اردو محفل فورم

ہادیہ
ہادیہ
سوال ہی ایسا کیا ہے تفرقہ بازی تو لازمی بات ہے۔۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
امام مہدی پر ایمان مسلمانوں کا مشترکہ ہے کسی خاص فرقے کا نہیں محترمہ ہادیہ ..جو جواب کو فرقہ وارانہ سوچے گا ...وہ خود آشکار ہوگا
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
اکمل بھائی بے شک امام مہدی (ع) پرتمام مسالک کا عقیدہ ایک ہے مگر آپ کا سوال بہت پیچیدہ ہے۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
محترم زیدی صاحب، اگرچہ امام مہدی کہ عقیدہ مشترک ہے لیکن اس کا تصور شاید مشترک نہیں۔اس طرح کے سوالات عوام میں زیر بحث ہونے سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے، بہتر ہے یہ گفتگو اہل علم اور خواص کے درمیان رہے۔ مجھ جیسے جہلا جب ایسے موضوعات پر رائے زنی کرتے ہیں تو اختلاف، مخالفت کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔
ادب دوست
ادب دوست
نہیں اکمل میاں یہ توہین کے زمرے میں نہیں آتا، جنگ کرنا ، بحث کرنا، اختلاف کرنا، ضد کرنا، یہ سب باتیں کسی فریق کا یا کسی انسان کا حق ہو سکتا ہے مگر یہ توہین نہیں ہے ، منطق کے اصولوں سے اجتناب بہتر ہے
زیک
زیک
توہین کا دائرہ کتنا وسیع کرنا چاہتے ہیں؟
زیک
زیک
اگر یہ مان لیا جائے کہ مہدی سے جنگ کی بات توہین رسالت ہے تو کیا جنوں یا لونڈیوں سے انکار توہین قرآن؟ یا جنگ جمل کی مثال لےلیں۔ کیا اس میں ہارنے والوں کو توہین کی سزا دی گئی؟
اکمل زیدی
اکمل زیدی
زیک صاحب پہلی بات تو یہ ھے کہ پہلے آپ کو رسالت کا احترام تو سمجھ آجاے پھر آپ کو توہین سمجھائی جاے ۔ ۔ جنگ جمل وغیرہ تو اس کے بعد کی بات ہے ۔ ۔ ۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ادب دوست سر جی ۔ ۔ آپ نے جس سرسری انداز میں لے کر جواب دیا ہے۔۔۔وہ کچھ سمجھ نھیں آیا ۔ ۔ ۔ جیسے کسی سیاسی بیان کی بات کی گئی ہو یہ تو صریح حدیث سے انحراف ہے ۔ ۔ اور توھین کیا ہوتی ھے ۔۔؟آپ سے ذمہ دارانہ جواب کی توقع ہے۔ ۔ ۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
زیک ۔۔رہی بات توہین کے دائرہ کی تو جو اللہ نے متعین کر دیا تو پھر ہمارا چاہنا کیا ۔۔۔صاف آیت موجود ہے جو رسول (ص) دیں وہ لے لو جس سے منع کریں رک جاوء۔۔۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
محمد وارث
محمد وارث
امام مہدی کا عقیدہ مسلمانوں میں مشترکہ سہی لیکن امام مہدی کی شخصیت مسلمانوں میں مشترک نہیں ہے۔ اہل تشیع کے امام مہدی پیدا ہو چکے اور غیبت میں ہیں ظہور فرمائیں گے، دیگر مسلمانوں کے امام مہدی ابھی پیدا نہیں ہوئے۔ شخصیت کے ساتھ ساتھ اوصاف میں بھی زمین آسمان کا فرق ہے سو سب مسلمان امام مہدی کی بات پر اکھٹا نہیں ہو سکتے۔
Top