اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

جو ٹک دے یا ٹوک دے وہ ٹوکہ کہلاتا ہے۔۔۔ :D
کیوں عبدالقیوم چوہدری صاحب
approved-stamp_3.jpg
واہ کیا کہنے جناب کس سلیقے سے آپ نے چارہ سازی کا چارا کر ڈالا
آپ چارہ ذرا کم کاٹ کر لائیے، ورنہ چارہ سازی کرتے کرتے ہم سب چارہ گروں کی کسی بڑے ٹوکے والے سے چارہ گری ہو جانی ہے:battingeyelashes:
 
یہ سرکار کی بھی خوب کہی۔

ایک تو پاکستان میں اتنی سرکاریں ہیں کہ گنی ہی نہیں جاسکتیں اور اوپر سے ان کے نام اللہ اللہ۔:)
جی بلکل۔۔۔ لیکن گنی تو جا سکتی ہیں
ایک وفاقی سرکار
پانچ صوبائی ، ایک کشمیر
اور
ایک ٹوکے والی سرکار
:bighug:
 

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل میں وارد ہوئے دو ہفتے ہوئے ،اس محفل کا حال احوال دیکھا مختلف لڑیاں بھی دیکھیں اور یہ دیدہ درہنی ابھی جاری ہے ۔ زائرین کی آمدو رفت کا سلسلہ جو دیکھا تو بڑی پریشانی ہوئی سوچا اس پریشانی میں محفلین کو بھی شامل کر لیا جائے ، وہ کہتے ہیں نہ کے دکھ بانٹنے سے کم ہوتے ہیں ۔ تو محفلین ،ترتیب وہی رکھی جائے گی جو محفل میں زائرین کے صفحے پر منتظمین نے رکھی ہے تو پریشانی کا حال کچھ یوں ہے۔

ارکین:
محفل میں مٹر گشتی کرنے والوں میں سب سے پہلے آتے ہیں ارکین ۔یہ تعداد میں بہت ہی کم پائے جاتے ہیں ۔ میرے مجاہدے کے مطابق لگ بھگ چودہ ،پندرہ کی تعداد میں دستیاب رہتے ہیں ۔ جو کہ کسی بھی لحاظ سے خوش آئند بات معلوم نہیں ہوتی میں اسکی کوئی خاص وجہ میں تو دریافت نہیں کر پایا شاید آپ لوگ کر پائیں۔ سر گرمی کے حوالے سے یہ لوگ محفل کی جان ہیں ۔ اور محفل کی رونق کو قائم رکھنے کی مقدور بھر کوشش بھی کرتے ہیں۔

مہمان:
مہمانوں کی تعداد ارکین کے مقابلے میں مبالغہ آمیزی کی حد تک حدود کو پاما ل کر رہی ہے۔جو کہ تقریبا ارکین سے تیس گنا زیادہ تعداد میں محفل میں براجمان رہتے ہیں۔ میری پریشانی کی اصل وجہ یہی مہمان ہیں ، حالانکہ مہمان تو رحمت ہوتے ہیں اور کسی بھی محفل کی جان ہوتے ہیں ۔ لیکن جب تعداد تیس گنا زیادہ ہو تو میزبانوں کا حال تو برا ہو گا نا، تو میری ان مہمانوں سے گزارش ہے کہ
بھئی آپ بھی محفل میں مندرج ہوں اور محفل میں چار چاند لگائیں
ہمارا تعارف تو آپ پڑھتے ہی ہوں گے کچھ اپنا بھی تعارف کروائیں۔
سرگرمی کے حوالے سے یہ ارکین کافی پڑھاکو قسم کے واقع ہوئے ہیں اور نہایت معلوماتی قسم کی لڑیوں کی ورق گردانی کرتے پائے گئے ہیں۔

روبوٹس:
جدید دور میں آپ کی محفل میں کچھ سمجھدار مشینوں کا ہونا کوئی اچمبھے کی بات نہیں یہ تقریبا ارکین سے دگنی تعدا دمیں پائی جاتی ہیں اور ان کی سرگرمیاں نہایت ہی دلچسپ ہیں-جیسے ایک مشین کتاب چہرہ نامی کافی دل پھینک قسم کی واقع ہوئی ہے میری نظر میں، کیوں کہ تھوڑی دیر پہلے تک یہ مشین "دوسرا معاشقہ" نامی لڑی کا بار بار جائزہ لیتے ہوئے پائی گئی ۔ اور بھی بہت ساری مشینیں آپ کو محفل میں مٹر گشتی کرتی ہوئی ملیں گی اب اللہ جانے ان ساری مشینوں کی نیتوں کا حال ،کہ یہ کس نظریے کے تحت محفل میں مٹر گشتی فرما رہی ہیں۔

مجموعی:
مجموعی نام کے زائرین کی تعدا د بھی ارکین کے مقابلے میں کوئی پنتیس گنا زیادہ واقع ہوئی ہے ۔ اور پریشانی سے تعلق رکھنے والی بات یہ ہے کہ مجموعی زائرین کے جتھے میں ہر وقت کچھ خفیہ زائرین بھی شامل رہتے ہیں ۔ اب ان خفیہ زائرین کی نیت کا حال بھی اللہ ہی بہتر جانے۔ آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ احتیاط کا پہلو بھی دامن گیر رہے کہ حالات آج کل کچھ ٹھیک نہیں ۔

گزارش:
(قارئین سے گزارش ہے کہ یہ میری زندگی کی پہلی نثری کوشش ہے نہ جانے آپ کو کیسی لگے اگر کسی بھی حوالے سے آپ کے معیار پر پوری نہ اترتی ہو تو ایک نو آموز کی کوشش سمجھ کے درگذر فرمائیے گا اور اپنی آرا سے ضرور نوازئیے گا)
 

تجمل حسین

محفلین
اور وہ جو کتوں والی سرکار، گھوڑوں والی سرکار، گدھوں والی سرکار وغیرہ وغیرہ ہیں ان کا شمار کدھر؟؟؟
ارے جنابِ والا کس بحث میں پڑ گئے آپ مکالمے میں چلے جائیے اگر بہت ضروری ہے۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں نا کہ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔ اور ویسے بھی یہ فورم اس قسم کی ابحاث کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ابھی جیسے محترمہ جاسمن صاحبہ نے بھی آپ کی توجہ لڑی کے موضوع کی طرف کرائی ہے۔
آداب۔۔۔
 

تجمل حسین

محفلین
ارے جنابِ والا کس بحث میں پڑ گئے آپ مکالمے میں چلے جائیے اگر بہت ضروری ہے۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں نا کہ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔ اور ویسے بھی یہ فورم اس قسم کی ابحاث کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ابھی جیسے محترمہ جاسمن صاحبہ نے بھی آپ کی توجہ لڑی کے موضوع کی طرف کرائی ہے۔
آداب۔۔۔
جو حکم عالی سرکار کا۔۔۔۔۔:p
 

تجمل حسین

محفلین
اب کیا کروں بهائی۔۔۔ محفل سرکار کا پڑه کر رہا نہیں گیا :rollingonthefloor:
اب جو بات نکلی تو دووووووووووووووور تک جائے گی۔۔۔
اگر عالی سرکار محفل میں موجود ہے تو وہ محفل سرکار ہوئی

لیجئے جناب ایک اور سرکار کا اضافہ
 
Top