اردو محفل فورم

با ادب
با ادب
کیوں آپ نے دشمنی مان لی کیا؟
ادب دوست
ادب دوست
یہ کیا دنگل مچا ہے میاں ؟ لگتا ہے حریفانِ حق کی مجالس میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔ بے فکر رہیئے احباب جب تک بی باون بمبار موجود ہے دو نال کی بندوق کی ضرورت نہیں ۔
ادب دوست
ادب دوست
علم کے دشمن، فہم و دانش کے حریف، عقل سے عاری، تاریخِ انسانی کے ٹھکرائے ہوئے گروہ کے چند ناسور اگر آپ کے کسی دوست کے حریف ہو جائیں تو یہ بجائے خود ایک خوشی کی بات ہے ۔
با ادب
با ادب
پھر تو مبارک باد قبول کیجئیے.
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئیے
ادب دوست
ادب دوست
اپنی بد نیتی کے کھونٹے سے بندھے، اپنے فہم کے لوتھڑوں کو چوس کر انسانیت کی رگوں سے خون پینے والے درندہ صفت لوگ آپ کے اور آپ کے دوستوں کے مخالف ہی رہیں تو اچھا ہے ۔ خیال رہے کہ آپ کی رواداری میں در کر کے یہ درندے آپ کی صفوں میں شامل نہ ہونے پائیں
زیک
با ادب
با ادب
آدمی کو خدا نہ دکھلائے
آدمی کا کبھی خدا ہونا
ادب دوست
ادب دوست
میرے ہاتھ میں قلم ہے ، میرے ذہن میں اجالا
مجھے کیا دبا سکے گا ، کوئی "ظلمتوں کا پالا"
مجھے فکر امن عالم "اسے" اپنی ذات کا غم
میں طلوع ہو رہا ہوں ، وہ غروب ہونے والا
با ادب
با ادب
ابھی تک سمجھ اس بات کی نہیں آئی کہ اگر انتظامیہ سے کوئی اپنے دوست کی بابت دریافت کرتا ہے تو ان سے استفسار کا حق بھی چھین لو. یہ کون سا قانون ہے؟
با ادب
با ادب
کسی کی اگر کسی سے نہیں بنتی تو بجا. مت بات کیجئیے. لیکن اگر کسی اور کی اس شخص سے بنتی ہو تو اس کے پیچھے لٹھ لے کے پڑ جاؤ کہ نہیں بھائی تم۔بھی بگاڑو. واہ
با ادب
با ادب
ادب دوست اللہ ان اجالوں کو ہمیشہ قائم رکھے. آمین
ادب دوست
ادب دوست
بڑے لوگ "انتقامیہ" کے بزدلانہ وار سے نہ کبھی ڈرتے ہیں اور نہ کبھی ان کے پائے صداقت میں لغزش ہوتی ہے ۔ اسی کو فارسی میں کہتے ہیں
آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
زیک مجھے تو دو طرفہ رویہ نظر آیا ہے. آپ کی طرف سے بھی کوئی اچھے الفاظ سے یاد نہیں کیا گیا. میں ذاتی طور پر بحث برائے بحث اور جھگڑوں سے دور رہنا اسی لیے پسند کرتا ہوں. کہ اس سے رویوں میں الجھاؤ پیدا ہوتا ہے. کسی ایک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا.
محمداحمد
محمداحمد
اگر متاثرین کی ہی بات کی جائے تو مذہب بے زار طبقے کی بے باک اور دل آزار گفتگو سے بھی کتنے جگر خون ہوتے ہیں لیکن اُس پر کوئی انتظامی کاروائی نہیں ہوتی بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ برق ہمیشہ مذہبی 'شدت پسندوں' پر ہی گرتی ہے اور اُن کے مخالفین کے شدید ترین رویّے بھی عمومی شمار کیے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو اس بات میں شبہ ہو تو محفل کے گذشتہ دس پندرہ معطل محفلین کی فہرست ملاحظہ کرلے۔
محمداحمد
محمداحمد
تاہم چونکہ ہر دو فریق میں سے کوئی بھی لچک دکھانے کو راضی نہیں ہے سو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔

میرے خیال سے تو محفل کو محفل ہی سمجھنا چاہیے، رزم گاہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ اگرڈسکشن فورم پر بھی ڈسکشن کے بجائے جنگیں ہونے لگیں تو پھر گفتگو کہاں ہوگی ہر طرح کی سوچ رکھنے والوں کے ساتھ گفتگو کے امکانات کھلے رکھنا چاہیے۔ مخالفت برائے مخالفت کے لئے تو کئی ایک فورمز مل جاتے ہیں۔
با ادب
با ادب
اللہ ان تمام اچھے لوگوں کو سلامت رکھے جو خیر کی بات کرتے ہیں اور برے لوگوں کے شر کو اللہ خیر میں بدل دے. اللہ کی زمین پہ دندناتے ہیں اور اسی کے انکاری ہیں.
با ادب
با ادب
اپنا ظرف انتہائی کم ہے اپنی انا بلند ہے۔ اللہ رحم کرے محشر کے میدان میں اللہ کے عفو ہونے کی کیا امید رکھتے ہوں گے. تب پھر اللہ کا قہر بر حق ہی ہوگا
ابن سعید
ابن سعید
برادرم محمداحمد یہ بہت ہی خطرناک بات ہے کہ آپ جیسے احباب بھی "برق گرتی ہے تو بے چارے مسلمانوں پر" والا تاثر قائم کر بیٹھے ہیں۔ محفل میں اپنا نظریہ پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں خواہ وہ مذہب پسند نظریہ ہو خواہ مذہب بیزار۔ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
البتہ مرنے مارنے کی دھمکیاں دینے، گالم گلوچ پر اتر آنے، یا اول فول بکنے کی آزادی نہیں دی جا سکتی۔ اگر کسی کو اس بات میں شبہ ہو تو محفل کے گذشتہ دس پندرہ معطل محفلین کی فہرست ملاحظہ کرلے۔ ذیل کے ربط پر بھی کچھ وضاحت موجود ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/posts/1814097/ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
رہی بات درجہ بندی کے اختیارات کی تو وہ انتہائی حالت میں سلب کیے گئے تھے۔ بعض لوگوں نے اسے اپنی عناد کے اظہار کا ہتھیار بنا لیا تھا اور نہ صرف غلط بلکہ لا یعنی استعمال کرنے لگے تھے۔ اس بات سے کئی دفعہ منع بھی کیا گیا لیکن پھر بھی بعض لوگوں نے اپنی روش قائم رکھی اس لیے یہ اقدامات اٹھانے پڑے۔ :) :) :)
Top