محفل میں انتشار پھیلانے والے صارفین

محفل میں انتشار پھیلانے والے نئے صارفین جو انتظامیہ کی ہدایات نہ سنیں انہیں کب معطل کرنا چاہیے؟

  • Total voters
    35

فاتح

لائبریرین
مجھے لگتا ہے یہ اسی شخص کا ذکر ہے جس کے جاہلانہ اور گھٹیا مراسلوں سے میں عاجز آیا تھا لیکن بعد ازاں جب اس کی بے ہودہ زبان دیگر دھاگوں میں ملاحظہ کی تو بہت خوشی ہوئی کہ میرے ساتھ تو بہت عزت سے پیش آیا تھا وہ۔ :ROFLMAO:
میری رائے میں تو جس قسم کی یاوہ گوئی وہ مسلسل کیے چلا جا رہا تھا اگر ایسی نوبت آئے تو دس مراسلوں کا انتظار بھی نہیں کرنا چاہیے۔
 
میر انیس

لائبریرین
بقول محمد وارث بھائی کہ وہ صاحب ایسے شخص تھے جو چاہتے تھے کہ وہ آتے ہی محفل میں چھاجائیں اور لوگ ان کو محفل کی جان کہنے لگیں انکے یہاں آنے کے پہلے ہی دن جب میں نے دیکھا کہ انہوں نے کسی دھاگے کا جواب کسی اور میں دے دیا ہے تو انکو ذاتی پیغام کے ذریعے سمجھایا انکو اپنا تعارف کروانے کو کہا پھر کیا تھا جناب وہ پوری رات مجھ سے ذپ کے ذریعے اوٹ پٹانگ باتیں کرتے رہے انکو سمجھا سمجھا کر تھک گیا۔ دوسرے دن پھر یہی ہوا کہ نیا رکن سمجھ کر پھر میں نے انکو سمجھانے کی کوشش کی اور شمشاد کے مقابلے میں کئی دفعہ انکی حمایت بھی کی کہ ابھی نئے ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے پر جب وہ موقع آگیا کہ شمشاد نے مارے جھلاہٹ کے اپنے بال نوچنا شروع کردئے تو شمشاد کو ذپ کرا کہ بھائی تم ان صاحب کہ منہ لگتے ہی کیوں ہو ۔ آخر میں تو وہ وقت آگیا کہ میں نے بھی اپنے بال نوچنا شروع کردیئے خاص کر خواتین کے فیشن کے حوالے سے جب انہوں نے بیہودہ باتیں کیں۔ خیر منتظمین نے بہت برداشت سے کام لیا اگر ایسا کوئی رکن دوبارہ آجائے تو اسکو منتظمین کی طرف سے فوراَ ذاتی پیغام کے یا عام پیغام کے ذریعے وارننگ دینی چاہیئے اگر وہ نہ مانے تو دوبارہ وارننگ دیں اور تیسری وارننگ پر معطل کردیں ۔
 
ساجد

محفلین
مجھے لگتا ہے یہ اسی شخص کا ذکر ہے جس کے جاہلانہ اور گھٹیا مراسلوں سے میں عاجز آیا تھا لیکن بعد ازاں جب اس کی بے ہودہ زبان دیگر دھاگوں میں ملاحظہ کی تو بہت خوشی ہوئی کہ میرے ساتھ تو بہت عزت سے پیش آیا تھا وہ۔ :ROFLMAO:
میری رائے میں تو جس قسم کی یاوہ گوئی وہ مسلسل کیے چلا جا رہا تھا اگر ایسی نوبت آئے تو دس مراسلوں کا انتظار بھی نہیں کرنا چاہیے۔
جی ہاں ، فاتح بھائی ، یہ تو آپ جیسے "بڑے استادوں" کی کمزوری تھی کہ ایک ممبر سب کو اس قدر "لگ" گیا :) ۔
 
