نتائج تلاش

  1. عطاء رفیع

    فونٹ میں نئی اشکال شامل کرنا

    میں کتابوں کی ٹائپنگ اور پھر انہیں اشاعت کے لیے تیار کرنے کے کام سے وابستہ ہوں، الحمدللہ میری ٹائپ کردہ اور فارمیٹ کردہ کئی کتب شائع ہوچکی ہیں۔ عرض یہ ہے کہ بعض دفعہ فونٹ میں کوئی شکل شامل نہیں ہوتی تو اس جگہ فونٹ کچھ پریشان کرتا ہے، میں عموماً پیامی نستعلیق استعمال کرتا ہوں، اور پہلے سے موجود...
  2. عطاء رفیع

    ”آسان ایچ ٹی ایم ایل“ ای کتاب

    السلام علیکم ”آسان ایچ ٹی ایم ایل“ایک ای بک ہے، جس میں ایچ ٹی ایم ایل سکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب مبتدی طلبہ کے لیے ترتیب دی گئی ہے، البتہ اسے ابتدائی لیول پر ریفرینس کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزید تعارف کے لیے ”عرضِ مؤلف“ سے اقتباس لے رہا ہوں۔ ”یہ ؁2014ء کے اوائل کی بات ہے، جب آئی...
  3. عطاء رفیع

    جمیل نور نستعلیق میں اپنے مرضی کا کیرکٹر شامل کرنا

    ایم ایس ورڈ میں کام کرتے ہوئے بعض اوقات مزید کیریکٹرز مثلاً ”رضی اللہ عنہ“جیسے مرکّب جملوں کی ضرورت پڑتی ہے، تو کیا یہ ممکن ہے کہ ایسے کیریکٹرز کو جمیل نوری نستعلیق فانٹ کے اندر ضم کردیا جائے اور آئندہ اسے ایک کیریکٹر کے بطور استعمال کیا جائے؟
  4. عطاء رفیع

    سکول منیجمنٹ سسٹم

    السلام علیکم ہمیں اپنے ادارے کے لیے ایک منیجمنٹ نظام کی ضرورت تھی۔ ایک صاحب کراچی میں ہوتے ہیں، جنہوں نے ایک نظام بنایا ہوا ہے”الاحسان“ کے نام سے، پہلے براؤزر بیسڈ تھا، ایس کیو ایل ڈیٹا بیس اور ڈاٹ نیٹ، اب وہ اسے وزیول بیسک سے ڈیسک ٹاپ ایپ کی شکل رہے ہیں۔ میری ان سے تفصیلی گفتگو ہوئی!(مجھے ان...
  5. عطاء رفیع

    اوپن اور اوپن آفس میں جمیل نوری نستعلیق اور جمیل نوری کشیدہ میں ایک خامی کی نشاندہی

    السلام علیکم آج ٹائپنگ کے دوران ایک لفظ ٹائپ کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ جمیل نوری نستعلیق اوپن آفس میں لفظ ”ب ل ی ا ں“ (بلی کی جمع) ٹائپ نہیں کرسکتا۔ ٹائپ کرنے سے یہ لفظ ”بلیاں“ ٹائپ ہوتا ہے۔ ”یاں“ ٹائپ کرنے پر وہ ”لاں“ ہوجاتا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اسے اوپن آفس، آفس 2003، ورڈ پیڈ اور ویب پر چیک کیا...
  6. عطاء رفیع

    مجنونِ دوہزار بارہ :: میری ایک تازہ مزاحیہ نظم

    چھیڑ خانی کے وہ قصے ہم جو سنتے روز تھے کچھ تو ان میں کامیاب اور کچھ سبق آموز تھے رفتہ رفتہ یہ فسانے کچھ اثر دکھلا گئے جو درشتی تھی طبیعت میں اسے پگھلاگئے کچھ پوائنٹس ہم نے پھر استاد بشیرے سے لیے رہ گئے جو ایک دو، اللہ بخشے نے دیئے (استاد بشیر اور اللہ بخش، میرے دو اساتذہ، جن سے عشق فرمانے کے...
  7. عطاء رفیع

    ابنٹو کی ونڈوز کے اندر تنصیب ورچوئل سی ڈی سے ممکن ہے؟

    میں ایکس پی میں ابنٹو کس طرح انسٹال کروں کہ وہ ایک پروگرام کی طرح کام کرے۔ میں میجک آئی ایس او سی ڈی، ڈی وی ڈی مینیجر استعمال کرتا ہوں۔ کیا کروں؟:confused: ورچوئل سی ڈی چلاتے وقت انسٹال انسائیڈ کا آپشن نہیں آتا۔ مزید گوگلانے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک یومینو(ڈاٹ) ایگزی فائل ہوتی اس کو انسٹالنا پڑتا...
  8. عطاء رفیع

    رباعی کی اصلاح درکار ہے

    فیل ہی ہوتے رہے نہ پاس کرسکے نہ پاس ہی ہونے کا ہم احساس کرسکے عام ہی کرتے رہے نہ "خاص" کرسکے جبھی تو پاسنگ لائن کو نہ کراس کرسکے۔ ×خاص سے مراد "چھپائی" ہے۔ میرا بلاگ نقشِ فریادی
  9. عطاء رفیع

    بلاگر:تحریر دائیں سے بائیں۔۔ مدد درکار

    بلاگر میں تحریر دائیں سے بائیں کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ اسٹارٹ سائیڈ کو رائٹ اور اینڈ سائیڈ کو بھی لیفٹ کرچکا ہوں۔ مجھے کیا کرنا چاہئے۔ مدد کریے گا۔ بلاگ کا ربط یہ رہا۔۔۔
Top