺ کے واقعات پر قلم آزمائی کی۔ دینِ اسلام میں عقائد کی درستگی اور...
  4. ام اویس

    رانا ٹنگرینا

    پیارے بچو! یہ کہانی ہے ایک چھوٹے سے مینڈک کی، جس کا نام ڈوڈو تھا۔ اس کا رنگ سبزی مائل بھورا تھا۔ اسے چھلانگیں لگانا اور اچھل اچھل کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا بہت پسند تھا، صبح ہوتے ہی وہ بستر سے نکلتا، دانت برش کرنے اور نہانے کی بجائے ادھر ادھر چھلانگیں لگانا شروع کر دیتا، ہر وقت اچھل...
  5. ام اویس

    نہیں کبھی نہیں۔

    متوسط طبقے کا ایک گھر، بہار کی آمد آمد، جھٹ پٹے کا وقت، برآمدے میں تخت پر ماں بیٹھی سبزی بنا رہی ہے۔ چھت پر ہلکا ہلکا پنکھا چل رہا ہے۔ اس کے تین بچے ابوبکر، مؤمنہ اور سوہا سامنے صحن میں کرکٹ کھیل رہے ہیں؛ جن کی عمریں بالترتیب بارہ ، دس اور تین سال ہیں۔ ابوبکر: کھیل ختم کرنے کے بعد زور سے کہتا...
  6. ام اویس

    حق مہر

    مہر کسے لہتے ہیں ؟ خالق کائنات نے انسان کو جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا۔ مرد کے لیے عورت اور عورت کے لیے مرد کی ضرورت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ ہر معاشرے میں اس ضرورت کو پورا کرنے کے مختلف طریقے رائج ہیں۔ اسلام میں نکاح کے ذریعے مرد و عورت کے درمیان مضبوط عہد قائم کیا جاتا ہے۔ اس...
  7. ام اویس

    کھانا کھانے کے آداب

    آدابِ زندگی کھانا کھانے کے آداب ۱- کھانے سے پہلے ہاتھ دھو لیجیے تاکہ ہاتھ گندگی، ناپاکی اور جراثیم سے محفوظ ہوں ۔ ۲- بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر کھانا شروع کریں ۔ ۳- کھانا سیدھے بیٹھ کر کھائیں ، کسی چیز سے ٹیک نہ لگائیں، نہ ہی لیٹ کر کھائیں ۔ ۴- ہمیشہ سیدھے ہاتھ سے کھانا کھائیں ، ضرورت پڑے تو...
  8. ام اویس

    طہارت کے آداب

    آدابِ زندگی طہارت کے آداب ۱- جب نیند سے بیدار ہوں تو کلمہ پڑھ کر منہ پر ہاتھ پھیریں ۔ آنکھیں ملیں اور اُٹھ کر پانی کے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے انہیں دھو لیں۔ ۲- رفع حاجت کی ضرورت ہو تو فراغت کے بغیر کھانا کھانے نہ بیٹھیں اسی طرح ضروریات سے فارغ ہونے کے بعد سونے کے لیے بستر پر جائیں۔ ۳- کھانے...
  9. ام اویس

    اللہ سے تعلق اور اس کا احساس

    بہت سی دوسری چیزوں کی طرح رشتوں اور تعلقات میں بھی ہم اللہ کی موجودگی کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔ بے لوث محبت اور بے غرض تعلق بھول رہے ہیں۔ وہ توقعات جو اپنے رب سے ہونا چاہیے تھیں اب ہم بندوں سے رکھنے لگے ہیں اس لیے ویسا ہی بدلہ نہ ملنے پر تکلیف ہوتی ہے۔ ہر تعلق اور ہر رشتے میں اللہ کی موجودگی کا...
  10. ام اویس

    لؤلؤ القرآن۔ سورة عبس

    اسماء سورة: چھیالیس آیات پر مشتمل اس سورة کا مشہور نام عبس ہے۔ اس کے علاوہ اسے سورة الصاخہ اور سورة السفرہ بھی کہتے ہیں۔ روابط : سورة النازعات میں قیامت کے واقع ہونے کا بیان ہے اب سورة عبس کے آخر میں بھی قیامت کا ذکر ہے۔ سورة النازعات کے آخر میں بتایا گیا کہ آپ کا یہ کام نہیں کہ آپ...
  11. ام اویس

    لؤلؤ القرآن ۔ سورة النازعات

    اسماء سورة عم پارے کی دوسری سورة النازعات کے نام سے مشہور ہے۔ یہ نام اس سورة کی پہلی آیت میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ اسے سورة الساھرہ اور سورة الطامہ بھی کہا جاتا ہے۔ مکی سورة ہے اورچھیالیس آیات پر مشتمل ہے۔ روابط اس سے پہلی سورة یعنی “النباء” میں قیامت کے متعلق کفار کے انکار اور سوال کا...
  12. ام اویس