السلام علیکم
جناب عالی آپ سب کی خدمت میں آداب عرض ہے میں اس محفل میں نیا ہوں اور معطلی کی وجوہات پڑھی اور اس کے حق میں دلائل بھی پڑھے میں انتہائی مہذبانہ انداز میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے اردو فورم کا بڑا شوق تھا اور آپ کے ایک ممبر نے جو کہ معطل ہے نے فیس بک پر مجھے اس سے متعارف کروایا اتفاق سے ہم دونوں قریب ہی رہتے ہیں ملاقات بھی ہوگئی اور میرے کافی جاننے والوں سے ان کی واقفیت ہے یہ حقیقت ہے کہ جناب شاہنواز عامر واقعئی ایک معزر اور صحافی پیشہ سے تعلق رکھنے والی فیملی سے ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس نے کافی مراسلے سنبھال کر رکھے ہوئے تھے میں نے ان کو پڑھا ہے اور میں نے غور کیا کافی باتیں ان کی درست ہیں ہاں میں یہ مانتا ہوں کہ فیشن کے معاملے میں ان سے کوتاہی ہوئی ہے لیکن انہوں نے بری نیت سے نہہں لکھا تھا کہ وہ مجھ سے بھی اور دوسروں سے بھی اس کا اظہار کرچکے ہیں کہ اگر یہ سب بند نہ ہوا تو ہم دور پستیوں میں گرتے جائیں گے اور شاہنواز عامر ایک اچھے اور مخلص ساتھی ہیں میں نے جب ان کو بتایا کہ میں یہ فورم جوائن کررہا ہوں تو انہوں نے کہا کہ اب کیا فائدہ جب میں وہاں نہیں ہوں اور معطل کردیا گیا ہوں تو جناب آج ہی جوائن کیا اور فیس بک پر ان سے بات ہورہی تھی تو میں نے کہا کہ میںّّ آپ کا اکائونٹ بحال کرانے کی کوشش کرتا ہوں تو جناب شاہنواز عامر کچھ نہ کچھ کرنے کی جستجو رکھتے ہیں اب کافی ٹائم گزر گیا ہے میری ناچیز رائے میں اب ان کا اکائونٹ بحال کردیا جائے تو آپ کی ذرہ نوازی ہوگی کہ شاہنواز عامر اردو محفل کو مقبول عام کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ہرجگہ ہر ایک سے بات شئر کرتا ہے اردو محفل کے بارے میں اور اس کے ساتھ حادثہ بھی بہت بڑا ہوا ہے اس کا صدمہ ہر وقت ماں سے بڑھ کر بچوں کا خیال رکھنا نہلانا دھلانا صبح تیار کرکے ناشتہ دے کر اسکول بھیجنا لانا پھر نہلا دھلاکر کھانا کھلانا بچوں کو سلانا پْڑھانا سب کچھ پریشان ہے تھوڑا سا یہاں اس کو سکون ملا تھا لیکن وہ بھی گیا اس نے اور فورم بھی جوائن کئے لیکن اس کو اس فورم سے محبت ہوگئی ہے
 
وعلیکم السلام،

اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ اردو محفل کو خوشگوار پائیں گے اور اس میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔

اول تو یہ کہ کسی کو معطل کرنا ایسا انتہائی قدم ہے جس سے پہلے ہر ایڈمن کئی دفعہ سوچتا ہے۔ اولین مراحل میں ایسے اراکین کو عمومی فورم پر فہمائش، ذاتی مراسلوں کے ذریعہ سرزنش اور وارنگ کے نظام کے استعمال کے بعد ہی عموماً ایسا قدم اٹھایا جاتا ہے۔ یہاں مختلف فکر و نظر کے حامل دنیا کے مختلف گوشوں سے کئی ناظمین موجود ہیں۔ ان کا ایسے کسی فیصلے پر اتفاق ہو تو یوں اس عمل سے اتنی جلدی رجوع کیوں کر ممکن ہے۔ آپ خود سوچیں کہ آپ چند منٹوں میں ان معاملات کو کیوں کر سمجھ سکے ہوں گے جس کو بے شمار محفلین نے ایک ٹارچر کی طرح ہفتوں برداشت کیا ہے۔ اور اب ضروری نہیں کہ تمام باتیں منظر عام پر موجود ہی ہوں۔ زیادہ تر ناقابل برداشت مواد کو حذف کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ موصوف کو محفل کی رکنیت کی کتنی شدید خواہش ہے، آنجناب نے معطلی کے فوراً بعد مختلف شناخت اپنا کر کئی دفعہ رکنیت کی کوشش کی ہے جو کہ اپنے آپ میں نامناسب حرکت ہے (کیوں کہ فورم کی انتظامیہ نے کسی کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے تو چور راستوں کے ذریعہ آنے سے وہ رکن پسندیدہ تو نہین ہو جائے گا ناں)۔

