میری عزیز استانی کا مجھ سے آخری مکالمہ

squarened

معطل
آج اخبار میں ایک خبر پڑھی تو یہ لڑی یاد آ گئی، گوگل کیا تو مختلف بلاگز پر ان کے انتقال کی خبر تو موجود ہے مگر انتقال کیسے ہوا اس کے بارے میں کہیں ایکسیڈنٹ کا ذکر ہے اور کہیں صرف ناگہانی موت کا تذکرہ ہے، پھر یہ خبر.۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1733.gif
 
arifkarim

یہ کون ہیں؟
 
squarened

معطل

بھائی ، مختصر سی خبر تھی پوری پڑھ لیتے ، اس میں لکھا ہے کہ اردو بلاگر عنیقہ ناز کو بھی ہم نے قتل کیا
مقام حیرت ہے کہ القاعدہ والے تو اردو بلاگرز کو پڑھتے بھی ہیں ، اور کراچی جیسے گنجان شہر میں ایک بلاگر کو ٹریس کر کے ہدف بھی بنا سکتے ہیں اور محفلین جنگ اخبار بھی نہیں پڑھتے؟؟کیا کسی نے بھی یہ خبر نہیں پڑھی؟؟

عثمان
فاتح
بلال
مقدس
محمد بلال اعظم
عائشہ عزیز
فہیم
 
arifkarim

معطل
بھائی ، مختصر سی خبر تھی پوری پڑھ لیتے ، اس میں لکھا ہے کہ اردو بلاگر عنیقہ ناز کو بھی ہم نے قتل کیا
مقام حیرت ہے کہ القاعدہ والے تو اردو بلاگرز کو پڑھتے بھی ہیں ، اور کراچی جیسے گنجان شہر میں ایک بلاگر کو ٹریس کر کے ہدف بھی بنا سکتے ہیں اور محفلین جنگ اخبار بھی نہیں پڑھتے؟؟کیا کسی نے بھی یہ خبر نہیں پڑھی؟؟
جنگ اخبار افواہات اور من گھڑت خبروں سے بھرپور ہوتا ہے۔ اور پاکستان میں زرد صحافت کی ابتداء یہیں سے ہوئی تھی جسکی باقیات جیو نیوز نیٹورک پر آج بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
باقی جہاں تک القاعدہ، طالبان اور دیگر جہادی تنظیموں کے اقرار جرم کا تعلق ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ پاکستان بھر میں بڑے بڑے مولوی قادیانیوں کا قتل عام کر کے دندناتے پھرتے ہیں اور اپنی شعلہ بیانی سے بھرپور تقاریر میں اقرار جرم بھی کرتے ہیں لیکن کوئی انہیں سزا دینا والا نہیں کہ عدلیہ خود مجرم ہے:
 
آوازِ دوست

محفلین
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے!
اُن کی تحریروں میں انسانیت کا درد تھا۔ اللہ کریم اُن کے درجات بُلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
 
squarened

معطل
جنگ اخبار افواہات اور من گھڑت خبروں سے بھرپور ہوتا ہے۔ اور پاکستان میں زرد صحافت کی ابتداء یہیں سے ہوئی تھی جسکی باقیات جیو نیوز نیٹورک پر آج بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
بھائی، اب تو پی.ٹی ۔آئی اور جنگ گروپ کی صلح ہو گئی ہے، خان صاحب انہیں لمبا چوڑا انٹرویو بھی دے چکے ہیں ، پھر بھی آپ کا غصہ برقرار ہے؟؟خیر میں اس لڑی میں سیاسی گفتگو کرنے نہیں آئی ، میرا نہیں خیال زرد صحافت کا اطلاق اس طرح کی خبروں پر ہوتا ہے، یہ کوئی تجزیہ کاری نہیں ہے ، القاعدہ والوں نے ذمہ داری قبول کرنے کا بیان دیا ، انہوں نے خبر لگا دی، ممکنہ طور ر دیگر اخبارات میں بھی آئی ہوگی، میں نے جنگ میں پڑھی تو اسی کا حوالہ دیا ۔یہاں خبر پوسٹ کرنے کا مقصد یہ پوچھنا تھا کہ عنیقہ صاحبہ کا انتقال ایکسیڈنٹ سے ہوا تھا یا انہیں قتل کیا گیا تھا؟
 
squarened

معطل
دیکھ لی بھائی، صرف پوسٹ نہیں پورا تھریڈ پڑھ لیا، اس میں کوئی نئی بات نہیں ، گوگلنگ پر مختلف بلاگز پر یہی بات پہلے ہی پڑھ لی تھی ، بلکہ مکی بھائی کے بلاگ پر ان تمام ہی بلاگز کا لنک ہے جن پر ان کے انتقال پر کچھ نہ کچھ لکھا گیا
http://makki.urducoder.com/?p=3913
یہ بھی دیکھ لیے تھے، سب میں وہی کار ایکسیڈنٹ کا ذکر تھا ۔اسی لئے یہ خبر پڑھ کر حیرت ہوئی کہ اگر ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو القاعدہ والے کس بنیاد پر یہ اعتراف کر رہے ہیں، یہاں پوچھنے کا مقصد یہی تھا کہ ان میں سے اکثر بلاگرز محفل پر موجود ہیں، تو کیا عنیقہ صاحبہ کی فیملی سے کوئی ایسی بات پتہ چلی کہ انہیں قتل کیا گیا تھا؟یا ان کی فیملی نے یہ خبر پڑھی ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرنے والی کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
 
عثمان

محفلین
دیکھ لی بھائی، صرف پوسٹ نہیں پورا تھریڈ پڑھ لیا، اس میں کوئی نئی بات نہیں ، گوگلنگ پر مختلف بلاگز پر یہی بات پہلے ہی پڑھ لی تھی ، بلکہ مکی بھائی کے بلاگ پر ان تمام ہی بلاگز کا لنک ہے جن پر ان کے انتقال پر کچھ نہ کچھ لکھا گیا
http://makki.urducoder.com/?p=3913
یہ بھی دیکھ لیے تھے، سب میں وہی کار ایکسیڈنٹ کا ذکر تھا ۔اسی لئے یہ خبر پڑھ کر حیرت ہوئی کہ اگر ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو القاعدہ والے کس بنیاد پر یہ اعتراف کر رہے ہیں، یہاں پوچھنے کا مقصد یہی تھا کہ ان میں سے اکثر بلاگرز محفل پر موجود ہیں، تو کیا عنیقہ صاحبہ کی فیملی سے کوئی ایسی بات پتہ چلی کہ انہیں قتل کیا گیا تھا؟یا ان کی فیملی نے یہ خبر پڑھی ہے؟
کئی اردو بلاگر عنیقہ ناز کے شوہر سے ان کے گھر تعزیت کرنے گئے تھے اور کار حادثے میں ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔
براہ کرم بے بنیاد افواہوں کو ہوا مت دیجیے۔
 
یوسف سلطان

محفلین
اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ اور ان کے درجات بلند فرماے اور ان کو قبر کے عذاب سے بچائے (آمین )
 
آوازِ دوست

محفلین
آپ کی اُستانی بہت نیک دِل خاتون تھیں۔ اُن کا بلاگ نظر سے گزرا ہے ۔ محترمہ انسانیت کے لیے خود اذیّتی کی حد تک درد مند دِل رکھتی تھیں اللہ کریم اُن کی آخری منزلوں میں اُن کا حامی و ناصر ہو۔
 
Top