اردو محفل فورم

فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
حسین بن علی شریف مکہ کی غداری سے شروع ہونے والی توڑ پھوڑ نے عراق ، شام ، اردن ، مصر اور حجاز کو سلطنت عثمانیہ سے الگ تو کر لیا لیکن ساتھ ہی موجود فلسطین کو اپنے آقاؤں کے حوالے کرنے کی حماقت کرتے ہوئے ان کے پیش نظر سوائے اپنے اقتدار کے اگر کچھ اور ہوتا تو شایدآج نوبت یہاں تک آتی ہی نہیں۔
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
دوسری طرف عرب ملکوں میں داخلے کے قوانین سے شاید آپ آگاہ نہیں ہیں ۔ ایک تو فلسطینی ان ملکوں میں بطور پناہ گزین داخل نہیں ہو سکتے ۔ اور بفرض محال اگر یہ ہو بھی جائے تو کیا فلسطین اسرائیل کو تحفتہ ہدیتا پیش کر جائیں؟؟
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
اس کے بعد آج کے اکثر مسلمان اور عرب ملکوں میں جیسے پاکستان ، اندونیشیا ، ملائیشیا ، امارات ، عمان ، سعودی عرب ، کویت ، عراق ، اردن ، شام ، مصر ، لیبیا ، سوڈان وغیرہ میں صرف ایسے حکمران مسلط ہیں جو یا تو آمر ہائے مطلق العنان ہیں یا پھر جمہوریت کے پردے میں غلام اشرافیہ تو انہوں نے چھنکنا کرنا ہے؟
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
ان کا خدا ، وفا ، کمزوری اور واحد مقصد اپنی ذات کے تسلط کو مضبوط بنانا ہے یا پھر عوام کو زیادہ سے زیادہ پیس کر مغربی مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔ عملی طور پر دنیا طاغوت کے قبضے میں ہے اور یہ سب لعنتیں ایک مرکزی خلافت کے عدم وجود کے باعث امت مسلمہ کے گلے کا طوق بن چکی ہیں
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
ہر ایسی تحریک ، سوچ یا جماعت کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر مقہور و معیوب بنایا جاتا ہے جس سے ذرا سا بھی اسلامی نظام ، خلافت یا مسلمانوں کا ایک قوم ہونے کا معمولی سا بھی امکان ہو ۔ اخوان المسلمون کی حکومت کا خاتمہ دیکھ لیں ، کرنل قذافی کا خاتمہ دیکھ لیں ، الجزائر کا منقسم نظام دیکھ لیں یا پاکستان کی ہائبرڈ آمریت دیکھ لیں ۔ کہاں ہے وہ امت مسلمہ نام کی چڑیا؟
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
فلسطینیوں کو یہ جنگ اکیلے ہی لڑنا ہے ۔ یہ سب بزدل اور بے غیرت حکمرانان ملت اسلامیہ نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر اپنا حساب اللہ کے حضور تو ضرور دیں گے ۔ البتہ ان کی جھوٹی شکلوں سے نقاب اب اتر چکا ہے ۔
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
باقی تھوڑی سی تحقیق فرما لیجئے گا ۔ اولا اسرائیل غاصب قابض قوت ہے تو اس کے خلاف جدوجہد بین الاقوامی قوانین کے مطابق جدو جہد آزادی تو کہلا سکتی ہے دہشت گردی نہیں ۔ دوسری بات جن نہتوں کا ذکر آپ فرما رہے ہیں یہ بھی ایک غلط فہمی ہے
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
اسرائیل کے قانون کے مطابق اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے والا ہر اسرائیلی فوج میں خدمات دینے کا پابند ہے ماسوائے کچھ مخصوص مذہبی حلقوں یا عرب نسلی گروہوں کے اور لازمی خدمات کے بعد ہر اسرائیلی چالیس سال کی عمر تک اسرائیلی فوج کا اضافی فوجی ہوتا ہے جسے انگریزی میں ریزروسٹ کہتے ہیں
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