محفلین کو ان کے حالات سے ہمدردی ہو سکتی ہے اور بعض ان کے خیالات کے حامی بھی ہو سکتے ہیں۔ وہ بذات خود معزز اور نیک نیت بھی ہو سکتے ہیں لیکن کسی فورم میں رہنے کے لئے اتنا ہی کافی نہیں ہے۔ یہاں دوسروں کا احترام کرنا، مہذب دائرے میں رہ کر اپنی بات رکھنا، دوسروں کی باتوں کو سننا، سمجھنا، مناسب جواب دینا یا کم از کم برداشت کرنا، انتظامیہ پر اعتماد رکھنا (خصوصاً تب جب باقی اراکین مطمئن ہوں)، اختلاف کی صورت میں مناسب انداز میں اس کا اظہار کرنا، قوانین کی پاسداری و لحاظ کرنا، موضوع کی مناسبت سے گفتگو کرنا، مناسب الفاظ اور لہجے کا انتخاب کرنا اور دیگر اراکین کے جذبات کا احترام کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

اگر موصوف کو اردو محفل میں سکون ملتا ہے تو اردو محفل میں بغیر رکنیت اختیار کیئے ہوئے یہاں کے مواد سے بطور مہمان صارف استفادہ کرنے میں ان پر کوئی پابندی نہیں۔ لیکن دیگر محفلین و ناظمین کا سکون غارت کر کے ان کو سکون بہم پہونچانے کے بارے میں آپ کی رائے جاننا دلچسپی سے عاری نہیں ہوگا۔
 
میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں لیکن ایک ایسے رکن کو جو اردو فورم کی ترقی کے بارے میں سوچتا ہو صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچتا ہوں کہ میرا سب کچھ پاکستان ہی ہے اور کچھ نہیں حتٰی کہ اس کے زیادہ تر فیملی ممبرز باہر ہیں لیکن اس نے پاکستان کی محبت میں باہر جانے سے انکار کردیا اب آپ ایک فعال ممبر کو زیادہ معطل رکھ کر اس کے دکھوں میں مزید اضافہ کررہے ہیں جب ّ آپ اس کو مہمان کےطور پر قبول کررہے ہیں تو ایک ممبر کے طور پر بھی اگر اس کا موقف دیکھا جائے تو پھر سیاست و حالات حاضرہ کے عنوانات ہی ختم کردئیے جائے تو زیادہ مناسب ہو گا جیسے ایک فورم نے سیاست پر پابندی لگا رکھی ہے کہ کوئی سیاسی مراسلہ نہیں بھیجے گا اگر بھیجا تو پابندی لگانے کہ بجائے فوری طور پر اس کو حذف کردیا جاتا ہے اور اس نے کوئی زیادہ غلط بات نہیں کی پاکستان بلوچستان کی آزادی اور بھی چھوٹے چھوٹے مسئلے بیان کئے ہیں میں نے مراسلے پڑھے ہیں جو کہ اس کی ای میل میں محفوظ ہیں تو سب کی اپنی رائے ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ بھی اس سے متفق ہوجائیں نہ دیں جواب اس کے مراسلے کا یا خاموش رہیں لیکن اظہار آزادی نہ چھینیں میری آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ شاہنوازعامر کو بحال کیا جائے اور ایک مراسلہ میں کہاگیا تھا جو کہ میں نے بھی پڑھا ہے کہ شاہنواز کے مراسلے ثبوت کےطورپر دکھا سکتے ہیں تو اس پر شاہنواز نے کہا تھا کہ ٹھیک ہے دیکھائیں لیکن وہ مراسلے دیکھانے کی بجائے اس کو معطل کردیا یہ تو زیادتی ہے نا اس کے ساتھ چلو پھر بھی میں معذرت اور معافی مانگتا ہون کہ وہ سیدھا انسان ہے حالات کا مارا ہوا ہے بچوں کے امتحانات ہیں اور فلاحی کام بھی کررہا ہے اب کتاب بینک بنارہا ہے کہ غریب اور نادار طالب علموں کی مدد کی جاسکے تو مہربانی ہوگی کہ اس کی رکنیت بحال کی جائے یہ فورم بھی میں نے صرف اس کی رکنیت بحال کرنے کے لئے جوائن کیا ہے اگر نہیں ہو گی تو میں بھی چلا جاؤں گا کہ جہاں میرا دوست نہیں وہاں میرا کیا کام میں امید کرتا ہوں کہ مجھے مایوس نہیں کیا جائے گا
 
