سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

مقدس

لائبریرین
یہ مرچ میکسیکو سے ہے اور ہسپانوی زبان میں j کی آواز ہ کی طرح ہوتی ہے۔ یہاں ہیلپینیو ہی کہتے ہیں۔

بہرحال برطانیہ میں آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ پچھلے ایک ہفتے کی خبروں سے ظاہر ہے۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: i know its wrong way of saying it but got so used to it tht it seems right
 
یہ جے بھی بڑا جلمی ہے
  • انگریزی میں اسے جے پڑھتے ہیں Jack کو جیک پڑھتے ہیں اور
  • امریکہ اور میکسیکو میں اسے ہ پڑھتے ہیں
  • یورپ میں یہ یوٹ ہے لہٰذا جان کو یوہان اور جیکب کو یاکوب پڑھتے ہیں۔
مورل آف دی اسٹوری: ڈو ان روم ایز دی رومنز ڈو۔ آئی ہوپ یو اگری
 
arifkarim

معطل
پوکھا جٹ کٹورا لبے!

But we call them jalapenos bhaiya
:rollingonthefloor:
یہاں بھی یہی کہتے ہیں۔

یہ غلط ہے۔ صحیح: ہیلپینیو۔
غلط کیسے ہے؟ ہماری زبان ہے ہم اسے جو مرضی کہیں۔

بہرحال برطانیہ میں آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ پچھلے ایک ہفتے کی خبروں سے ظاہر ہے۔
اب جانے بھی دیں۔ کب تک برطانوی جمہوریت کا غم دل میں لیکر بیٹھیں رہیں گے۔ امریکی جمہوریت سے ڈریں جو آنے والی ہے :)
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
آج کا افطار

uULN6R3.jpg
 
افضل حسین

محفلین
پرسوں ایک افطار پارٹی میں شریک تھا
پھل کے نام پہ صرف کھجور نصیب ہوا باقی کباب اور مٹن بریانی فرنی اور حلیم سے پیٹ بھرے.
 
مقدس

لائبریرین
تابش بھائی میں سوچ رہی تھی آج بھابھیوں نے افطاری نہیں بنائی آپ کے کیے اور عبدالقیوم بھیا کے لیے :rollingonthefloor:
 
تابش بھائی میں سوچ رہی تھی آج بھابھیوں نے افطاری نہیں بنائی آپ کے کیے اور عبدالقیوم بھیا کے لیے :rollingonthefloor:
کل عید کے سلسلے میں خریداری کے لئے نکلا ہوا تھا، اس لئے اپڈیٹ رہ گیا.
اس سے یاد آیا کہ کل چمن آئس کریم پر چاکلیٹ آئسکریم شیک بھی پیا. :)
 
اوشو

لائبریرین
محفلین کی طرف سے ایک قرارداد کے ذریعے جناب اوشو سے باقاعدہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بھی کبھی کبھار سحر و افطار کے مینو سے ہمیں آگاہ فرما دیا کریں۔ آخر اس لڑی کی بنیاد انہوں نے اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھی تھی۔ کوئی مذاق ہے کیا؟

ھاھا برادر سحری و افطاری تو دیس میں ہوتی تھی یا گھر والوں کے ساتھ. پردیس میں وہی ایک سا مینو تقریبا روزانہ. :(
دو ایک بار سوچا کہ میں بھی لکھا کروں یہاں پھر سوچا روزانہ کیا ایک ہی بات لکھنی, آخر رمضان میں ایک ہی بار بتا دیں گے کہ یہ کھاتے پیتے رہے. :)
سو بندہ حاضر ہے.
سحری میں پراٹھا, چنے یا ایک لیٹر دودھ سوڈا.
افطاری میں کجھور, لسی, بریانی یا دال سبزی کے ساتھ روٹی.
چائے اور سگریٹ تو کامن ہے دونوں اوقات میں. :)

کل میں ان کے پاس جا رہا افطاری کرنے ۔
ٹھیک ہے اوشو بھائی!؟

ھاھا کل تو کب کی گزر گئی اور میں یہ پیغامات آج دیکھ پایا. :(

امارات کی ریت چھان رہا ہوں کہ یہاں خاک کمیاب ہے. پروگرام بنا لیں, چاہے عید کے دن کا. :p اسی بہانے میری بھی عید ہو جائے گی :)
چشمِ ما روشن دلِ ماشاد. :)
ایک ماہ تک واپسی ہے ان شاءاللہ. تب تک رمضان شریف تو گزر چکا ہو گا چنانچہ باھمی مشاورت سے نفلی روزہ رکھ کر آپ کی افطاری ادھار رہی میری طرف :)
پچھلی دفعہ کی طرح ملاقات کے لیے انتظار ہی نہ کرتا رہ جاوں :unsure:
خوش رہیں
بہت جیئں
:)
 
فہیم

لائبریرین
یہ جے بھی بڑا جلمی ہے
  • انگریزی میں اسے جے پڑھتے ہیں Jack کو جیک پڑھتے ہیں اور
  • امریکہ اور میکسیکو میں اسے ہ پڑھتے ہیں
  • یورپ میں یہ یوٹ ہے لہٰذا جان کو یوہان اور جیکب کو یاکوب پڑھتے ہیں۔
مورل آف دی اسٹوری: ڈو ان روم ایز دی رومنز ڈو۔ آئی ہوپ یو اگری
افریقہ میں شاید ژ پڑتھے ہیں
تبھی جنوبی افریقہ کے کرکٹر جیک کالس کو وہ ژاک کیلس کہتے ہیں:)
 
فلک شیر

محفلین
امارات کی ریت چھان رہا ہوں کہ یہاں خاک کمیاب ہے. پروگرام بنا لیں, چاہے عید کے دن کا. :p اسی بہانے میری بھی عید ہو جائے گی :)
چشمِ ما روشن دلِ ماشاد. :)
ایک ماہ تک واپسی ہے ان شاءاللہ. تب تک رمضان شریف تو گزر چکا ہو گا چنانچہ باھمی مشاورت سے نفلی روزہ رکھ کر آپ کی افطاری ادھار رہی میری طرف :)
پچھلی دفعہ کی طرح ملاقات کے لیے انتظار ہی نہ کرتا رہ جاوں :unsure:
خوش رہیں
بہت جیئں
:)
امارات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیریت؟
ملاقات ہوتی ہے تفصیلی ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بھی بیلے کے آس پاس کہیں
اس دفعہ سستی نہ ہو گی ان شاءاللہ
 
Top