اس تحریر کی کئی ایک باتوں سے اتفاق کیا جا سکتا ہے اور بہت سی باتوں سے اختلاف۔ مثال کے طور پر میں اگر جنریشن ایکس کا رکن ہوں تو میرے والدین کی جو بھی ماہرین عمرانیات کے حساب سے جنریشن بنتی ہے اس میں اتنا ہی فرق تھا جتنا ایکس اور ما بعد کی جنریشن میں ہے۔ ہمارے والدین بھی ہم سے اتنے ہی نالاں تھے...
اور اس سوال کا دوسرا جواب یہ ہے کہ میں نے اور میری عمر کے تمام "بزرگوں" نے یہ تبدیلیاں اپنے اوپر ہوتی ہوئی بنفس نفیس بچشم خود دیکھی ہیں۔ میں ستر کی دہائی کے اختتام اور اَسی کی دہائی کے اوائل کے مناظر کیسے بھول سکتا ہوں، جب کسی کسی گھر میں ٹی وی ہوتا تھا اور اگر کسی گھر میں وی سی آر آ جاتا تھا...
اس سوال میں ایک چیز اہم تھی جس کا خیال نہیں رکھا گیا اوروہ یہ کہ سونے والا، سویا کس جگہ تھا۔ اگر وہ کسی بڑے میٹرو شہر میں سو یا تھا اور وہیں اٹھا تو ہکا بکا رہ جائے گا اور اگر وہ، مثال کے طور پر، پنجاب کے کسی دور افتادہ مقام یا اندرون سندھ یا بلوچستان کے کسی قبیلے میں سویا تھا تو شاید اسے کچھ...
ہاں کوئی کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو ہوا بھرنے کے پیسے نہیں مانگتا، لیکن اگر آپ پیسے نہیں دیں گے تو اگلی بار وہ ہوا بھی نہیں بھرے گا بلکہ کوئی بہانہ کر دے گا۔
پاکستان میں مہنگائی بہت ہو گئی ہے، کبھی ہوا مفت بھری جاتی تھی اب کہاں؟ دو تین سال پہلے گاڑی میں ہوا بھرنے یا چیک کرنے کے بیس روپے لیتے تھے، اب چالیس پچاس جتنے مل جائیں یا جتنے کوئی دے دے۔ پاکستان میں اب شاید ہی کوئی کام فری میں ہوتا ہو۔ کسی نے ایک کثیفہ نما لطیفہ سنایا کہ ایک آدمی گرمیوں...