ساجد

محفلین
اگرچہ ہم آپ کو محفل سے جانے کا نہیں کہتے لیکن آثار بتا رہے ہیں کہ آپ بہت جلد اپنے "دوست" سے جا ملیں گے ;)۔
 
میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں لیکن ایک ایسے رکن کو جو اردو فورم کی ترقی کے بارے میں سوچتا ہو صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچتا ہوں کہ میرا سب کچھ پاکستان ہی ہے اور کچھ نہیں حتٰی کہ اس کے زیادہ تر فیملی ممبرز باہر ہیں لیکن اس نے پاکستان کی محبت میں باہر جانے سے انکار کردیا اب آپ ایک فعال ممبر کو زیادہ معطل رکھ کر اس کے دکھوں میں مزید اضافہ کررہے ہیں
یہ ایک اردو فورم ہے۔ نہ ہی یہ اسلامی فورم ہے اور نہ ہی پاکستانی۔ گو کہ یہاں نہ تو اسلام یا کسی اور مکتب فکر کی بات کرنے کی ممانعت ہے اور نہ ہی پاکستان یا کسی اور ملک و قوم کی بات کرنے کی ممانعت ہے۔ لہٰذا ہمیں نہیں لگتا کہ کسی رکن کا پاکستان کی محبت میں قربان ہو جانے کا جذبہ اس کے محفل میں وجود کو متاثر کر سکے گا۔

جب ّ آپ اس کو مہمان کےطور پر قبول کررہے ہیں تو ایک ممبر کے طور پر بھی
مہمان کے طور پر وہ یہاں موجود مواد اور دوسروں کے خیالات سے استفادہ کر سکتے ہیں وہ بھی اپنی مرضی سے، انھیں ایسا کرنے کے لئے کوئی مجبور نہیں کر رہا۔ رکن کے طور پر اپنی بے محل باتوں اور پریشان کن رویے سے سبھی محفلین و ناظمین کے لئے درد سر کا باعث ہوں گے۔ انھیں کسی فورم کی رکنیت کے لئے خود پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ انھیں ایک رکن کے طور پر جتنے عرصہ تک بحال رکھا گیا اور ہر ممکنہ طریقے سے سمجھانے بجھانے کی کوشش کی گئی وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جس کے وہ مستحق تھے۔ مجال ہے جو موصوف کے رویے میں ذرہ برابر بہتری آئی ہو۔