    دیارِ حبیب صلی الله علیہ وآلہ وسلم

    مسجد نبوی کے اہم مقامات: محرابِ نبوی صلی الله علیہ وسلم مسجد کے مسجد ہونے کے لیے کوئی مخصوص شکل و وضع لازم نہیں کی گئی، لیکن چند چیزیں مسجد کی مخصوص علامت کی حیثیت میں معروف ہیں، ایک ان میں سے مسجد کی محراب ہے، جو قبلہ کا رُخ متعین کرنے کے لیے تجویز کی گئی ہے۔ حافظ بدرالدین عینی رحمہ اللہ...
  13. ام اویس

    آئیں تیسواں پارہ یاد کریں، سمجھیں اور سمجھائیں۔

    السلام علیکم و رحمة الله وبرکاتہ! یاسر شاہ بھائی کی توجہ دلانے پر خیال آیا کہ کیوں نہ تیسواں پارہ یاد کرنے اور ہر روز ایک یا دو آیات کو سمجھنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ تیسویں پارے کی یہ تفسیر میں نے مدرسے کی بچیوں کی آسانی کے لیے نہایت آسان اردو میں ترتیب دی ہے۔ اس کا نام لؤلؤ القرآن میری استادِ...
  14. ام اویس

    گلو گلہری

    ننھی گلہری کا نام گلو تھا، وہ جنگل کے اس حصے میں رہتی تھی جہاں درخت خوب گھنے اور ہرے بھرے تھے۔ ایک دن یوں ہوا ، اس کی ماما نے گھر سے جاتے ہوئے کہا : ”گلو ! میں کھانے کی تلاش میں جا رہی ہوں ، تمہارے بابا دوسرے جنگل گئے ہیں ، میری غیر موجودگی میں گھر سے باہر نہ جانا، کیونکہ آج موسم کے آثار ٹھیک...
  15. ام اویس

    اُمّ کون؟ امی

    دادی جان آج کیا تاریخ ہے؟ سوہا نے لکھتے لکھتے سر اٹھا کر پوچھا: آٹھ تاریخ ہے۔ دادی جان کے کچھ کہنے سے پہلے ہی سعود نے بیگ میں کتابیں ڈالتے ہوئے جواب دیا: دادی جان سمجھ گئیں اور مسکراتے ہوئے، اپنی میز پر رکھی کتابوں میں سے ماہنامہ بقعہ نور نکالا اور دکھاتے ہوئے بولیں: ”رسالہ مل گیاہے،...
  16. ام اویس

    قرآن مجید میں لفظ اُم یعنی ماں ۔

    قرآن مجید میں لفظ ماں کی تحقیق: انسانوں کا خالق و مالک الله رب العزت ہے جس نے دنیا کے پہلے انسان آدم کو مٹی سے تخلیق کیا پھر اس کی تسکین کے لیے حوا علیھا السلام سے اس کا جوڑا بنایا۔ عورت اور مرد کا جوڑا بنانے کا مقصد صرف یہی نہیں کہ وہ ایک دوسرے کی تنہائی دور کریں اور ذہنی و جسمانی...
  17. ام اویس

    لؤلؤ القرآن۔ سورة النبا

    اسماء سورة اس سورة کا مشہور نام “سورة النبا”ہے۔ یہ سورة مکہ میں نازل ہوئی۔ النباء کے علاوہ اسے “سورة التساول”، “عم”، “ عمّ یتساءلون” اور سورة المعصرات بھی کہتے ہیں۔ روابط سورة النبا کا ماقبل سورة یعنی سورة المرسلات سے لفظی ربط بھی ہے اور معنوی بھی۔ لفظی ربط تو یہ ہے کہ اس سورة کے الفاظ...
  18. ام اویس

    لؤلؤ القرآن: ابتدائی معلومات

    لؤلؤ القرآن : آسان درسی تفسیر، عم پارہ ترتیب۔ نزہت وسیم ابتدائی معلومات علم التفسیر کی تعریف: لغوی معنی: کھولنا اصطلاحی معنی: اصطلاح میں علم التفسیر اس علم کو کہتے ہیں جس میں قرآن کریم کے معانی بیان کیے جائیں اور اس کے احکام اور حکمتوں کو کھول کر واضح کیا جائے۔ آیت کی تعریف...
  19. ام اویس

    رحمت یا زحمت

    ولیم جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اپنے فلیٹ میں بالکل اکیلا تھا۔ شہر میں وبا پھیل چکی تھی۔ ہرنفس دوسرے سے گریزاں خوف کے عالم میں اپنے گھر کی پناہ گاہ میں محصور تھا۔ دستور کے موافق یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے ہی دوسرے بچوں کی طرح اس نے بھی والدین کا گھر چھوڑ دیا ، اب تنہائی اس کے رگ وپے میں زہر...
  20. ام اویس

    روشنی کا سفر: آخری قسط

    وہ عربی نہیں جانتا تھا نہ ہی اسے عربی کے کسی لفظ کا مطلب معلوم تھا۔ اس کے باوجود جب کبھی دورانِ سفر محمد المصری قرآن مجید کی کسی سورة کی تلاوت کرتا تو سکپ کان لگا کر سننے لگتا، اگر وہ جلدی پڑھتا تو اسے کہتا: “رکو! اسے ذرا ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔” سنتے ہوئے اس کی کیفیات بھی بدلتی رہتیں، سمجھ نہ آنے کے...
Top