اس میں مرد و عورت کی تفریق نہیں ہے ۔ تو ایسے میں جدوجہد آزادی کرنےو الے مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بہت سے لوگ اسرائیلی فوج کا فعال یا غیر فعال حصہ تھے ۔ اب ایسے لوگ جو کسی ملک کی فوج کا حصہ ہوں نہ تو سویلین کہلا سکتے ہیں نہ ہوتے ہیں
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
اس کے علاوہ بہت سی اموات کا صہیونی افواج کے آپریشن سے تعلق بھی ایک ایسا موضوع ہے جس پر تحقیق کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ کچھ حلقے تو یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ اسرائیلی فوج نے بچنے والے بہت سے اسرائیلیوں کو خود ہلاک کر دیا تاکہ منظر نامہ اپنے حق میں استعمال کیا جاسکے ۔ یہ الزامات سنجیدہ ہیں اور تحقیق کرنا لازمی ہے ۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
F-S4-RWW0-AAKLn-W.png
سید رافع
سید رافع
فیصل بھائی میں نے خود FGRF کے تحت غزہ کے بچوں، عورتوں اور مردوں کے لیے عطیہ بھیجا ہے تاکہ انکی تکلیف حل کرنے میں حصہ ڈال سکوں۔ لیکن غزہ کے مسلمانوں کی نااہلی اور کم عقلی روز روشن کی واضح ہو چکی ہے۔

آپ نے ستر سال سے چلنے والے حالات کو، عرب ممالک میں ہجرت کے ناممکن ہونے کو، مغربی ممالک کے دوہرے معیار کو غزہ کے مسلمانوں کے حالات کی وجہ بتا تو دیا لیکن اس سے انکی اپنی ناہلی اور کم عقلی واضح ہوتی ہے۔
علی وقار
علی وقار
کیا ہوا، کیا ہونا چاہیے تھا، اب تو شاید یہ سوچنے کا وقت بھی نہیں بچا۔ جب باقاعدہ جنگ ہی چھڑ گئی تو کس کس بات کا غم کریں گے۔ یہ تو غالباً بربادی کا آخری مرحلہ ہے جب سوال و جواب بے معنی ہو جاتے ہیں۔ آتش و آہن ہے، معصومین کا خون ہے، اور ہمارے بے بسی اور بے حسی ہے۔ جو ہم سے بن سکے، ضرور کرنا چاہیے۔ عطیہ بھیجیں۔ باری تعالیٰ سے دعا کریں کہ جلد از جلد جنگ بندی ہو جائے۔
سید رافع
سید رافع
علی وقار بھائی، ہر واقعے کے بعد عقل سے اسکا تجزیہ ضروری ہے تاکہ وہ حادثہ آپکے ساتھ نہ ہو۔
علی وقار
علی وقار
فلسفیانہ ابحاث تو چلتی رہیں گی، یہ واقعہ، یہ المیہ تو ہنوز جاری و ساری ہے۔ میں دعا کرتا ہوں، یہ سلسلہ کہیں تھم تو جائے ایک بار۔ جواب کے لیے شکریہ سر۔
سید رافع
سید رافع
علی وقار بھائی یہ فلسفہ نہیں ہے۔ آج آپ اور دیگر دوست احباب بھی شدت جذبات میں بہہ جائیں اور حماس نما حکومت لے آئیں، تو کچھ دور نہیں پاکستان پر ہندوستان بمباری کر رہا ہوگا۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
"فلسفیانہ" اور "عالمانہ" بحثوں کے لیے سب سے پہلے لازمی ہے کہ جھوٹ اور سچ میں تمیز پیدا کی جائے۔
زیک
زیک
میں دہشتگرد محفلین سے شدید اختلاف رکھتا ہوں اور یقیناً حماس دہشتگرد ہے جس نے بوڑھے، بچے، خواتین کو بیدردی سے مارا حتی کہ مسلمان بھی قتل کئے۔ لیکن غزہ کے بے گناہ شہریوں کو جو ہزاروں میں مارے جا رہے ہیں کسی قسم کا الزام دینا بالکل غلط ہے۔ یہ صریح طور پر اسرائیل کی بربریت ہے
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
امریکہ اور یورپ کے بارے میں کیا فرمان ہے؟؟؟
سید رافع
سید رافع
یہاں یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ جہاں جیسے لوگ ہوتے ہیں ویسے ہی قوانین بنتے ہیں۔ غزہ کے لوگوں کے جیسے خیالات تھے ویسی ہی حکومت وہاں بن گئی۔ 2006 میں غزہ کی عوام نے الیکشن کی مدد سے حماس کو بڑی اکثریت سے منتخب کیا۔ حماس اور غزہ کے لوگ اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کا المناک ارادہ دل میں رکھتے ہیں۔
Top