گر اس کا موقف دیکھا جائے تو پھر سیاست و حالات حاضرہ کے عنوانات ہی ختم کردئیے جائے تو زیادہ مناسب ہو گا جیسے ایک فورم نے سیاست پر پابندی لگا رکھی ہے کہ کوئی سیاسی مراسلہ نہیں بھیجے گا اگر بھیجا تو پابندی لگانے کہ بجائے فوری طور پر اس کو حذف کردیا جاتا ہے
آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔ حسن اتفاق، آپ کا یہ مشورہ نادر یا نیا نہیں۔ اردو محفل کی تاریخ کئی برسوں پر محیط ہے اور ایسے مشورے کئی دفعہ پیش کیئے گئے ان پر مختلف انداز سے تجربات بھی کیے گئے۔ ہم آپ کے مشورے کی نا قدری نہیں کر رہے اور نہ ہی آپ کے نئے رکن ہونے کو سبب بنا رہے ہیں لیکن آپ کو یہ تو احساس ہوگا ہی کہ یہاں برسوں سے موجود اراکین و ناظمین پوری طرح "گھامڑ" تو نہیں ہوں گے۔ چند ایک نا پسندیدہ افراد کے چلتے سنجیدگی اور مناسب طریقے سے گفتگو کرنے والے لوگوں کی راہیں مسدود کرنا کیوں کر مناسب ہے؟

ور اس نے کوئی زیادہ غلط بات نہیں کی پاکستان بلوچستان کی آزادی اور بھی چھوٹے چھوٹے مسئلے بیان کئے ہیں میں نے مراسلے پڑھے ہیں جو کہ اس کی ای میل میں محفوظ ہیں
آپ نے جو پڑھا وہ اس سے کہیں کم ہے جو آپ نے نہیں پڑھا۔ اس کا جواب تو ہم آپ کو تب دیتے جب آپ کی محترمہ والدہ صاحبہ، چند معزز ہمشیرائیں یہاں کی رکن ہوتیں اور دیگر خواتین محفلین کی طرح ان کی پروفائل اور ذاتی پیغامات میں بھی جناب کے مراسلے پہلے دوسرے دن ہی جلوہ افروز ہوتے۔ نیز یہ کہ ان کی موجودگی میں ہی خواتین کے (موصوف کے ہی الفاظ میں) "خفیہ ہتھیاروں" اور کھلے ہوئے سینے کا ذکر خیر ہوتا (اور بعد میں یہ کہا جاتا کہ آپ اشارہ تو سمجھ رہے ہیں ناں)، وہ بھی اس دھاگے میں جہاں موصوف "خواتین" کے پردے پر تقریریں کرنے میں مصروف تھے۔ یہ تو ایک ذرا سی جھلک تھی، یہاں کافی کچھ ہوا ہے جس سے ہم آپ کو محظوظ کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔

تو سب کی اپنی رائے ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ بھی اس سے متفق ہوجائیں نہ دیں جواب اس کے مراسلے کا یا خاموش رہیں لیکن اظہار آزادی نہ چھینیں
آزادی اظہار رائے کے حوالے سے بات کریں تو اردو دنیا میں اردو محفل کے مقابلے میں دوسرا کوئی فورم دھونڈنا آپ کے لئے دلچسپ مشغلہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہم کسی اور فورم کے رکن تو نہیں لیکن چند ایک کو سرسری طور پر جانتے ہیں اس لئے اپنی رائے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ یہاں آزادی اظہار رائے کو کسی مخصوص قومیت، مخصوص مذہب، یا مخصوص سیاسی پارٹی تک محدود نہیں رکھا گیا ہے۔ لہٰذا اراکین کو اظہار رائے سے زیادہ قوت برداشت کی مشق کرنی پڑتی ہے۔

میری آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ شاہنوازعامر کو بحال کیا جائے اور ایک مراسلہ میں کہاگیا تھا جو کہ میں نے بھی پڑھا ہے کہ شاہنواز کے مراسلے ثبوت کےطورپر دکھا سکتے ہیں تو اس پر شاہنواز نے کہا تھا کہ ٹھیک ہے دیکھائیں لیکن وہ مراسلے دیکھانے کی بجائے اس کو معطل کردیا یہ تو زیادتی ہے نا اس کے ساتھ
ہمارا خیال ہے دو ایسے محفلین جو موصوف کی یاوہ گوئیوں کا شکار ہوئے ہیں، وہ آپ کی اس بات کی تائید کر دیں تو انتظامیہ کو اپنے عمل پر شرم سے ڈوب مرنا چاہئے اور اگر ایسے متاثرین میں سے پانچ آپ کی بات کی تائید کر دیں تو انتظامیہ کو اس زیادتی سے رجعت پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔

چلو پھر بھی میں معذرت اور معافی مانگتا ہون کہ وہ سیدھا انسان ہے حالات کا مارا ہوا ہے بچوں کے امتحانات ہیں اور فلاحی کام بھی کررہا ہے اب کتاب بینک بنارہا ہے کہ غریب اور نادار طالب علموں کی مدد کی جاسکے تو مہربانی ہوگی کہ اس کی رکنیت بحال کی جائے
ہم سب کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہو سکتی ہیں۔ اللہ ان کے نیک اعمال اور خلوص کو قبول فرمائے، آمین۔ محفل میں رکن ہونے کے لئے ذاتی زندگی میں شریف النفس ہونا، فلاحی کام کرنا، ایماندار و پرہیزگار ہونا، فکر و عمل کے اعلیٰ ترین مناصب پر فائز ہونا غرض کہ ایسا کچھ بھی ضروری نہیں۔ اپنی ذاتی زندگی میں کوئی بدکار ہو، بیہودہ و بے راہ ہو گالی گلوچ کے بغیر بات نہ کرتا ہو لیکن محفل میں رہتے ہوئے اس کے آداب و قوانین کی پاسداری کرے اور اراکین کی دل شکنی نہ کرے تو بصد شوق محفل کا رکن ہو سکتا ہے۔ بصورت دیگر۔۔۔ قابل فکر بات ہے۔

یہ فورم بھی میں نے صرف اس کی رکنیت بحال کرنے کے لئے جوائن کیا ہے اگر نہیں ہو گی تو میں بھی چلا جاؤں گا کہ جہاں میرا دوست نہیں وہاں میرا کیا کام میں امید کرتا ہوں کہ مجھے مایوس نہیں کیا جائے گا
یقین کیجئے کہ اپنے پچھلے مراسلے کے بعد ہمیں جواب دینے کی چنداں ضرورت نہیں تھی، فقط اس فقرے نے ہمیں مجبور کیا کہ جوب لکھ دیں۔ عرض ہے کہ ہم محفل میں آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ آپ کو کسی کی وکالت کے لئے نہ تو یہاں مدعو کیا گیا ہے اور نہ ہی آپ کے چلے جانے پر کوئی آپ کے گھر التماس کرنے جائے گا کہ حضور ایسی بھی کیا بے رخی۔ آپ اپنی مرضی سے یہاں جب تک رہنا چاہیں، فورم کے ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے جلوہ افروز ہوں۔ آپ بھی اپنے موکل کی راہ پر لگیں گے تو تقریباً انھیں کے انجام کو پہونچ سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کو محفل کی رکنیت مناسب نہ لگے، خوشی خوشی چلے جائیں۔ ہمیں نہیں لگتا کہ آپ نے اردو محفل میں ایسا کوئی کارنامہ اب تک انجام دیا ہے جس کو اردو دنیا برسوں تک سلام کرے اور محفلین آپ کی غیر حاضری محسوس کریں۔ امید ہے کہ آپ مایوس نہیں ہوئے ہوں گے۔
 
عثمان

محفلین
حد ہی ہوگئی۔
جعلی آئی ڈیز کا سلسلہ تھما تو وکلاء کی آمد شروع ہوگئی۔
اہل محفل کو چاہیے کہ کوئی صدقہ وغیرہ ادا کریں ، یہ بلا ایسے نہیں ٹلنے کی۔
 
ظفری

لائبریرین
بھائی ۔۔۔ یہ وکلاء کی آمد نہیں بلکہ جعلی آئیڈیز کا سلسلہ ہنوزجاری ہے ۔ ویسے صدقے والی بات دل کو لگتی ہے ۔ اہلیانانِ محفل کو سنجیدگی سے اس بارے میں سوچنا چاہیئے ۔ ;)
 
عسکری

معطل
حد ہی ہوگئی۔
جعلی آئی ڈیز کا سلسلہ تھما تو وکلاء کی آمد شروع ہوگئی۔
اہل محفل کو چاہیے کہ کوئی صدقہ وغیرہ ادا کریں ، یہ بلا ایسے نہیں ٹلنے کی۔
ہاں بھائی مدت ہوئی گوشت کھائے ہوئے اب تو صدقے کا ہی مل جائے ۔شمشاد بھائی کاٹیں پھر بکرا اور ایک ران مجھے بھجوا دینا بس ۔
 
عسکری

معطل
ہم سب کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہو سکتی ہیں۔ اللہ ان کے نیک اعمال اور خلوص کو قبول فرمائے، آمین۔ محفل میں رکن ہونے کے لئے ذاتی زندگی میں شریف النفس ہونا، فلاحی کام کرنا، ایماندار و پرہیزگار ہونا، فکر و عمل کے اعلیٰ ترین مناصب پر فائز ہونا غرض کہ ایسا کچھ بھی ضروری نہیں۔ اپنی ذاتی زندگی میں کوئی بدکار ہو، بیہودہ و بے راہ ہو گالی گلوچ کے بغیر بات نہ کرتا ہو لیکن محفل میں رہتے ہوئے اس کے آداب و قوانین کی پاسداری کرے اور اراکین کی دل شکنی نہ کرے تو بصد شوق محفل کا رکن ہو سکتا ہے۔ بصورت دیگر۔۔۔ قابل فکر بات ہے۔
یہ آپکا اشارہ کس کی طرف ہے کہیں میری طرف تو نہیں؟:ROFLMAO::laugh:
 
محمد وارث

لائبریرین
لیکن اس کو اس فورم سے محبت ہوگئی ہے

آپ کے یارِ جانی کی معطلی سے کئی دن پہلے ان کو بار بار مختلف ناظمین کی طرف سے سمجھایا گیا، جب انہوں نے بار بار فورم چھوڑنے کی دھمکی دی تو یہ ایک مراسلہ اس خاکسار نے لکھا تھا۔

آپ کافی دن سے ادھر تشریف لا رہے ہیں جس کیلیے ہم آپ کے ممنون ہیں، لیکن آپ کے مختلف مراسلہ جات دیکھ کر لگا کہ آپ یہاں توجہ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تو محترم توجہ حاصل کرنے کے اور بہت سے طریقے ہیں ضروری نہیں کہ متنازعہ موضوعات پر ہی بات کی جائے جیسا کہ آپ مسلسل کر رہے ہیں یا ہر بات پر اعتراضات ہی کیے جائیں جیسا کہ آپ مسلسل کر رہے ہیں۔

اور رہی بات فورم کو چھوڑ کر جانے کی یہ آپ کی اپنی مرضی ہے محترم ہم بھلا اس میں کیا کہہ سکتے ہیں یا کر سکتے ہیں، آپ اپنی خوشی سے آئے تھے اور اپنی خوشی ہی سے جائیں گے، لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ جو ایک بار یہاں آ جاتا ہے وہ ہمیں گالیاں دیکر بھی کہیں نہیں جاتا، اس فورم کا نشہ ہی کچھ ایسا ہے، یہ میرا دعویٰ ہے اور بلند و بانگ قسم کا دعویٰ ہے اور بے دلیل کے نہیں ہے، یہ دوسری بات کہ یہ دلیل آپ نہیں ہیں :)

مجھے افسوس ہے کہ وہ بھی میرے دعوے کی دلیل بن گئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی میں نے آپ کو یہ تو بتایا ہی نہیں کہ آنے کے ساتھ ہی انہوں نے لائیبریری کا رکن بننے کی خواہش ظاہر کی۔ جب میں نے انہیں پوچھا کہ لائبریری میں آپ ٹائپنگ، پروف ریڈینگ یا کوئی بھی دوسرا کام کر سکتے ہیں اور روزانہ کتنا وقت لائبریری کے لیے دے سکتے ہیں تو جواب ندارد، اس کے بعد انہوں نے "ناظم" کا عہدہ پانے کی خواہش ظاہر کی کہ انہیں اس سے دلچسپی ہے اور انہیں ناظم کا عہدہ دیا جائے۔ اس پر انہیں سمجھایا کہ بھائی ابھی نئے نئے رکن بنے ہو، ابھی محفل کے مزاج کو تو سمجھ لو۔ لیکن میرے خیال میں وہ محفل کے مزاج کو سمجھنے کی بجائے محفل کو اپنا مزاج سمجھانے لگے تھے۔

وہ تو بڑے دبدبے سے گئے تھے کہ میں جس فورم میں گیا ہوں وہ بہت بڑا فورم ہے اور وہاں ہر وقت 1600 اراکین آن لائن رہتے ہیں اور یہ کہ اگر میں ایک دن بھی نہ جاؤں تو فوراً ای میل کر کے پوچھتے ہیں کہ کیوں نہیں آیا۔ تو اب کیا ہوا موصوف کو؟
 
حماد

محفلین
میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں لیکن ایک ایسے رکن کو جو اردو فورم کی ترقی کے بارے میں سوچتا ہو صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچتا ہوں کہ میرا سب کچھ پاکستان ہی ہے اور کچھ نہیں حتٰی کہ اس کے زیادہ تر فیملی ممبرز باہر ہیں لیکن اس نے پاکستان کی محبت میں باہر جانے سے انکار کردیا اب آپ ایک فعال ممبر کو زیادہ معطل رکھ کر اس کے دکھوں میں مزید اضافہ کررہے ہیں جب ّ آپ اس کو مہمان کےطور پر قبول کررہے ہیں تو ایک ممبر کے طور پر بھی اگر اس کا موقف دیکھا جائے تو پھر سیاست و حالات حاضرہ کے عنوانات ہی ختم کردئیے جائے تو زیادہ مناسب ہو گا جیسے ایک فورم نے سیاست پر پابندی لگا رکھی ہے کہ کوئی سیاسی مراسلہ نہیں بھیجے گا اگر بھیجا تو پابندی لگانے کہ بجائے فوری طور پر اس کو حذف کردیا جاتا ہے اور اس نے کوئی زیادہ غلط بات نہیں کی پاکستان بلوچستان کی آزادی اور بھی چھوٹے چھوٹے مسئلے بیان کئے ہیں میں نے مراسلے پڑھے ہیں جو کہ اس کی ای میل میں محفوظ ہیں تو سب کی اپنی رائے ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ بھی اس سے متفق ہوجائیں نہ دیں جواب اس کے مراسلے کا یا خاموش رہیں لیکن اظہار آزادی نہ چھینیں میری آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ شاہنوازعامر کو بحال کیا جائے اور ایک مراسلہ میں کہاگیا تھا جو کہ میں نے بھی پڑھا ہے کہ شاہنواز کے مراسلے ثبوت کےطورپر دکھا سکتے ہیں تو اس پر شاہنواز نے کہا تھا کہ ٹھیک ہے دیکھائیں لیکن وہ مراسلے دیکھانے کی بجائے اس کو معطل کردیا یہ تو زیادتی ہے نا اس کے ساتھ چلو پھر بھی میں معذرت اور معافی مانگتا ہون کہ وہ سیدھا انسان ہے حالات کا مارا ہوا ہے بچوں کے امتحانات ہیں اور فلاحی کام بھی کررہا ہے اب کتاب بینک بنارہا ہے کہ غریب اور نادار طالب علموں کی مدد کی جاسکے تو مہربانی ہوگی کہ اس کی رکنیت بحال کی جائے یہ فورم بھی میں نے صرف اس کی رکنیت بحال کرنے کے لئے جوائن کیا ہے اگر نہیں ہو گی تو میں بھی چلا جاؤں گا کہ جہاں میرا دوست نہیں وہاں میرا کیا کام میں امید کرتا ہوں کہ مجھے مایوس نہیں کیا جائے گا
یہ ایک ہی سانس میں، بن رکے سب کچھ کہہ دینے والا انداز تحریر کافی جانا پہچانا سا لگتا ہے۔ ;) :pill::mad3:
 
Top